دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Masajid kay Aadab | مساجد کے آداب

book_icon
مساجد کے آداب

ہوسکتاہےلہٰذاائیرفریشنرسے خوشبو کا چھڑکاؤ مت کیجیے کہ چند لمحوں کی خوشبو کی خاطر اتنا بڑا خطرہ مول لینا عقلمندی نہیں۔  

کمرہ خُوشبو دارکرنے کا طریقہ

عرض : کمرے کو خُوشبو دار کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

ارشاد :  کمرے کو خُوشبو دار کرنے کے لیے لوبان([1]) کی دُھونی دیں، لوبان جہاں فَضا کو مُعَّطر کرتا ہے وہاں جراثیم کابھی خاتِمہ کرتا ہے۔آج کل پَروں والے کیڑے مارنے کےلیے جِن اَدوِیہ(Flying Insect Killer) کا چھڑکاؤ (Spray) کیا جاتا ہے ان کی جگہ لوبان کا استعمال کیجیے کہ اِس کی دُھونی اگر سانس میں بھی چلی جائے تو نقصان کے بجائے فائدہ ہی پَہُنچاتی اور گلے کی سوزِش کو دُور کرتی ہے بشرطیکہ خالِص لوبان ہو۔اگر خالص لوبان کے ساتھ صِعتر (اس کی خشک شاخیں اور  پتیاں)  مِلاکر دُھونی دی جائے تو نہ صرف آپ کاکمرہ مہک اُٹھے گا بلکہ اس کی دُھونی مَکّھی، مَچَّھر ، لال بیگ ، چھپکلیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کوبھگاتی ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے اِردگرد اورگھروں کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوشبودار رکھیے کہ اس سے جہاں جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے وہیں گھروں میں برکت بھی ہوتی ہے جیساکہ حضرتِ سَیِّدُنا شیخ ابوالعبّاس بَونی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی    فرماتے ہیں : خُوشبو سُلگانے سے گھر میں بَرَکت ہوتی ہے۔

مدنی ماحول میں استقامت

عرض : دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِستقامت کیسے حاصل ہوسکتی ہے؟

ارشاد : دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِستقامت حاصل کرنے کے لیے اپنے بڑوں کی اِطاعت بَہُت ضروری ہے۔اگر آپ اپنے ذیلی، حلقہ، علاقائی یا ڈویژن مشاورت کے  نگران الغرض جس کے بھی آپ ماتحت ہیں اُن پر تنقید کرتے رہیں گے تو اس کی نُحُوست آپ کو مدنی ماحول سے دُور کرتی چلی جائے گی لہٰذا اپنے ذِمّہ داران کے بارے میں حسنِ ظن رکھتے ہوئے شریعت کے دائرے میں رہ کر ان کی اِطاعت کیجیے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے اِستقامت آپ کا مُقدّر بن جائے گی۔   

دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِستقامت كا ايك بہترین ذریعہ مدنی کام بھی ہے ۔ جو اسلامی بھائی  مدنی کام کرتے  رہتے  ہیں توان  کی جان پہچان ہر خاص وعام سے ہوجاتی ہے ، اب اگر وہ کسی دن نہیں آتے تو لوگ ان کے بارے میں پوچھ گچھ کرتے ہیں کہ’’ آج فُلاں فُلاں  اسلامی بھائی نہیں آئے ‘‘اور جب وہ اسلامی بھائی اگلے دن آتے ہیں تو لوگ ان سے خیریت دریافت کرتے ہیں تو یوں ایک محبت بھرا   ماحول بنتا اور مدنی کاموں  میں دل لگتا ہے۔ یاد رکھیے! جسے  مدنی کاموں میں استقامت مل گئی  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ     اسے مدنی ماحول میں بھی اِستقامت  نصیب ہوگی۔

مدنی  کاموں اور مدنی ماحول میں اِستقامت كا ايك ذریعہ ذِمّہ داری قبول کرنا بھی ہے ۔ جب کسی باصلاحیت اسلامی بھائی کو کوئی ذِمّہ داری  ملتی ہے  تو وہ اپنی  ذِمّہ داری کو اَحسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتا ہے اور وہ اپنے مقصد میں اسی وقت کامیاب ہوتا ہے جب وہ خود مدنی کام کرتا ہے کیونکہ اگر وہ خود مدنی کام نہ کرے تو کماحقہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب نہیں دلا سکے گاکہ ترغیب دلانے کے لیے سراپا ترغیب بننا پڑتا ہے ۔ بہرحال  ذِمہ داری لینے سے سستی جاتی اور چستی آتی ہے اور ذِمہ دار  کا یہ ذہن بنتا ہے کہ اگر میں نہ گیا تو مسجد درس نہیں ہو گا یا پھر 

 مدرسۃ المدینہ برائے  بالغان  میں اسلامی بھائی  نہیں آئیں گے یا علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت نہیں ہو سکے گا یاکہیں نئے اسلامی بھائی ٹوٹ نہ جائیں یا پُرانے اسلامی بھائیوں کے حوصلےماند نہ پڑ جائیں تو اس خوف سے وہ مدنی کاموں میں متحرک رہتاہے، یوں ذِمَّہ دار کے لیے مدنی کاموں اور مدنی ماحول میں اِستقامت کے اَسباب ہوتے رہتے ہیں۔

   اس کے علاوہ اللّٰہتبارک و تعالیٰ سے دُعا بھی کرتے  رہنا چاہیے کہ یااللہ عَزَّوَجَلَّ !مجھے مرتے دَم تک مدنی مرکز کا مطیع و فرما نبردار بنا کر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت اور مدنی کاموں کی توفیق عطا فرما اور مرتے وقت ایمان پر  خاتمہ نصیب  فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن      صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

اسلامی بھائیوں کو مدنی ماحول کے قریب کرنے کا طریقہ

عرض :  جو اسلامی بھائی روٹھ کر دعوتِ اسلامی کامدنی  کام چھوڑ بیٹھے  ہوں انہیں کیسے قریب کیا جائے؟

ارشاد : جو اسلامی بھائی روٹھ کر دعوتِ اسلامی کامدنی  کام چھوڑ بیٹھے ہوں انہیں نرمی اور حکمتِ عملی کے ساتھ مدنی  ماحول کی برکتیں بتا کر دوبارہ مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ مرکزی مجلسِ شوریٰ نے 19مدنی پھولوں  پرمشتمل ایک پمفلٹ شائع کیا ہے جو ہر   مدنی مشورے میں تلاوت و نعت کے بعد پڑھ کر سنایا جاتا ہے۔ اس میں یہ بھی ہے کہ’’ایسوں کو ڈھونڈتے رہیں جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے، ہفتے میں کم از کم ایک بچھڑے ہو ئے اسلامی بھائی کو دوبارہ مدنی ماحول سے ضرور وابستہ کریں ‘‘(یہاں وہ مُراد نہیں جن پر تنظیمی پابندی لگی ہو) جب آپ ایسوں کے پاس جائیں گے تواِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ کچھ نہ کچھ فرق ضرورپڑے گا۔قرآنِ مجیدمیں ہے :

وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) (پ ۲۷، الذٰریٰت :  ۵۵)

ترجَمۂ کنزالایمان : ”اورسمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو  فائدہ دیتا ہے۔“

اس طرح اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ مدنی ماحول سے بچھڑے ہوئے اسلامی بھائی دوبارہ مدنی ماحول سے وابستہ ہو جا ئیں گے۔

 

٭٭٭٭٭

 



[1]       لوبان ایک مخصوص درخت کے تنے سے نکلنے والی رال دارگوند ہے۔ غالباً پاکستان میں اس کی پیدا وار نہیں ہوتی لہٰذایہاں عموماً نَقْلی لوبان فروخت کیاجاتا ہے اور اگر خالص لوبان دستیاب بھی ہو تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہو گی البتہ ہند میں لوبان کے درخت پائے جاتے ہیں۔(شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن