30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مَدَنی چینل کا قیام ایک قابلِ تحسین اِقدام ہے۔ عہدِ حاضر میں دینی حلقوں کو بھی ذرائعِ اِبلاغ سے فائدہ اٹھا کر مثبت مذہبی اور روحانی فکر کو عام کرنا چاہیے، امیرِدعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے اس نیک کام کا آغاز کرکے اہلسنّت و جماعت کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تَعَالٰی اس مَدَنی چینل کو نافع اور مقبول عوام بنائے ۔یقیناً اس سے عشق رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوشبوئیں مزید ماحول کو معطر کریں گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(122) پروفیسر حافظ محمد یعقوب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ گورنمنٹ ایم اے او کالج مرکزالاولیاء لاہور)
اس دور میں مَدَنی چنیل کا قیام حلقۂ اہلسنّت و جماعت کے لیے مثبت پیش رفت ہے ۔ اس چینل پر وہ حضرات جلوہ گر ہوتے ہیں کہ جوخود صاحبِ عمل ، باکرداراور اخلاق حسنہ کا مجسمہ ہیں ، ان کا کردار و گفتار دوسروں کی نسبت زیادہ مؤثر ہوتا ہے اور قلوب پر زیاد ہ اثر پذیر ہوتا ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(123)حضرت مولانا محمد اکبر مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس دارالعلوم جامعہ قادریہ ،خطیب جامع مسجد المنھاج گوجر خان ضلع راولپنڈی ،پاکستان)
آپ نے چینل کے بارے میں میری رائے پوچھی بہت شکریہ، آپ کا چینل بہت اچھا ہے، اس کی خصوصیت یہ ہے کہ تمام پروگرام شریعت کے مطابق ہوتے ہیں جن سے بہت سی دینی معلومات میسر ہوتی ہیں اور نوجوان سر پر عمامے ، بدن پر سنت کا لباس اور چہرے پر داڑھی کے ساتھ جب نظر آتے ہیں تو دل بہت خوش ہوتا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(124)حضرت مولانا علامہ حافظ حکیم اسحاق سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد برسٹل ٹوٹر ڈاؤن، گرین اسٹریٹ برسٹل ،انگلینڈ)
مَدَنی چینل کا سن کر بے حد خوشی ہوئی، کروڑوں عاشقانِ مدینہ شیخِ طریقت مدظلہ العالی کی زِیارت و اِرشاد سے متمتع ہوں گے۔ اس پرمبارک بادپیش کرتا ہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(125) حضرت مولانامحمد اشفاق احمد قادری نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیبجامع مسجد 254ایف بلاک سبزہ زار سکیم مرکزالاولیاء لاہور)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس پر فتن دور میں مَدَنی چینل نے لوگوں میں دینی انقلاب پیدا کردیا ہے۔ مَدَنی چینل کے ذریعے دعوت اسلامی کا خالص دینی پیغام اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ گھرگھر، دنیا کے ہر ہرکونے میں پہنچ جائے گا ۔ دعوت اسلامی نے بہت تھوڑے عرصے میں دنیا کے کونے کونے میں دین کا پیغام پہنچایا ہے، مَدَنی چینل پر جو لوگ آتے ہیں باعمل ،با کردار نظر آتے ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(126) حضرت پیر سیدعتیق الرحمٰن شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ابنِ خلیفہ محدث اعظم ہند سید محمدکچھوچھوی علیہ رحمۃ الغنی خطیب جامع مسجد رحمانیہ ابو ظہبی روڈرحیم یارخان،پاکستان)
دعوت اِسلامی کا رستہ کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ دعوت اسلامی کے ساتھ اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مدد شامل حال ہے۔ دعوت اسلامی کا مَدَنی چینل کے ذریعے دین کا پیغام عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(127) حضرت مولانامحمد فاروق قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد گلزارِ حبیب ، مدر س جامعہ محمدیہ معینیہ سردارآباد فیصل آباد، پاکستان)
موجودہ دور میڈیا کا دور سمجھا جاتاہے اور اس دور میں جہاں میڈیا کے ذریعے فحاشی وعریانی عام کی جارہی ہے وہاں بدعقیدگی کے ایسے جال بھی بنائے جارہے ہیں جس میں عَوَامُ کَالْاَنْعَام بُری طرح پھنستی جارہی ہے، بدعقیدگی کے اس عِفْرِیت کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا کا سہارا مُثبت انداز میں لے کر دینِ اسلام کی تبلیغ اور عقائدِ حَقّہ کی تَرویج کیلئے عظیم عالمی مذہبی تنظیم ’’دعوتِ اسلامی‘‘ نے مَدَنی چینل کا آغاز کرکے اُمّتِ مسلمہ کی دکھتی ہوئی نبض پر ہاتھ رکھا اور بدعقیدگی کے زہرِ قاتل کیلئے حُسنِ اعتقاد کا تِریاق عقائدِ اہلسنت و جماعت کی صورت میں عام کرنے کی سعی عظیم فرمائی جسکی جتنی تحسین کی جائے کم ہے۔میں اپنے ’’ادارہ جامعہ محمدیہ معینیہ فیصل آباد‘‘ کی طرف سے اس قابلِ قدر اور مؤثر پروگرام کے شروع کرنے پر دعوتِ اسلامی اور حضرت صاحب کو ہدیۂ تبریک پیش کرتاہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(128) حضرت مولانا منظور احمد سعید ی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع