30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳؎ یا اس لیئے کہ تراویح چند روز جماعت سے پڑھنا پھر اکیلے پڑھنا حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا عمل شریف تھا،آپ اس سنت پر عمل کرتے تھے یا اس لیئے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں خلوت میں عبادات کرتے تھے۔بعض خلوتیں جلوت سے افضل ہوتی ہیں یا کسی اور عذر کی وجہ سے۔خیال رہے کہ حضرت ابی کا یہ پہلاعمل تھا،جب حضرت عمر نے آپ کو تراویح پڑھانے کا باقاعدہ حکم دے دیا تو پورا مہینہ پڑھاتے تھے،لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔
۴؎ یہ لفظ حضرت ابی کی شان میں گستاخی کی نیت میں نہ تھا بلکہ افسوس کے لیئے تھا یعنی افسوس کہ ہمیں چھوڑ گئے ،رب تعالٰی حضرت یونس علیہ السلام کے بارے میں فرماتا ہے:"اِذْ اَبَقَ اِلَی الْفُلْکِ الْمَشْحُوۡنِ"۔(لمعات)ورنہ امام کا احترام لازم ہے۔
۵؎ یعنی قنوت نازلہ جو حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ پڑھی اوربعد میں چھوڑ دی،قنوت وتر مراد نہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع