30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(جامع مسجد انوار محمد صادق ٹاؤن رحیم یارخان ،پاکستان )
دعوتِ اسلامی فیضانِ غزالی ٔدوراں حضرت سید سعید احمدکاظمی (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ )ہے ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی والوں کی مدد فرمائے ،بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔میں روزانہ مَدَنی چینل دیکھتاہوں ، مَدَنی چینل پر امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارقادری صاحب کا بیان’’ گھر امن کا گہوارہ کیسے بنے ؟‘‘ بہت اچھا لگا ہے، اسے بار بار مَدَنی چینل پر چلانا چاہئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(129) حضرت مولانا حافظ قاری عبدالغفور مصطفائی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام مسجد ہال گرین برمنگھم U.K)
اَلْحَمْدُلِلّٰہثُمَّ اَلْحَمْدُلِلّٰہ پوری دنیا میں دعوتِ اسلامی کا کام زور و شور کے ساتھ جاری و ساری ہے، ربُّ العزت مزید ترقیاں عطا فرمائے۔دعوت اسلامی والے خصوصاً اہلِ برطانیہ کے دِلوں میں مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عزت و عظمت کے چراغ روشن و منور کررہے ہیں ، اللہ تَعَالٰی قبول ومنظور فرمائے، آمین۔ اور مزید مسلمانوں کی رہنمائی کی توفیقِ رفیق و ہمت عطا فرمائے۔ معلوم ہوا ہے کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینلکا دعوتِ اسلامی نے اِجراء فرمادیا ہے جو کہ دین و دنیامیں کامیابی و کامرانی کا آج کے دور میں ایک بہت ہی اَحسن اِقدام ہے۔ آجکل میڈیا کا دور ہے اور مَدَنی چینلکے ذریعے اچھے طریق سے تبلیغ اسلام ہوسکتی ہے۔چونکہ آج کے دور میں عوام الناس مساجد اور مجالس میں بَہُت کم آتے ہیں لیکن اپنے گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی چینل پر معلومات کرتے رہتے ہیں ۔ اس لیے U.Kکے عوام کے لیے ٹی وی کا ہونا ضروری ہے۔ اس لیے یوکے اور یورپ کے حضرات کے لیے خصوصاً برطانیہ کے غیور سنی مسلمانوں کے لیے جلدا ز جلد مَدَنی چینل ٹی وی پر جاری فرمایا جائے تاکہ مسلما ن یورپ میں اپنے عقائد کی صحیح طریقہ سے حفاظت کرسکیں ، اللہ تَعَالٰی آپ کو ترقیاں عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(130)حضرت مولانا محمد ضیاء اللہ نورانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ شہابیہ شیر شاہ ولی احاطہ دولجند،خطیب و امام در بار ِ حضرت شاہ جمال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اچھرہ مرکزالاولیاء لاہور)
مَدَنی چینل دین ِ اسلام ا ور اہلسنّت کے عقائد کی ترویج کا بہترین ذریعہ اور اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرکی بہترین عملی صورت ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(131)حضرت مولانا حافظ شمس الزمان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم شمس العلوم جامعہ بلالیہ ،خطیب بلال مسجد بخشی پا رک دارالسلام (ٹوبہ )،پاکستان )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی غلامانِ رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور فدائیانِ رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر مشتمل افراد کا ایک ایسا حسین گلدستہ ہے جن کو دیکھ کرسبز گنبد کی ہریالی یاد آجاتی ہے اور امیر اہلسنّت، قائدِ اہل سنت پیر طریقت رہبرِ شریعت ابوبلال حضرت مولانا الیاس عطار قادری عمّ فیوضُہٗکی ذات مخلوقِ خدا عَزَّوَجَلَّ کیلئے ایک عظیم نعمت ہے، اللہ تَعَالٰی انکی زندگی دراز فرمائے جنہوں نے بہت ساری زندگیوں کو دین کی روح عطا کی ہے۔عوام میں کافی دیر سے اس بات کی ضرورت کو محسوس کیا جارہا تھا کہ حضرت صاحب کی آواز کے ساتھ ساتھ انکی زیارت بھی ہو تو لذت وکیف میں بے حد اضافہ ہوتا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ کمی مَدَنی چینل نے پوری کردی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(132) حضرت مولاناقاری صدیق الرحمن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب و امام مسجد النور ، ہاروروڈنیوپورٹ برطانیہ)
مَدَنی بھائی U.Kمیں مَا شَآءَاللہ بہت اچھا کام کررہے ہیں اور مسلمانانِ یو۔کے کو صحیح اسلام پر قائم رکھنے کے لئے کوشاں ہیں ، سنا ہے کہ آپ نے مَدَنی چینل کا بھی آغاز فرمادیا ہے، برطانیہ میں اس کی بہت اشد ضرورت ہے۔مسلمان اپنے عقائد کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں لہٰذا آپ سے مؤدبانہ عرض ہے کہ مسلمانانِ یوکے کی رہنمائی کے لیے سیٹیلائٹ چینل (مَدَنی چینل) جلد شروع کیا جائے تاکہ ہمارے عام مسلمان اس سے فائدہ حاصل کرسکیں اور اپنے عقائد کی حفاظت کرسکیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(133) حضرت مولانا محمد اکرم سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم ومدرس خطیب جامع مسجد الفریددار العلوم و جامعہ فریدیہ جناح پارک رحیم یارخان، پاکستان )
رمضان المبار ک میں مَدَنی چینل دیکھا بہت خوشی ہوئی ،میڈیا کے ذ ریعہ مسلک حق کی پرچار کا ایک بہترین ذریعہ ہے مزید تاثرات میں لکھ رہا ہوں مَدَنی مرکز کی طرف سے مجھے خط ملا ہے جس میں تأثرات کے بارے میں کہا گیا ہے وہ مرکز کو بھیجوں گا ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع