دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

۳؎  یعنی خطبہ کے وقت صرف زبان سے خاموشی کافی نہیں بلکہ سکون و اطمینان سے بیٹھنا بھی ضروری ہے،کنکر پتھروں سے کھیلنا بھی ممنوع ہے۔اسی لیئے علماء فرماتے ہیں کہ خطبہ کے وقت دامن یا پنکھے سے ہوا کرنا بھی منع ہے اگرچہ گرمی ہو،اس وقت ہمہ تن خطبہ کی طرف متوجہ ہونا ضروری ہے۔

1384 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ وَقَفَتِ الْمَلَائِكَةُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ يَكْتُبُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ وَمَثَلُ الْمُهَجِّرِ كَمَثَلِ الَّذِي يُهْدِي بَدَنَةً ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي بَقَرَةً ثُمَّ كَبْشًا ثُمَّ دَجَاجَةً ثُمَّ بَيْضَةً فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طَوَوْا صُحُفَهُمْ ويستمعون الذّكر»

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوجاتے ہیں ۱؎ آگے پیچھے آنے والوں کو لکھتے ہیں ۲؎ اور دوپہری میں وہاں پہنچنے والے کی مثال اس کی سی ہے جو اونٹ کی ہدی بھیجے ۳؎ پھر اس کی سی جو گائے کی ہدی بھیجے پھر دنبے کی پھر مرغی کی پھر انڈے کی خیرات کرے ۴؎ پھر جب امام نکلتا ہے تو فرشتے اپنے رجسٹر لپیٹ لیتے ہیں اور خطبہ غور سے سنتے ہیں ۵؎ (مسلم،بخاری)

۱؎  یہ فرشتے مخصوص ہیں جن کی ڈیوٹی جمعہ کو لگتی ہے،اعمال لکھنے والے نہیں،بعض نے فرمایا کہ جمعہ کی طلوع فجر سے کھڑے ہوتے ہیں،بعض کے نزدیک آفتاب چمکنے سے،مگر حق یہ ہے کہ سور ج ڈھلنے سے شروع ہوتے ہیں کیونکہ اسی وقت سے وقت جمعہ شروع ہوتا ہے۔

۲؎  معلوم ہوا کہ وہ فرشتے سب آنے والوں کے نام جانتے ہیں۔خیال رہے کہ اگر اولًا سو آدمی ایک ساتھ مسجد میں آئیں تو وہ سب اول ہیں۔

۳؎  یعنی جو سورج ڈھلتے ہی وقت جمعہ داخل ہوتے ہی مسجد میں آجائے اسے مکہ معظمہ اونٹ،گائے کہ ہدی بھیجنے والے کا ثواب ہے۔

۴؎ اس میں اشارۃً بتایا گیا کہ حج صرف ا میروں پر فرض ہے اسی لیئے ان کی ہدی صرف اونٹ،گائے کی ہوگی مگر جمعہ غریبوں پربھی فرض ہے اسی لیئے ان کی یہ ہدی مرغی کے انڈے کی بھی قبول ہے،لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ ہدی تو صرف اونٹ،گائے،بکری کی ہوتی ہے یہاں مرغی،انڈے کا ذکر کیوں ہوا۔خیال رہے کہ ہدی قربانی کا وہ جانور ہے جو مکہ معظمہ ذبحہ کے لیئے بھیجا جائے گا کہ وہاں ثواب زیادہ ملتا ہے۔

۵؎یعنی جب امام خطبہ کے لیئے منبر پر آتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفتر لپیٹ کر انسانوں کے ساتھ خطبہ سننے لگتے ہیں،اب جو اس وقت آئے گا نہ اس کا نام ان کے دفتر میں لکھا جائے گا نہ اسے جلد آنے کا ثواب ملے گا۔

1385 -[5] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أنصت وَالْإِمَام يخْطب فقد لغوت)

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اگر جمعہ کے دن تو اپنے ساتھی سے کہے کہ چپ رہو جب کہ امام خطبہ پڑھتا ہو تب بھی تم نے بیہودہ کام کیا ۱؎(مسلم،بخاری)

۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ خطبہ کے وقت دینی بات کرنا بھی منع ہے۔دیکھو ا س وقت خاموشی کا حکم دینا امربالمعروف ہے مگر منع ہے لہذا اس وقت تلاوتِ قرآن،سنت و نفل نماز سب ہی منع ہے کہ یہ چیزیں امر بالمعروف سے کم ہیں۔علماء فرماتے ہیں کہ اس حالت میں بولنے والوں کو ہاتھ سے خاموشی کا اشارہ کرے۔خیال رہے کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے بحالت خطبہ ایک شخص کو سنتیں پڑھنے کا حکم دیا وہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر خاموش رہے جیسے حضرات حسنین کی آمد پر آپ نے خطبہ بندکردیا انہیں گود میں لے لیا لہذا وہ احادیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ یہاں خطبہ جاری رہنے کی حالت مراد ہے۔یہ بھی خیال رہے کہ خطیب خطبہ روک کر کسی سے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن