30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تری آنکھوں میں مَیں نے دو جہاں کا پیار دیکھا ہے
خدا رکھے تیری دعوتِ اسلامی سے سب کو وابستہ
ترے پیکر میں روشن نور کا مینار دیکھا ہے
امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے ذریعے نوجوان نسل کے دلوں کو خوفِ خدا جل جلالہ اور عشقِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے روشن اور منور کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اِن نوجوانوں کے جسم پر شریعت کے جامے اور سروں پر سنّت کے عمامے نظر آتے ہیں ۔اسی طرح اب مَدَنی چینل کی ابتداء بھی قابلِ صد مبارک باد کارنامہ ہے، جس کی وجہ سے پوری دنیا میں اِنْ شَآءَ اللّٰہُ العَزِیز محبتِ رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوشبو پھیلے گی۔ا س پُرفتن دور میں جب کہ بے شمار ٹی وی چینلز کفر و شرک ، بدمذہبی، بدعقیدگی، عریانی اور فحاشی کا زہر دن رات اُگل رہے ہیں ، میڈیا کی اس دوڑ میں ایسے اسلامی چینل کی اَشد ضرورت تھی جو مقدس دینِ اسلام کے خدائی اور مصطفائی رنگ کو پیش کرکے بھٹکی ہوئی انسانیت کو زندگی کے اصل مقصد کی دعوت دے اور ہر انسان اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے غلامی ٔرسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں زندگی گزار کر جب دنیا سے جائے تو زبانِ حال سے یہ کہتا ہوا جائے :لوگو! اس غلامیٔ رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے سے زندگی کی بازی ہار کے نہیں ،جیت کے جارہا ہوں اور تمہیں بھی دعوت دیتا ہوں کہ آؤ دیکھو!
رسولِ خدا کی غلامی میں کیا ہے؟ ذرا تم غلامی میں آ کر تو دیکھو
غلامی یہ ہے بادشاہی سے بہتر اِدھر آؤ قسمت جگا کر تو دیکھو
اس مَدَنی چینل کی ابتداء پر اپنی طرف سے اور خلیفہ اعظم گھمکول شریف خلیفہ الحاج صوفی محمد عبداللہ خان نقبشندی ،مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف کی انتظامیہ اور نمازیوں کی طرف سے امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور آپ کے تمام معاونین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ کریم جل جلالہ اور رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے اس مَدَنی چینل کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطا فرمائے۔اٰمین
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(77) حضرت مولانامفتی گل رحمن قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ شارحِ بخاری غلام رسول رضوی علیہ رحمۃ القوی ، چارلس روڈ برمنگھم ،بانی و چیئرمین جماعت ِ اہلسنّت برطانیہ)
دعوتِ اسلامی اعتقاداً و عملاً اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر نمائندہ مذہبی مَدَنی تحریک ہے۔ اس کے بانی و محرّک عظیم رہنما حضرت ِ علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں ۔ فقیر محمد گل رحمٰن قادری رضوی تقریباً بارہ ( 12) سال سے خواہشمند رہا ہے کہ دورِ حاضر میں عالمگیر مَدَنی کام کے لیے ضروری ہے کہ اہلِ حق کا چینل جاری کیا جائے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی ذٰلِک کہ دعوتِ اسلامی کے بانی و محرّک حضرت ِ عطار قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے وقت کی ضرورت کو پیشِ نظر رکھ کر مَدَنی چینل کا اِجراء فرمایا۔ہماری خواہش ہے کہ برطانیہ و یورپ کے لیے بھی جلدی سے مَدَنی چینل کا اِجراء فرمائیں ۔ شرعی طور پر خالص مذہبی پروگراموں کے لیے مَدَنی چینل کا اِجراء ہر لحاظ سے جائز ہے بلکہ مستحسن ذریعۂ اِبلاغ ہے۔ برطانیہ کے علماء کرام بالعموم اور جماعت اہلسنّت کے علماء بالخصوص تائید کرتے ہیں اور حمایت و تعاون بھی کریں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(78) حضرت مولانامحمد قمر الدین اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجازسرکارکلاں حضرت سید مختار احمد اشرفی کچھوچھوی علیہ رحمۃ القوی ومدرس مرکزی دارالعلوم عادیہ منگل ،پٹنہ، بہار،ہند)
میں مبارکباد پیش کرتا ہوں مَدَنی چینل کے مخلص کارکنان کو۔ جب مجھے آگاہی ہوئی تو دل باغ باغ ہوگیا اور اس چینل کی کامیابی کے لیے میرے قلب کی اَتھاہ گہرائیوں سے دعائیں نکلنے لگیں کہ حضرت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ایک بہت مفید کام کا آغاز فرمایا ہے، عوام کو اس سے خوب استفادہ کرنا چاہیے، اس میں اسلام کے بہت سارے بنیادی معاملات و مسائل مثلاً وضو نماز روزہ و دیگر عبادات کو خوب اُجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عریانی وفحاشی کے دور میں اس چینل کا قیام اللہ تَعَالٰی کا خصوصی عطیہ ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(79)حضرت مولانامحمد بوستان القادری الضیائی المدنی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ شارحِ بخاری غلام رسول رضوی علیہ رحمۃ القوی ،چیئرمین مساجد کمیٹی مڈلینڈزبرمنگھم ،برطانیہ )
مَدَنی چینل کی نشریا ت اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ فلاحِ انسانیت کے لیے مفید اور کارآمد ثابت ہوں گی ۔یہ جان کر از حد مسرت ہوئی کہ اللہ تَعَالٰی کے فضل و کرم اور صدقہ حبیبِ کونین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور نگاہِ غوثُ الثقلین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی خیر و برکت اور حضرت قبلۂ عالم روحِ رواں دعوتِ اسلامی انٹرنیشنل کی نیک دعاؤں سے مَدَنی چینل کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے۔ سائنس، ٹیکنالوجی اور میڈیا کی اہمیت و افادیت کا اس برق رفتار ترقی کے دور میں انکار نہیں کیا جاسکتا جبکہ انسان ستاروں پر کمندیں اور کائنات کے ذرّہ ذرّہ کو تسخیر کرنے کے درپے ہے، ایسے حالات میں مَدَنی چینل کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔امید ہے مَدَنی چینل اور اس کی انتظامیہ اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ایک تعمیری کردار اور ظلمت کے اس گھٹا ٹوپ اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن بن کر اپنے اردگرد کے ماحول کو روشن و منور کرے گا۔ ہمارے علماء و مشائخِ برطانیہ و یورپ کا تعاون اور ان کی دعائیں ہر حال میں شامل حال رہیں گی۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع