دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

تمام رات عبادت کی اور ترمذی میں ہے کہ جو فجر و عشاء جماعت سے پڑھے اس نے گویا تمام رات عبادت کی،ترمذی کی روایت پہلی حدیث کی تفسیر ہے،عطا فرماتے ہیں کہ اگر تہجد کی وجہ سے فجر کی جماعت جائے تو تہجد چھوڑ دو۔

1081 -[30]

وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اثْنَانِ فَمَا فَوْقهمَا جمَاعَة» . رَوَاهُ ابْن مَاجَه

روایت ہے حضرت ابوموسیٰ اشعری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ دو اور دو سے زیادہ جماعت ہیں ۱؎(ابن ماجہ)

۱؎  یعنی اگر کہیں دو مسلمان بھی ہوں تو ایک امام بن جائے اور ایک مقتدی جماعت کا ثواب پائیں گے کیونکہ یہ حکمًا جماعت ہے یا یہ مطلب ہے کہ اگر امام کے سوا دو آدمی ہوں تو امام آگے کھڑا ہو کیونکہ یہ جماعت کے حکم میں ہیں بہرحال یہاں جماعت مراد ہے نہ کہ حقیقی بعض علماء نے فرمایا کہ یہ حدیث میراث کے متعلق ہے کہ دو وارثوں کا حصہ تین چار کے برابر ہی ہوتا ہے،چنانچہ ایک بیٹی کا آدھا اور دو یا زیادہ کا حصہ دو تہائی ہے،بہرحال اس حدیث سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ دو آدمیوں کی جماعت سے جمعہ یا عیدین ادا ہوجائیں،وہاں جماعت حقیقی درکار ہے یعنی امام کے سوا تین مقتدی۔

1082 -[31]

وَعَنْ بِلَالِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَمْنَعُوا النِّسَاءَ حُظُوظَهُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِذَا اسْتَأْذَنَّكُمْ» . فَقَالَ بِلَالٌ:وَاللَّهِ لَنَمْنَعُهُنَّ. فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتقول أَنْت لنمنعهن

روایت ہے حضرت بلال ابن عبداﷲ ابن عمر سے ۱؎  وہ اپنے والد سے راوی فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ عورتوں کو ان کے مسجدوں کے حصوں سے نہ روکو جب تم سے اجازت مانگیں ۲؎ یوں بلال بولے کہ خدا کی قسم ہم تو روکیں گے۳؎ تب ان سے حضرت عبداﷲ نے کہا میں تو کہتا ہوں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور تم کہتے ہو کہ ہم ان کو روکیں گے۔

۱؎ آپ عظیم الشان تابعی ہیں،مدنی ہیں،حضرت عبدا ﷲ ابن عمر کے بیٹے ہیں۔آپ سے صرف ایک حدیث مروی ہے۔

۲؎  یعنی انہیں بھی مسجدوں میں جا کر نماز پڑھنے دو تاکہ وہاں کا ثواب یہ بھی پائیں۔اس سے معلوم ہوا کہ عورت خاوند کی اجازت کے بغیر مسجد نہیں جاسکتی۔

۳؎ کیونکہ اب فتنوں کا زمانہ ہے ان کا گھروں سے نکلنا فساد سے خالی نہیں،یہ حکم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے لیے تھا۔یہی آپ کا مقصد تھا نہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی مخالفت کہ وہ تو کفر ہے۔غالبًا یہ گفتگو اس وقت کی ہے جب جناب عمر رضی اللہ عنہ نے عورتوں کو مسجد سے روک دیا تھا۱۲

1083 -[32]

وَفِي رِوَايَةِ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ فَسَبَّهُ سَبًّا مَا سَمِعْتُ سَبَّهُ مِثْلَهُ قَطُّ وَقَالَ: أُخْبِرُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَقُولُ: وَاللَّهِ لنمنعهن. رَوَاهُ مُسلم

اور سالم کی روایت میں اپنے والد سے ۱؎ یوں ہے کہ فرمایا تب عبد اللہ ان پر متوجہ ہوئے اورا نہیں ایسی گالی دی جیسی گالی دیتے انہیں کبھی نہ سنا تھا۲؎ اور فرمایا کہ میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر دیتا ہوں اورتو کہتا ہے کہ خداکی قسم ہم تو انہیں منع کریں گے۳؎(مسلم)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن