دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 2 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و مشائخ کے تاثرات(حصہ دوم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و مشائخ کے تاثرات(حصہ دوم)۔

ہی زیادہ صحیح ترجمانی فرمارہے ہیں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!               صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(104)حضرت مولانا مفتی محمد آصف تبسم رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

( ناظمِ تعلیمات مدرسہ انوار مدینہ نارروال، پاکستان)

        مَدَنی چینل فیضانِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا امین و ذریعہ بنے گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!        صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(105)حضرت مولانا محمد رفیق سلمان ہزاروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(امام وخطیب مدینہ مسجد کارڈف ،U.K )

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی پوری دنیا میں سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت کی شمع مسلمانوں کے دلوں میں روشن کررہی ہے۔ اللہ تَعَالٰی کی بارگاہ میں شکر ادا کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی دینِ مبین کا کام زور و شور سے کررہی ہے۔ اس بات کی اور مزید خوشی حاصل ہوئی کہ مَدَنی چینل کا بھی آغاز ہوچکا ہے، اللہ تَعَالٰی اسے مزید ترقیاں عطا فرمائے ،آمین۔ اہلیانِ برطانیہ کی دِلی خواہش ہے کہ مَدَنی چینل کو برطانیہ میں سیٹلائیٹ پر شروع کیا جائے تاکہ مزید مسلک و عقائد کی صحیح صحیح، گھر گھر میں عوام کی اصلاح کی جائے، اللہ تَعَالٰی دعوتِ اسلامی کی کاوش کو قبول و منظور فرمائے ،آمین۔ اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہر معاملے میں دعوتِ اسلامی سے تعاون کریں گے۔اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّوَجَلَّ   

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!        صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(106)حضرت مولانا کلیم اللہ سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(نگران و ناظم جامعہ انوارالعلوم کچہری روڈ مدینۃ الاولیائملتان ،پاکستان)

   بندہ ناکارہ کو یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے اپنے مَدَنی چینل کا آغاز کیا۔دراصل مَدَنی چینل بھی نیکی کی دعوت دینے کا ذریعہ ہے ۔اس سے لوگ وقتاً فوقتاً صراطِ مستقیم اور سرکار دوعالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی محبت اور عشق سیکھیں گے۔ لوگ جہاں بیٹھ کر غلط میڈیا دیکھتے ہیں وہاں ایک راہِ ہدایت پرلے کر آنیوالےمَدَنی چینل کو دیکھ کر ہدایت بھی لیں گے۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!     صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 (107) حضرت مولانا اللہ رکھا جماعتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(خطیب جامع مسجد نورانی نارروال ،پاکستان)

        مَدَنی چینل علماء حق و عوامِ اہلسنّت کے لیے یکساں دینی فوائد کا باعث ہے۔  

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!     صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(108)حضرت مولانا مفتی محمد رمضان ضیاء الباروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(مدرس جامعہ اسلامیہ خیر المعاد قلعہ قاسم باغ ، مدیر ادارہ ضیاء السنۃ مدینۃ الاولیاء  ملتان ،پاکستان)

        دعوتِ اسلامی مسلک ِاہلِ سنت و جماعت کی ترویج و اشاعت اور عقائد اہلسنّت کے تحفظ اور نوجوانوں کی اصلاح کے لیے انقلابی بنیادوں پر صبح و شام کوشاں ہے، اس سلسلے میں مَدَنی چینل کا اِجراء اس پرفتن گمراہ کن کیبل اور بے ہودہ چینلوں سے مسلمانوں اور نوجوان نسل کو ترغیب و ترہیب کی دعوت اور غیر مسلموں کو دینِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی حقانیت کا پیغام دینے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ مَدَنی چینل تمام اہل محبت عشاقِ رسول کے گھروں میں جاری اور چلنا چاہیے۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!      صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(109) حضرت مولانا حافظ عطاء اللہ سکندری مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(مدرس مدرسہ غوثیہ اسلامیہ،ٹھری میر واہ ضلع خیرپور میرس باب الاسلام سندھ، پاکستان )

        دعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کا اِجراء ایک اہم انقلابی قدم ہے، اہلسنّت کی طرف سے نظریاتی سطح پر یہ پہلا چینل ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے، دعوتِ اسلامی کو اس زبردست کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!             صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(110)حضرت مولاناقاری خورشید احمد فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(خطیب موتی جامع مسجد محلّہ اسلام آباد ساہیوال، پاکستان )

        جب سے میں نے آپ کا مَدَنی چینل دیکھا ہے میری خوشی کی انتہا ہوگئی کیونکہ اس کے ذریعے لوگوں کے قلوب و اذہان پاکیزہ ہوں گے اور محبت رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی شمع

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن