دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 2 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و مشائخ کے تاثرات(حصہ دوم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و مشائخ کے تاثرات(حصہ دوم)۔

فائدہ پوری مسلم دنیا کو پہنچے۔ ہماری دعائیں ہیں کہ یہ کام روز بروز بڑھتا رہے، اس پیغام سے ہر گھر کے فرد کو سنت کی ادائیگی کی خیر ملے گی اور اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی ہر فرد جلد اس پر عمل کرے گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!           صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(90) حضرت مولاناصاحبزادہ قاری محمد فیاض الحسن صدیقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

( مہتمم جامعہ نور الاسلام للبنات کوٹ اسحاق گوجرانوالہ پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ    مَدَنی چینلمحبت ِ رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا درس دے رہا ہے ، عالمِ اسلام میں عشق مصطفے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شمع روشن ہوئی ہے اور مَدَنی چینل عریانی، فحاشی اور بے حیائی کے خلاف بہت بڑا جہاد ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!          صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(91) حضرت مولاناقاری غلام رسول مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(صدر جماعت اہلسنّت پاکستان حلقہ ٹانڈہ ضلع گجرات پاکستان)

        دعوتِ اسلامی کے مخلص اراکین نے جس خلوص ، جانفشانی اور تندہی کے ساتھ اندرون ِ ملک و بیرون ملک اہلسنّت کے عقائد کی ترویج و اشاعت کی ہے اس کا اعتراف اپنوں کے علاوہ بیگانوں نے بھی کیا اور مَدَنی چینل کا اِجراء تو سونے پر سہاگہ ہے، اس سے ہر خاص و عام کو گھر بیٹھے دین سے بہرہ ور ہونے کا موقع مل رہا ہے ۔ اللہ تَعَالٰی دعوتِ اسلامی کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!      صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(92) حضرت مولانا پیر نور محمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

( سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ بڑیلہ شریف تحصیل وضلع گجر ات،پاکستان )

        آج پہلی دفعہ دعوت ِ اسلامی کے اجتماع میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی ،مجھے سب سے زیادہ جس چیز نے متاثر کیا وہ گونگے ، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کو مل کر سر کار مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت کے چر اغ جلتے نظر آئے اللہ تَعَالٰی امیر اہلسنّت عمّ فیوضُہٗ کی ان کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے او رمَدَنی چینل کو اہلسنّت کی ترویج کا اعلیٰ نمونہ بنائے جس سے ایک دنیا فائدہ اٹھائے۔ ایک انتہائی اَحسن اِقدام ہے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!        صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد     

(93)حضرت مولانا منیر احمدخان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(بانی وناظم اعلیٰ جامعہ جلالیہ شفیقیہ منظور الکونین بھینی روڈ اسلام آباد لاہور کینٹ،خطیب جامع مسجد گنبد والی اکالی محلہ باغبانپورہ مرکز الاولیاء لاہور)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے ،میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ قبلہ امیر اہلسنّت اور مرکزی مجلس شوریٰ دعوت ِ اسلامی کا یہ ایک عظیم صدقہ جار یہ ہے، اللہ تَعَالٰی سے دعا ہے کہ یہ سلسلہ ہمیشہ جار ی رہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!        صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(94) صاحبزادہ پیر عثمان فرید چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

( ابن سجادہ نشین دربارِ عالیہ بابا فرید علیہ رحمۃ اللہ المجیدپاکپتن شریف پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   دعوتِ اسلامی جس کے بانی و امیر محسن ِاہلسنّت حضرت پیر مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں ، نے بہت قلیل عرصے میں چار دانگ ِعالم اسلام کا پیغام عام کیا ہے ،اپنے تبلیغی وُفود(مَدَنی قافلوں ) و بے پناہ مفید و اہم تحریری لٹریچر کی اشاعت کے ساتھ ساتھ اب مَدَنی چینل کے ذریعے بھی دعوتِ اسلامی پوری دنیا میں حضور پرنور شافع یوم النشور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری اور میٹھی سنتیں پہنچائے گی۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!        صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(95) حضرت مولانا مفتی رحمت علی نورانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(جامعہ نقشبندیہ توحیدیہ اڈہ ڈومالہ ناروال، پاکستان)

        مَدَنی چینل کے آغاز سے تمام عالمِ اسلامی میں فائدے کی بہاریں نظر آئیں گی۔ اس چینل سے الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے استفادہ کرنے کا بہترین فیصلہ کیا گیا ۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!        صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(96)حضرت مولانا محمد یعقوب اویسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

( چیف ایڈیٹر ماہنامہ تاجدار یمن نارروال ، پاکستان)

        مَدَنی چینل دفاعِ اسلام و تحفظ ِعقائد و اعمالِ اہلسنّت کا زبردست ذریعہ ہے، اس چینل کے آغاز سے دعوتِ اسلامی اپنی تمام تر سرگرمیاں دنیا کے سامنے بلا نوک ٹوک نشر کرسکتی ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن