30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(80)حضرت سیدنا الشیخ محمود خالد الشھادۃ الشافعی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نائب مدیرجامع المغربیۃ دمشق ،الشام)
(اصل تحریر عربی میں ہے اس کا اردو ترجمہ پیش کیا جاتا ہے)
اس مَدَنی چینل سے ہمارے دل میں بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ یہ وہ چینل ہے جو صحیح واعتدال پسند اسلام اور عظمتِ اسلام کی تبلیغ میں ہمہ تن مصروفِ عمل ہے۔ صحیح معنوں میں یہ چینل عالمِ اسلام اور اسلام کی حقیقت اور اس کے جوہر پر دلالت کرتا ہے اور جب اسلام کو اس کی حقیقت ، اسلام کے نظامِ عدل ورحمت اور اسلام کی حقیقی روح کے ساتھ پیش کیا جائے تو اس کا کوئی انکار نہیں کرسکتا سوائے اس شخص کے جو اپنے اندھے اور بہرے ہونے کی وجہ سے حقیقتِ اسلام سے ناواقف ہے۔اسلام ایسا دین ہے جس میں اللہ تَعَالٰی نے انسان کے لئے دنیا اور آخرت کی سعادت رکھی ہے۔ چنانچہ جب اسلام کو اس کی حقیقی صورت کے بغیر پیش کیا جائے تو ایسا نظام بن جائے گا جس میں کوئی نظم وضبط نہ ہواور یہی چیز اس حقیقت کا انکار کرتی ہے جس کے اظہار کا اللّٰہ سبحانہٗ تَعَالٰی ارادہ کرتا ہے۔ہم اس مَدَنی چینل کی ترقی، کامیابی اور بہتری کے لئے اللہ تَعَالٰی کی بارگاہ میں دعاکرتے ہیں اور ہم اللہ تَعَالٰی کے حضور ملتمس ہیں کہ وہ اس چینل کو توفیق عطافرمائے کہ یہ اسلام کی آواز کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مَدَنی چینل دنیا کی ہر زبان میں اسلام کے پیغام کو پہنچائے گا۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(81) الداعیۃ الکبیر حضرت سیّدنا الشیخ رجب دیب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدیر جامع المغربیۃ دمشق، الشام)
انہوں نے مَدَنی چینل کے بارے میں الشیخ محمود خالد الشھادۃ الشافعی مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے مذکورہ تأثرات پر تائیدی دستخط فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲّٰ تعالٰی علٰی محمّد
(82) حضرت مولانامفتی محمد اشتیاق القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجاز علّامہ تحسین رضا خان علیہ رحمۃ المنّان ، فاضل دارالعلوم منظراسلام بریلی شریف ،مدیر جامعۃ الامام احمد رضا،دہلی ،ہند)
اُمّتِ محمدیّہ علی صاحبہا افضل الصلاۃ و اکمل التسلیم کے ان گنت امتیازات میں یہ امتیاز بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اس کا ہر فرد اپنی طاقت وقدرت، بساط وحیثیت، اسباب و وسائل اور تاثیر وتسخیر کے مطابق اسلام کی دعوت وتبلیغ کا مکلف وپابند ہے۔ دعوتِ اسلامی قرآن وسنت کی غیر سیاسی عالمی تحریک ہے جس نے اسلام کا آفاقی پیغام عصری تقاضوں کو مد نظر رکھ کر اطراف واکنافِ عالم میں پہنچانے کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ عصرِ حاضر میں الیکٹرونک میڈیا کی اہمیت سے انکار و صَرفِ نظر نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا کے ذریعے سے آج بے شمار باطل تحریکیں اپنے باطل اَفکار و نظریات کی تبلیغ وترسیل میں مصروف ہیں اور بے شمار سادہ لوح مسلمانوں کے دین و ایمان کو لوٹ چکی ہیں ۔ اِن حالات میں دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل شروع کر کے وہ عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جس پر تمام عوام وخواص اہلِ ایمان کو بصد انشراحِ صدر مبارکباد پیش کرنی چاہئے اور ہر ممکن تعاون کے ذریعے اس آلۂ دعوت و ترسیل کو تقویت پہنچانی چاہئے تاکہ آوازِ حق اپنی پاکیزہ، نورانی، اسلامی، روحانی، ہمہ گیر
اور واضح شکل وصورت میں ہر فردِ بشر تک پہنچتی رہے۔ مَدَنی چینل کی افادیت پر تشکیک وتخریب کے دبیز پردے نہ پڑیں اس کے لئے کوشاں رہنا ہمارا اعلیٰ فریضہ ہے ۔ میں پورے وثوق کے ساتھ عرض کر سکتا ہوں کہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ آئندہ چند سالوں میں مَدَنی چینل وہ عظیم وصالح انقلاب برپا کر پائے گا جو یقینا عالمِ اسلام کے لئے تاریخ ساز ہوگا، اس چینل کی بقاء اور فروغ و ارتقاء کے لئے تعاون ،خیر پر تعاون ہے جس کا حکم ربّ کریم جل جلالہ نے ہمیں یوں دیا ہے:
وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى (پارہ۶ المائدۃ ۲)
ترجمۂ کنزالایمان :اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو
ربّ کریم عَزَّوَجَلَّ ہم کو اِحقاقِ حق اور اِبطالِ باطل کی نعمت سے سرفراز فرمائے ۔ میری نیک خواہشات اور قلبی دعائیں مَدَنی چینل کے ساتھ ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(83) حضرت مولانا پروفیسرڈاکٹر سید شاہد علی نورانی رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نبیرہ خلیفہ ٔ اعلیٰحضرت سید ایوب علی رضوی علیہ رحمۃ القوی حال مقیم باغبانپورہ مرکزالاولیاء لاہور)
مَدَنی چینل عالمِ اسلام کے مسلمانوں اور بالخصوص اہل پاکستان کیلئے رہنمائی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ چینل موجودہ دور کے علمی اور عملی ضروریات کو اَحسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔ امیر اہلسنّت مجاہد ملت امیر دعوتِ اسلامی علامہ محمد الیاس قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی وقت کے عین مطابق اہلِ اسلام اور اہلِ ایمان کی رہنمائی فرما رہے ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(84) حضرت علّامہ مولانامفتی شمس الھدیٰ مصباحی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سابق مدرس الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور،ہند،حال مفتی دارُالافتاء کنزالایمان ،ویسٹ یارک شائر UK )
آج کے پر آشوب اور پُر فتن دور میں جب کہ میڈیا کا ہر چہار جانب غلغلہ ہے۔ کفار و مرتدین اور تمام فِرَقِ باطلہ پوری سرگرمی کے ساتھ اپنے باطل و عاطل عقائد و نظریات کو پرنٹ میڈیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع