30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اورالیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ پوری دنیا میں پھیلانے میں مصروفِ عمل ہیں ۔ جس کے سبب ہماری جوان نسل خاص طور پر گمراہی اور بے راہ روی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ اس تناظر میں عقائد صحیحہ کی ترویج و اِشاعت کی خاطر اور قوم ِمسلم کو فاسد و کاسد خیالات سے محفوظ رکھنے کے لیے مَدَنی چینل کا آغاز معاشرے کے مرض کا برمحل علاج ہے۔ میں نے اس کے بارے میں سُنا اور دیکھا بھی کہ بہت سے لوگوں کی غلط فہمیوں کا ازالہ ہورہا ہے اور کتنے لوگ حلقہ بگوش اسلام ہورہے ہیں ، لوگ غلط روی سے راہِ راست اپنا رہے ہیں ، بددینوں کے بیانات سننے سے باز آرہے ہیں ۔ بارگاہِ ایزدی میں دست بدعا ہوں کہ اے ربّ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ،ہماری تنظیموں کو ،ہمارے احباب کو حق پھیلانے اور باطل کے سدِّ باب کی سعی بلیغ کی توفیق سے نواز دے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(85)حضرت سیدنا الشیخ محمد فواز النمرالحنفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(الجامع الاموی و معہد الفتح الاسلا می دمشق شام )
(عربی تحریر کا اردو ترجمہ پیشِ خدمت ہے)
اللّٰہ تَعَالٰی کی توفیق سے مجھے مَدَنی چینل دیکھنے کا موقع ملا جسے میں نے عالم ِاسلام کے لئے خیر وبرکت کا باعث پایااور یہ اس لئے کہ اس میں نہ صرف اہلسنّت وجماعت کے عقیدے کی صحیح تعلیم دی جاتی ہے بلکہاللّٰہ تَعَالٰی کے حضوررقت آمیز دعائیں بھی کی جاتی ہیں اور حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے نذرانے بھی پیش کئے جاتے ہیں جس سے ہر مسلمان مرد عورت محظوظ ہورہے ہیں ۔میں اللہ تَعَالٰی کی بارگاہ میں اس اسلامی مَدَنی چینل کے لئے توفیق اور تائید کی امید کرتاہوں کہ تما م عالم ِاسلام اس چینل کی برکتوں سے مالا مال ہو اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں ان لوگوں کے لئے بہترین جزا کا طلبگار ہوں جو اس مَدَنی چینل کی خدمت پر مامور ہیں اور عزت مآب امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس القادری العطار مُدَّظِلُّہُ العَالِی کو ترقی عطا فرمائے اور ان کی روح القدس کے ذریعے مد د فرمائے۔ آمین
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(86) حضرت پیر محمد تبسم بشیر اویسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان وسجادہ نشین مرکزی اویسیاں نارووال پاکستان)
مَدَنی چینل کا آغاز اہلسنّت و جماعت کے لیے نعمت سے کم نہیں ۔ مَدَنی چینل جہاں فحاشی و عریانی کے تدارُک میں سنگِ میل ثابت ہوگا وہاں معاشرے کو حقیقی اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لیے بھی زبردست کردار ادا کرے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(87) شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اکرم چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس الجامعۃ الفاطمیہ Dبلاک ،بہاولنگر روڈ عارف والا، ضلع ساہیوال، پاکستان)
بِحَمْدِاللّٰہِ تَعَالٰی مَدَنی چینل کے جاری کرنے میں ایک عربی شعر اس کامصداق ہے۔ ؎
عَلٰی قَدْرِالْکَدِّ تُکْتَسَبُ الْمَعَالِی
مَنْ طَلَبَ الْعُلٰی سَھِرَ اللَّیَالِی
( بلندی وشرف کا حصول ہمت وکوشش کے مطابق ہی ہوتاہے مگر جسے بلندی حاصل کرنی ہو اسے راتوں کو جاگنا پڑتا ہے)
بِحَمْدِاللّٰہ پیر طریقت حضرت پیر محمد الیاس قادری صاحب کی شب بیداری کا صلہ ہے جو خداوند کریم نے انکے اس مشن کو پوری دنیا میں جاری کردیا ہے جو اَبَدُالآباد تک جاری رہے گا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(88) حضرت مولانا عبدالرحمن مجاہد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( جامع مسجد کمرشل روڈ نیوپورٹ ،چیئرمین مساجد کمیٹی ویلفیر UK)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ تعالٰیدعوتِ اسلامی UK میں دین متین کا بہت اچھا کام کررہی ہے، بہت خوشی ہوتی ہے جب مَدَنی بھائی مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں ، اس بات کی اور خوشی ہوئی جب معلوم ہوا کہ مَدَنی چینل شروع ہوگیا ہے ،دنیا میں مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے بہت اچھا اِقدام ہے۔ ہم مسلمانانِ برطانیہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت اور دینِ متین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے یوکے میں آن ایئر چینل (On-air Channel)کا آغاز کیا جائے جہاں غیروں کے چینل دن رات کام کررہے ہیں اس میں سنّی عوام کے عقائد کی حفاظت کے لیے اشد ضرورت ہے کہ جلد از جلد مَدَنی چینل کا یوکے میں آغاز کیا جائے تاکہ دین و مسلک کا پیغام گھر گھر پہنچایا جاسکے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(89) واعظ ِاسلا م حضرت پیرحافظ محمدنالے مٹھو مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(روحانی مرکز فیضان قرآن و سنت غالب نگر فاروق نگر،لاڑکانہ، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل شروع کرنا ایک بہت بڑی سعادت کا کام ہے، اس کو شش پر میں مبارکباد دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ قیامت تک جاری وساری رہے اور اس کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع