30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
1403 -[3] وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَدَّ الْبَرْدُ بَكَّرَ بِالصَّلَاةِ وَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ أَبْرَدَ بِالصَّلَاةِ. يَعْنِي الْجُمُعَةَ. رَوَاهُ البُخَارِيّ |
روایت ہےحضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سخت سردی ہوتی تو نماز جلدی پڑھ لیتے اور جب سخت گرمی ہوتی تو نماز ٹھنڈی کرتے یعنی جمعہ کی ۱؎(بخاری) |
۱؎ یہ حدیث امام اعظم کی بہت قوی دلیل ہے کہ نماز جمعہ ظہر کی طرح سردیوں میں جلدی پڑھو اورگرمیوں میں دیر سے۔امام شافعی کے ہاں جمعہ ہمیشہ جلدی پڑھنا سنت ہے لیکن یہ حدیث ان کے سخت خلاف ہے،اس کی کوئی تاویل بھی نہیں ہوسکتی۔
|
1404 -[4] وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: كَانَ النِّدَاءُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوَّلُهُ إِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَلَمَّا كَانَ عُثْمَانُ وَكَثُرَ النَّاسُ زَادَ النِّدَاءَ الثَّالِثَ عَلَى الزَّوْرَاء. رَوَاهُ البُخَارِيّ |
روایت ہےحضرت سائب ابن یزیدسے فرماتےہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکرصدیق وعمر فاروق کے زمانہ میں جمعہ کی پہلی اذان جب ہوتی تھی جب امام ممبر پربیٹھتا ۱؎ جب حضرت عثمان کا زمانہ ہوا اورلوگ بڑ ھ گئے تو آپ نے مقام زوراء پرتیسری اذان زیادہ کی۲؎(بخاری) |
۱؎ یعنی پہلی اذان خطبے کی ہوتی ہے اور دوسری اذان خطبہ کے بعدیعنی تکبیر۔شریعت میں تکبیرکوبھی اذان کہاجاتاہے اس حدیث کی بنا پربعض لوگوں نے کہا کہ خطبہ کی اذان سےتجارتیں اور دنیاوی کاروبارحرام ہوتےہیں کیونکہ آیت کریمہ"اِذَا نُوۡدِیَ لِلصَّلٰوۃِ"الخ جب نازل ہوئی تو پہلی اذان تھی ہی نہیں۔
۲؎ زوراء کےمعنی دوربھی ہیں اورٹیڑھا بھی۔اہل عرب کہتے ہیں قَوْسٌ زَوْرَآءُ ٹیڑھی کمان اور کہتے ہیں اَرْضٌ زَوْرَاءٌ دورکی زمین۔یہاں مدینہ منورہ کی وہ جگہ مرادہے جومسجدسے دور اورمسجد کے مقابل سےہٹی ہوئی بازار میں تھی،چونکہ یہ اذان ایجاد کے لحاظ سےتیسری ہے اس لیئے اسے ثالث فرمایا گیا۔ہشام ابن عبدالملک کے زمانہ تک یہ اذان مسجد سے دور ہوتی رہی،ہشام نے اسے داخل مسجدکیا۔(مرقاۃ)اب تک یہی رواج ہے اسی لیئے اس اذان کو حضرت ابن عمر بدعت فرماتے ہیں یعنی بدعت حسنہ۔اس حدیث سے اشارۃً معلوم ہوتا ہے کہ خطبہ کی اذان بھی مسجد سے باہر ہو مگر امام کے مقابل کیونکہ جب حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پہلی اذان تھی ہی نہیں تو اگر یہ اذان بھی تکبیر کی طرح اندرون مسجد آہستہ آہستہ ہوجاتی ہو تو باہر والوں کو نماز کی اطلاع کیسے ہوسکتی تھی۔خیال رہے فتویٰ اس پر ہے کہ تجارتیں اور کاروبار بندکرنا اذان اول پر فرض ہے کیونکہ اِذَا نُوۡدِیَ مطلق ہے آیت کے معنے یہ ہیں کہ جب جمعہ کی ندا ہوجائے کاروبار چھوڑدو خواہ خطبہ کے وقت ہو یا اس سے پہلے۔
|
1405 -[5] وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يقْرَأ الْقُرْآن وَيذكر النَّاس فَكَانَت صلَاته قصدا وخطبته قصدا. رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتےہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو خطبے تھے جن کے درمیان آپ بیٹھتے تھے ۱؎ قرآن پڑھتے تھے اور لوگوں کو نصیحت فرماتے تھے آپ کی نماز بھی درمیانی تھی اور خطبہ بھی درمیانی۔(مسلم) |
۱؎ اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ جمعہ کے لیئے خطبے دو پڑھے جائیں۔دوسرے یہ کہ خطبہ میں قرآن کریم کی آیت بھی تلاوت کی جائے۔تیسرے یہ کہ خطبے میں وعظ و نصیحت کے الفاظ بھی ہوں۔چوتھے یہ کہ خطبہ نہ بہت دراز ہو نہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع