دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 2 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و مشائخ کے تاثرات(حصہ دوم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و مشائخ کے تاثرات(حصہ دوم)۔

فروزاں ہوگی۔ خدائے بزرگ و برتر امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی   کو حیات ِ خضری عنایت فرمائے۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!       صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(111) حضرت مولاناابوالفرحان محمد امین خان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(خلیفہ حضور پیر سید علی احمد دائم الحضوری قصوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  ،خطیب جامع مسجد والضحیٰ ساہیوال ،پاکستان )

        جب سے میں نے مَدَنی چینل دیکھا ہے دلی خواہش پوری ہوئی  کیونکہ اس کے ذریعے عام لوگوں کو دین اسلام اور سنتوں کا پیغام پہنچے گا ، بے شمار لوگ اس سے استفادہ کریں گے۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(112)اُستاذ العلماء شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد عبدالطیف مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(خلیفۂ مجاز حضور مفتی عزیزاحمد بدایونی ضیائی رحمۃ تَعَالٰی علیہ، شیخ الحدیث دارالعلوم جامعہ نعیمہ مرکزالاولیاء لاہور)

        مَدَنی ہاشمی میاں دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ تصویر کی حرمت کے قائل ہونے کے باوجود اس چینل کی تصویر کو جائز فرماتے ہیں ، اگر کوئی شخص ان کے فتویٰ کے پیش نظر فائدہ دینی پر عمل کرتا ہے تو اس کو لائقِ ملامت سمجھنا صحیح نہیں کہ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ اَوْ کَمَا قَالَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ (صحیح بخاری ج۱ ص۵ حدیث۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت)کے پیش نظر ،واللّٰہُ ورَسُولُہ اَعْلَمُ بالصّواب

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(113)حضرت مولاناقاری غلام شبیر سولنگی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(مہتمم مدرسہ عربیہ صدیقیہ،خطیب جامع مسجد صدیق بلاک S مدینۃ الاولیاء نیو ملتان ، پاکستان )

        مَدَنی چینل کا آغاز یقیناً عوام الناس کے لیے علومِ دینیہ کے باب سے کم نہیں ہے۔ جس سے لوگوں کے دلوں میں آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی محبت و عشق کا پیغام عام کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ یہ اہم کام کرنے کا شرف اس تنظیم (دعوت اسلامی )کو ہی حاصل ہوا۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!      صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(114) حضرت مولانا قاری محمد علی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(امام مرکزی جامع مسجد لوزلزبرمنگھم ،U.K )

        مَا شَآءَاللہ غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کی برکتیں دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں اور امیر اہلسنّت پیر طریقت مبلغ اسلام ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی   کی شب و روز محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ تبلیغ دین دنیا میں عام ہورہی ہے۔ اس وقت تقویٰ و پرہیزگاری اور سنتوں پر عمل کو دنیا میں پھیلانے میں مَدَنی چینلکی اشد ضرورت تھی جو حضرت صاحب کی دعاؤں سے شروع ہوگیا۔اللہ تَعَالٰی ہمیں اس چینل کے ساتھ مالی و جانی تعاون کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(115)حضرت مولانامحمد میاں مالیگ مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(35سیمورروڈ اولڈ برے U.K )

        نیک اعمال کی ترغیب دینے والی بہترین جماعت دعوتِ اسلامی کے ایک اور تبلیغی اِقدام مَدَنی چینل کے عالم وجود میں آجانے کی خبر سن کر انتہائی مسرت ہوئی۔ مولیٰ تَعَالٰی دعوتِ اسلامی کے اس اِقدام کو بھی اس کے دوسرے مفید اقدامات کی طرح بے مثال کامیابیوں سے ہم کنار کرے۔ مسلمانوں کے قلوب اس چینل کی طرف پھیر دے ۔

دعا از من واز جملہ جہاں آمین آباد

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد     

(116) حضرت مولانا عبدالمجیدمُدَّظِلُّہٗ العَالِی

(اسلامک انفارمیشن سینٹر برسٹول460اسٹاپیلیٹن روڈ ایسٹ ویلی برسٹول بیس 6PA برطانیہ)

        میں دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ کا جائزہ لے رہا تھا کہ میں نے مَدَنی چینل کے لئے لنگ دیکھا۔ سُبْحٰنَ اللّٰہ! کیا ہی خوبصورت چینل ہے اور اللہ تَعَالٰی کی کتنی عظیم رحمت ہے ، کتنے اچھے بیانات ، نعتیں اور دوسرے خوبصورت پروگرام تھے جو بہت ہی اچھے انداز میں پیش کئے گئے تھے۔ مَاشَاء اللّٰہ! حضور پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پر درودِ پاک کی کثرت نے تو مجھے بہت ہی متاثر کیا۔ چینل کا استعمال بہت ہی اچھا اقدام ہے، مجھے اس چینل کے ذریعے امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کا ترجمۂ قرآن ، نعت اور آپ کامشہور سلام سننے کی سعادت حاصل ہوئی، جب میں نے اس چینل کو دیکھا تو میرا دل باغ باغ ہوگیااور میں بہت خوش تھااور لطف اندوز ہوا ۔ جب میں نے ان تمام پروگراموں کا مشاہدہ کیا تو میں نے محسوس کیا کہ گویا اس نے ایک بار پھر مدینہ منورہ میں سبز گنبدکے ساتھ رشتہ و تعلق جوڑدیا۔ مَدَنی چینل پر ہر جملہ اور ہر لفظ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی محبت اورتقویٰ سے لبریز تھا ۔   

        یہ چینل لاکھو ں مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ بنے گا اور انہیں نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے محبت کرنے کے طریقے سے آشنا کرے گا ، سنتوں کے اتباع کی تعلیم سے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن