30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مدینہ لاکھوں مسلمانوں سے آباد ہوگیا، ہر طرف سنتوں کی بہار تھی۔اجتماع کے آخری دن بانیٔ دعوتِ اسلامی امیر اَہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیان فرمایا اور اس کے بعدذکراللہ عَزَّوَجَلَّ ، تصّورِ مدینہ اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ نمازِ ظہر کے بعد 12ماہ ، 30دن ، 12دن اور تین تین دن کے بے شمار مَدَنی قافلے سنتوں کی تربیت کے لیے روانہ ہوئے۔
ملکِ شام سے تشریف لائے ہوئے جامع المغربیۃ دمشق کے مدیر اور سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم بُزرگ پیر طریقت حضرت سیدنا شیخ رجب دیب حَفِظَہ اللّٰہُ تعالٰینے اس اجتماع کو میدان عرفات کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا۔اس سنتوں بھرے اجتماع میں تشریف لائے ہوئے متعدّد علمائےکرام اور مشائخ عظام نے دعوتِ اسلامی کے عظیم الشان کارنامے مَدَنی چینل کے بارے میں اپنے اپنے تأثرات قلمبند فرمائے ۔ اجتماع میں تشریف لانے والوں اور دیگر علماء ومشائخ کرام کے تأثرات کے اقتِباسات حسب ِ ذیل ہیں :
(73 )استاذ العلماء جامع المعقول والمنقول حضرت مولانامحمد ارشاد احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ شارحِ بخاری غلام رسول رضوی علیہ رحمۃ القوی ،جامعہ غوثیہ احسن المدارس اڈہ چھب تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی عالمگیر تحریکِ احیائے سنت دن بدن ترقی کے مراحل طے کررہی ہے، اس پاکیزہ تحریک کے انوار ِرُشد و ہدایت و ثَمَراتِ تبرکات عوام و خواصِ اہلسنّت کے لیے مسعود و مسرور کن ہیں ، اللہ تَعَالٰی اس تحریک کے روحِ رواں فیض رساں محی السنۃوالدین امیر اہلسنّت بالیقین حضرت مولانا صوفی محمد الیاس قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عمر دراز فرمائے اور اِن کے فیضان کو عام فرمائے۔ اس سلسلہ میں آپ اور آپ کے رُفَقاء کی مساعی ٔجمیلہ بارگاہِ ربُّ العٰلمین میں قبول ہوں ۔ مزید مَدَنی چینل کے اِجراء پر سعادت ِدارین نصیب کرے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(74)حضرت مولانا مفتی محمد اشفاق احمد رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجازآستانہ محدث اعظم پاکستان حضرت مولیٰنا سرداراحمد علیہ رحمۃ الاحد،خطیب الحراء مسجد سلو،برطانیہ)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ پوری دنیا میں دعوتِ اسلامی کا کام زور و شور کے ساتھ جاری و ساری ہے ،ربُّ العزّت مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔خصوصاً اہل برطانیہ کے دلوں میں مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عزت و عظمت کے چراغ روشن کررہے ہیں ،ربُّ العزّت قبول فرمائے اور مزید مسلمانوں کی رہنمائی کی توفیق و ہمت عطا فرمائے۔ معلوم ہوا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کا دعوتِ ِاسلامی نے اِجراء فرما دیا ہے جو کہ آج کے دور میں دین و دنیا میں کامیابی کا ایک بہت ہی اَحسن اِقدام ہے۔آجکل میڈیا اور ٹی وی چینل کے ذریعے اپنے طریق سے تبلیغِ اسلام ہوسکتی ہے چونکہ آج کے دور میں عوام النّاس مساجد او ر مجالس میں بہت کم آتے ہیں لیکن اپنے گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی چینل پر معلومات کرتے رہتے ہیں ، اس لیے UK (انگلینڈ)کے عوام کے لیے اس ٹی وی پروگرام کا ہونا اَشَد ضروری ہے لہٰذا دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ یوکے و یورپ کے مسلمانوں کی رہنمائی کے لیے بھی جلدازجلد مَدَنی چینل کے ذریعے ٹی وی پرنشریات کو جاری فرمایا جائے تاکہ مسلمانانِ یورپ اپنے عقائد کی حفاظت کرسکیں ۔اللہ تَعَالٰی آپ کو ترقیاں عطا فرمائے۔ہم اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی ہر وقت تعاون کے لیے تیار ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(75) حضرت مولاناپیرابوالرضا اللہ بخش نیّر مجددی چشتی قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجاز حضور سبحانی میاں سجادہ نشین خانقاہ رضویہ بریلی شریف وسجادہ نشین آستانہ عالیہ ہوت والاشریف جمن شاہ ضلع لیہ پاکستان)
میں تہ دل سے دعوتِ اسلامی کے تمام کارکنوں کو بالعموم اور امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہے ، خدا تَعَالٰی دعوتِ اسلامی کی مساعیٔ جمیلہ کو بوسیلۂ رسول علیہ الصلوۃ والسلام قبول فرمائے۔مَدَنی چینل مبارک، نیک اور مستحسن کام ہے جس کے ذریعے تبلیغ دین کا کام باحسنِ وُجوہ ہورہا ہے۔ فقیر کو دعوتِ اسلامی سے قلبی محبت ہے۔ خدا اس محبت کو قائم رکھے ۔ آمین
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(76) حضرت مولانا حافظ نیاز احمد صدیقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف ،گولڈن بلاک روڈ سمال ہیتھ برمنگھم ،انگلینڈ)
اللہ تَعَالٰی جل جلالہ نے دینِ اسلام کو تمام انسانیت کے لیے مکمل دستورِ حیات بنا کر بھیجا ہے اور اس کی حفاظت ، تبلیغ اور نشرو اشاعت کے لیے ہر دور میں بندگانِ خدا عَزَّوَجَلَّ کو پیدا فرمایا، جنہوں نے دینِ اسلام کے عَلَم کو بلند کیا۔اِنہیں بندگانِ خدا جل جلالہ اور غُلامانِ مصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں امیر اہلسنّت ابوبلال حضرت علّامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شمار بھی ہوتا ہے۔ امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شخصیت اور ان کی سرگرمیوں کو دیکھ کر یوں کہاجائے تو بے جا نہ ہوگا ، معلوم ایسے ہوتا ہے کہ آپ کے سر میں دماغ عالمانہ ہے…سینے میں دل صوفیانہ ہے…انداز ِبیان خطیبانہ ہے…ہاتھ میں قلم ادیبانہ ہے…اور محنت بہت ہی مخلصانہ ہے۔اِسی وجہ سے اللہ کریم جل جلالہ نے رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے شاندار کامیابی عطا فرمائی ہے اور اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ عطا فرماتا رہے گا۔ آپ کے بارے میں بقولِ شاعر کچھ تبدیلی کے ساتھ یوں بھی کہا جاسکتا ہے۔ ؎
زمانے بھر میں چاہت کا عجب انداز دیکھا ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع