30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے ملا کرو۔حضرتِ سَیِّدُنا شقیق بن ابراہیمعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالکَرِیم فرماتے ہیں کہ(آپرَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا یہ حسنِ سلوک دیکھ کر)میں نے جان لیا کہ آپرَحمَۃُ اللّٰہِتَعَالٰی عَلَیْہِ واقعی زاہد (یعنی دنیا سے بے رغبتی رکھنے والے) ہیں۔([1])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ ہمارے امام اعظمعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم نے اپنے قرضدار کا شرمندگی کی وجہ سے چھپ کر راستہ بدلنا بھی گوارا نہ کیااور کمال حسنِ سلوک اور دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا تمام قرض معاف فرمادیا۔ کاش ! ہمیں بھی یہ جذبہ نصیب ہوجائے کہ ہم بھی اپنے قرض داروں کے ساتھ تقاضے میں نرمی برتنے اور ممکنہ صورت میں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ قرض معاف کر کے اجر وثواب کمانے والے بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
عرض : قرض اُتارنے کا کوئی وظیفہ اِرشا دفرمادیجیے ۔
ارشاد : قرض اُتارنے کے تین وظائف پیشِ خدمت ہیں :
(۱) اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْہَمِّ وَالْحُزْنِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَہْرِ الرِّجَال([2]) اس وظیفے کوجو کوئی ایک بار پڑھے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّوہ غَم واَلم سے محفوظ رہے گا اورجو شخص مقروض ہو توادائے قرض کے لیے اس وظیفے کوتا حُصولِ مرادصُبح و شام گیارہ گیارہ بار(اوّل وآخِرایک ایک مرتبہ دُرُودِ پاک ) پڑھنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّغیب سے اُس کے قرض کے اسباب مُہیاہو جائیں گے۔([3])
(۲) ایک مُکاتَب([4])نےاَمیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ سیِّدُنا مولائے کائنات، مولا مشکل کشا، علیُّ المُرتَضٰی شیرِخدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی بارگاہ میں حاضر ہوکرعرض کی : میں اپنی کتابت (یعنی آزادی کی قیمت) اَدا کرنے سے عاجز ہوں میری مدد فرمائیے۔آپکَرَّمَ اللّٰہُتَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے فرمایا : میں تمہیں چند کلمات نہ سکھاؤں جورسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھے سکھائے ہیں، اگر تم پر جَبَلِ صِیر(ایک پہاڑ کا نام )جتنا قرض ہو گا تو اللّٰہ تعالیٰ تمہاری طرف سےادا کردے گا، تم یوں کہا کرو : اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ([5]) آپ بھی تا حُصولِ مُراد ہر نماز کے بعد11، 11باراورصبح و شام100، 100بار روزانہ(اوّل وآخِر ایک ایک بار دُرُودشریف کے ساتھ)یہ کلمات پڑھیےاِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ قرض اُتر جائے گا۔
(۳)حضرتِ سیِّدُنا معاذ بن جبلرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں ایک دفعہ نمازِ جمعہ میں شریک نہ ہوسکا، حُضُورپُر نور، شافِع یوم النُّشور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے وجہ دریافت فرمائی تو میں نے عرض کی کہ میں نے یوحنا بن باریا یہودی کا کچھ قرض دینا تھا وہ میرے دروازے پر تاڑ لگائے بیٹھا تھا کہ میں باہر نکلوں اور وہ مجھے حراست میں لے لے اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضر ہو نے سے روک دے۔حُضُور پُرنور، شافِع یوم النُّشور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ” اے معاذ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ)!کیا تم پسند کرتے ہو کہاللہ تَعَالٰی تمہارا قرض ادا فرمائے؟‘‘ میں نے عرض کی : جی ہاں! توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ہر روز یہ پڑھا کرو :
قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ٘-وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ-بِیَدِكَ الْخَیْرُؕ-اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۲۶)تُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ تُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ٘-وَ تُخْرِ جُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ تُخْرِ جُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ٘-وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ(۲۷)رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِــرَۃِ وَ رَحِیْمَھُمَا تُعْطِیْ مِنْھُمَا مَنْ تَشَآءُ وَتَمْنَعُ مِنْھُمَا مَنْ تَشَآءُ اِقْضِ عَنِّیْ دَیْنِیْ
( یعنی یوں عرض کر اے اللّٰہ ملک کے مالک تو جسے چاہے سلطنت دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ساری بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے بے شک تو سب کچھ کرسکتا ہے ۔تو دن کا حصہ رات میں ڈالے اور رات کا حصہ دن میں ڈالے اور مردہ سے زندہ نکالے اور زندہ سے مردہ نکالے اور جسے چاہے بے گنتی دے۔ اے دنیا اور آخرت میں بہت مہربانی اور رحمت فرمانے والے ! دنیا و آخرت میں سے جسے تو چاہتا ہے ان میں سے عطا فرماتاہے اور جسے چاہتاہے ان میں سے روک لیتاہے، مجھ سے میرا قرض اُتار دے۔) اگر تجھ پر زمین کے برابر سونا بھی قرض ہوگا تو اللّٰہتعالیٰ ادا فرمائے گا۔([6])
ائیرفریشنر(Air Freshner)کے نقصانات
عرض : ائیرفریشنر(Air Freshner) کے ذریعےخوشبو کا چھڑکاؤSpray)) عام ہوتا جارہا ہے اس میں کوئی نقصان تونہیں؟
ارشاد : ائیرفریشنر(Air Freshner)کااستعمال عام ہوتا جا رہاہےعموماًاس کا چھڑکاؤ ایسے کمروں میں کیا جا تا ہے جو بند رہتے ہیں۔ اس سے وقتی طور پر خُوشبو تو آجاتی ہے ، کمرے معطر ہو جاتے ہیں لیکن پھر ناک اَٹ جاتی ہے اور خُوشبو ہونے کے باوجود کمرے میں موجود اَفراد کو محسوس نہیں ہوتی۔ جب کمرے میں ائیرفریشنرسے چھڑکاؤ کیاجاتا ہے تو اُس کے کیمیاوی مادّے فَضا میں پھیل جاتے ہیں اور سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں پَہُنچ کر نقصان پہنچاتے ہیں۔ایک طِبّی تحقیق کے مطابِق ائیرفریشنر کے استِعمال سے جِلد کا سرطان’’سِکِنْ کینسر‘‘ (Skin Cancer)
[1] مَناقب الامام الاعظم ابی حنیفہ، قصة زید بن علی ...الخ، الجزء : ۱، ۱ / ۲۶۰
[2] اَبوداود، کتاب الوتر، باب فی الاستعاذة، ۲/ ۱۳۳، حدیث : ۱۵۵۵ ماخوذاً
[3] عمل شروع کرنے سے قبل حُضُور غوثِ اعظمعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم کے اِیصال ثواب کے لیے کم از کم 11 روپے کی نیاز اور کام ہو جانے کی صورت میں امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے اِیصال ثواب کے لیےکم از کم پچیس روپے کی نیاز تقسیم کیجیے۔ مذکورہ رقم کی دینی کتابیں بھی تقسیم کی جاسکتی ہیں۔(شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
[4] مکاتب اس غلام کو کہتے ہیں جس نے اپنے آقا سے مال کی ادئیگی کے بدلے آزادی کامُعاہدہ کیا ہو۔ (اَلْمُخْتَصَرُ الْقُدُوری، کتاب المکاتب، ص۳۰۸)
[5] تِرْمِذی، احاد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع