30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
1324 -[3] وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ وَصَدَقَ أَبُو بَكْرٍ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا مِنْ رَجُلٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا ثُمَّ يَقُومُ فَيَتَطَهَّرُ ثُمَّ يُصَلِّي ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِلَّا غَفَرَ الله لَهُ ثمَّ قَرَأَ هَذِه الاية: (وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذكرُوا الله فاستغفروا لذنوبهم) رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ إِلَّا أَنَّ ابْنَ مَاجَه لم يذكر الْآيَة |
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت ابوبکر نے خبر دی اور ابوبکر سچے ہیں ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ایسا کوئی شخص نہیں جو گناہ کرے پھر اٹھے وضو کرلے پھر نماز پڑھے پھر اﷲسے معافی چاہے مگر اﷲ اسے بخش دیتا ہے ۲؎ پھر یہ آیت پڑھی اور وہ لوگ کہ جب برائی کرلیں یا اپنی جانوں پر ظلم کرڈالیں تو اﷲ کو یاد کریں اور اپنے گناہوں کی معافی چاہیں ۳؎(ترمذی،ابن ماجہ)ابن ماجہ نے آیت کا ذکر نہیں کیا۔ |
۱؎ حضرت علی جب کسی صحابی سے کوئی حدیث سنتے تو ان سے قسم لیتے تھے کہ واقعی تم نے یہ حدیث حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے سوائے ابوبکر صدیق کے ان کے کلام،حافظہ تعبیر و طریقہ ادا پر آپ کو پورا اعتماد تھا،نیز حضرت ابوبکر روایت حدیث میں بہت ہی محتاط تھے اسی لیئے آپ سے روایات بہت کم منقول ہیں اور اسی لیئے فرماتے ہیں کہ ابوبکر سچے ہیں۔
۲؎ اس نماز کا نام نماز توبہ ہے۔بہتر یہ ہے کہ اس کی پہلی رکعت میں سورۂ کافرون اور دوسری میں سورۂ اخلاص پڑھے یا پہلی رکعت "وَالَّذِیۡنَ اِذَا فَعَلُوۡافٰحِشَۃً"اور دوسری میں"وَمَنۡ یَّعْمَلْ سُوۡٓءًا اَوْیَظْلِمْ نَفْسَہٗ"الا یہ پڑھے۔بہتر ہے کہ نماز سے پہلے غسل کرلے اور دھلے کپڑے پہن لے۔
۳؎ یا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی یا صدیق اکبر نے حدیث کی تائید کے لیئے۔فاحشہ سے مراد گناہ کبیرہ ہیں جیسے کفر و زنا وغیرہ۔اورظلم سے مراد چھوٹے گناہ جیسے عام جھوٹ اور غیبت وغیرہ۔ذکر اﷲسے مراد اﷲ کے عذاب اور اس کی پکڑ کو یاد کرنا ہے یا نماز توبہ دوسرے معنی ظاہر ہیں کیونکہ نماز توبہ کے موقع پر یہ آیت ارشاد فرمائی گئی۔استغفار کی حقیقت یہ ہے کہ مجرم گزشتہ پر نادم ہو اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کرے،اگر حقوق سے توبہ کرتا ہے تو ادا کردے،گناہ پر قائم رہتے ہوئے منہ سے توبہ توبہ کرنا استغفار کی حقیقت نہیں۔
|
1325 -[4] وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَزَبَهُ أَمْرٌ صَلَّى. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی معاملہ پیش آتا تو نماز پڑھتے ۱؎(ابوداؤد) |
۱؎ یعنی جب کوئی سختی تنگی،مصیبت پیش آتی تو نماز استعانت ادا فرماتے اس نماز کا نام نماز التجا بھی ہے۔اس آیت کریمہ پر عمل ہے "اسْتَعِیۡنُوۡابِالصَّبْرِوَالصَّلٰوۃِ"۔اس سےمعلوم ہوا کہ نماز رفع حاجات،حل مشکلات اور دفع بلیات کے لیئے اکسیر ہے اسی لیئے چاند،سورج کے گرہن پر نمازخسوف،بارش بند ہوجانے پر نماز استسقاء پڑھی جاتی ہے۔
|
1326 -[5] وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: أَصْبَحَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا بِلَالًا فَقَالَ: «بِمَ سَبَقْتَنِي إِلَى الْجَنَّةِ مَا دَخَلْتُ الْجَنَّةَ قَطُّ إِلَّا سَمِعْتُ خَشْخَشَتَكَ أَمَامِي» . قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَذَّنْتُ قَطُّ إِلَّا صَلَّيْتُ رَكْعَتَيْنِ وَمَا أَصَابَنِي حَدَثٌ قَطُّ إِلَّا تَوَضَّأْتُ عِنْدَهُ وَرَأَيْتُ أَنَّ لِلَّهِ عَلَيَّ رَكْعَتَيْنِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بِهِمَا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی تو بلال کو بلایا فرمایا کہ تم کس وجہ سے جنت میں مجھ پر سبقت لے گئے میں جنت میں کبھی بھی نہ گیا مگر اپنے سامنے تمہاری آہٹ سنی ۱؎ عرض کیا یارسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم میں نے کبھی اذان نہ کہی مگر دو رکعتیں پڑھ لیں اور مجھے کبھی حدث نہ ہوا مگر اسی وقت میں نے وضو کرلیا ۲؎ اور میں نے سمجھ لیا کہ مجھ پر اﷲ کے لیئے دو رکعتیں لازم ہیں تب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہی کی وجہ سے۳؎(ترمذی) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع