دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

۱؎  اس کی نہایت نفیس شرح ابھی پہلی فصل میں گزر چکی۔اس لفظ سےمعلوم ہورہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں بارہا تشریف لے گئے،شب معراج میں جسمانی طور پر اس کے علاوہ روحانی طور پر۔(لمعات)مگر جب بھی تشریف لے گئے حضرت بلال کو خادمانہ طور پر اپنے آگے پایا ایسا ہی ان شاءاﷲ بعد قیامت جنت میں داخلے کے وقت ہوگا۔

۲؎ یعنی میں ہمیشہ باوضو رہتا ہوں اور ہر وضو کے بعد دونفل تحیۃ الوضو اور ہر اذان کے بعد دو رکعتیں تحیۃ المسجد پڑھ لیتا ہوں مگر اس سے مکروہ وقت علیحدہ ہیں جیسے اذان مغرب وغیرہ۔

۳؎ یعنی ان دو رکعتوں یا ان دو عملوں کی وجہ سے تم نے یہ درجہ پایا۔اس سے معلوم ہوا کہ جو کوئی نفلی عبادت کو واجب کی طرح ہمیشہ ادا کرے تو اس سے نفل حرام نہیں ہوجاتے جیسے کہ علمائے دیوبندسمجھے۔ہم ہمیشہ جمعہ کے دن کپڑے تبدیل کرتے ہیں،رمضان میں مدارس کا امتحان لیتے ہیں وغیرہ۔

1327 -[6]

وَعَنْ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ إِلَى اللَّهِ أَوْ إِلَى أحد من بني آدم فَليَتَوَضَّأ فليحسن الْوُضُوءَ ثُمَّ لْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ لْيُثْنِ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى وَلْيُصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ لْيَقُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ أَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ لَا تَدَعْ لِي ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ وَلَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضًى إِلَّا قَضَيْتَهَا يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيث غَرِيب

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن ابی اوفی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس کو اﷲ سے یا کسی انسان سے حاجت ہو ۱؎ تو وہ اچھی طرح وضو کرے پھر دو رکعتیں پڑھ لے پھر اﷲ کی حمد کرے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے ۲؎ پھر کہے رب کے سوا کوئی معبود نہیں،حلم والا ہے،کرم والا ہے،اﷲپاک ہے،بڑے عرش کا مالک ہے۳؎ سب تعریفیں جہانوں کے مالک اﷲ کی ہیں الٰہی  میں تجھ سے تیری رحمت کے اسباب اور تیری بخشش کے اعمال اور ہر نیکی میں سے غنیمت اور ہر گناہ سے سلامتی مانگتا ہوں ۴؎ میرا کوئی گناہ بغیر بخشے اور کوئی غم بغیر دور کیے نہ چھوڑ جو تیری رضا کا باعث ہے مگر اسے پوری کردے اے رحم کرنے والوں سے بڑا رحم کرنے والے۔(ترمذی و ابن ماجہ)ترمذی نے فرمایا کہ یہ حدیث غریب ہے ۵؎

۱؎  خیال رہے کہ حقیقتًا حاجت روا اﷲ تعالٰی ہی ہے لیکن بعض حاجتیں براہ راست اس سے مانگی جاتی ہیں اور بعض کسی مخلوق کے ذریعہ سے۔اس سے معلوم ہوا کہ بعض بندے حاجت روا ہوتے ہیں اور انہیں مجازی حاجت روا جان کر مشکل کشائی کے لیئے ان کے پاس جانا شرک نہیں۔مرقاۃ نے یہاں فرمایا کہ حاجت سے مراد دینی دنیاوی ساری حاجتیں ہیں۔

۲؎  اس نماز کا نام نماز حاجت ہے اس کی ترکیب ادا اوربھی وارد ہیں۔

۳؎ عظیم کو کسرہ یعنی زیر بھی پڑھا گیا ہے اور پیش بھی،یعنی اﷲ عظمت والے عرش کا مالک ہے یا عرش کا مالک ہے اور عظمت والا ہے۔

۴؎  یعنی مجھے ایسے اعمال کی توفیق دے جوتیری رحمت کے ملنے کا ذریعہ ہیں اور ایسی توبہ کی ہدایت دے جو تیری مغفرت کا سبب ہے اور مجھے توفیق دے کہ ہر نیک عمل کرسکوں،چونکہ نیکی میں روح اور روح کا شکر،نفس اور نفس کے شکر پر غالب آتا ہے،پھر بندہ نیکی کرتا ہے اس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن