دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

۷؎  یعنی بیٹھ کرحضور علیہ السلام کے ساتھ دعا مانگ، جب سرکار اور سارے مسلمان دعا سے اٹھیں تو تو بھی اٹھ نماز سے فارغ ہونے اور مسجد سے نکلنے میں جلدی نہ کر۔اس سے معلوم ہوا کہ جن نمازوں کے بعد سنتیں ہیں ان میں بھی فرضوں کے بعد دعا مانگی جائے اگرچہ مختصر ہی ہو۔

۸؎ یعنی انہیں حکم دیا گیا تھا کہ فرائض اور نوافل کے درمیان دعا کا بھی فاصلہ کریں اور اگر ہوسکے تو جگہ کا بھی مگر اس پر عمل نہ کیا فرض و نفل ملا کر پڑھے جس سے ان کے دل سخت ہوگئے اور ہزاروں گناہ کر بیٹھے۔(مرقاۃ)خیال رہے کہ لَنْ یَّھْلِكَ نفی مستقبل ہے مگر یہاں ماضی کی نفی استمرار کے لیے استعمال ہوا جیسے"اَﷲُ یَجْتَبِیْ مِنَ الْمَلَائِکَۃِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِ میں یَجْتَبِیْ مضارع ہے مگر ماضی کے دوام کے لیے آیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل کتاب پرنمازیں فرض تھیں اور ان نمازوں میں کچھ فرائض کچھ نوافل۔

۹؎  یعنی جیسے تم نے یہ مسئلہ صحیح بیان کیا ایسے ہی ہمیشہ ہر کام میں درستی پر رہو۔معلوم ہوا کہ حضور علیہ السلام خوش ہوئے اور آپ کی دعا فاروق اعظم کو ایسی لگی کہ آپ ہمیشہ سیاسی اور مذہبی امور میں حق پر ہی رہے باطل ان کے قریب بھی نہ آیا۔

973 -[15]

وَعَن زيد بن ثَابت قَالَ: أُمِرْنَا أَنْ نُسَبِّحَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَنَحْمَدَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَنُكَبِّرَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ فَأُتِيَ رَجُلٌ فِي الْمَنَامِ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقِيلَ لَهُ أَمَرَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم أَن تسبحوا فِي دبر كُلِّ صَلَاةٍ كَذَا وَكَذَا قَالَ الْأَنْصَارِيُّ فِي مَنَامِهِ نَعَمْ قَالَ فَاجْعَلُوهَا خَمْسًا وَعِشْرِينَ خَمْسًا وَعِشْرِينَ وَاجْعَلُوا فِيهَا التَّهْلِيلَ فَلَمَّا أَصْبَحَ غَدَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فافعلوا» . رَوَاهُ أَحْمد وَالنَّسَائِيّ والدارمي

روایت ہے حضرت زید ابن ثابت سے ۱؎ فرماتے ہیں ہمیں حکم دیا گیا کہ ہر نماز کے بعد۳۳بارتسبیح پڑھیں۳۳بارحمد اور۳۴بارتکبیر پھر ایک انصاری کے خواب میں کوئی آنے والا آیا اور آپ سے کہا کیا تمہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ ہر نماز کے بعد اتنی اتنی تسبیح پڑھو۔انصاری نے خواب ہی میں کہا ہاں اس نے کہا انہیں ۲۵،۲۵بار کرلو اور ان میں تہلیل بھی کرلو ۲؎  جب صبح ہوئی تو یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کی خدمت میں حاضر ہوئے انہیں خبر دی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسےبھی کرو۳؎ (احمد نسائی،دارمی)

۱؎  آپ مشہور صحابی ہیں،کاتب وحی ہیں،علم فرائض کے امام ہیں،زمانہ صدیقی میں قرآن جمع کرنے والوں میں آپ بھی تھے اور زمانہ عثمانی  میں قرآن کو مصحفوں میں نقل کرنے والوں میں بھی آپ تھے۔

۲؎  یہ خواب الہامی تھا رب کی طرف سے فرشتے کے ذریعہ صحابی کو تعلیم دی گئی۔ مطلب یہ ہے کہ ان تینوں کلموں ۲۵ ۲۵بار پڑھو اور سینکڑا پورا کرنے کے لیے ۲۵ بار"لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ"بھی پڑھ لیاکرو۔ خیال رہے کہ اس خواب میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے فرمان کی تردید نہیں بلکہ اعلیٰ سے اعلیٰ تر کا مشورہ ہے لہذا وہ تسبیح فاطمہ اب بھی جاری ہے اور مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کبھی وہ پڑھ لیا کرو کبھی یہ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن