دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 2 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و مشائخ کے تاثرات(حصہ دوم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و مشائخ کے تاثرات(حصہ دوم)۔

بہرہ ور کرے گا۔یہ چینل اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّوَجَلَّ   ! سٹیلائٹ ٹی وی کے ذریعے جو غیر اسلا می چیزیں ہمارے گھروں میں داخل ہوچکی ہیں کو ختم کرنے میں ان سے مقابلہ کرے گا اوراِنْ شَآءَاللہ تعالٰیتمام برے اثرات اور غیر اسلامی چینلز کی برائیاں ہمارے گھر سے دور ہوجائیں گی اور لوگ اس چینل سے محبت کرنے لگیں گے اس لئے کہ اس چینل کے آغاز کا مقصد حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی محبت کوپوری امت میں عام کرنا ہے۔ اس مَدَنی چینل کی وہ خاص با ت جس سے میں بہت زیادہ محظوظ ہوا ہوں کہ ا س مَدَنی چینل کی اولین ترجیح آقا کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پر کثرت سے صلاۃو سلام بھیجنا ہے،اس کے علاوہ بیانات اور درس میں ناظرین کے لئے حکمت ودانائی کے بے پناہ پیغامات ہیں جو انہیں صراطِ مستقیم کی طرف گامزن کرتے ہیں ۔

        سُبْحٰنَ اللّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  ! مَدَنی چینل میں جب بھی کوئی پہلا شخص گفتگو کرتا ہے تو وہ صرف محبت ِرسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے بول ہی بولتا ہے اور جب دوسر ا شخص آتا ہے تو وہ بھی اپنے بیان میں نغمہ ہائے محبت رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی خوشبوئیں پھیلاتا ہے اور یوں ہی ہر ایک اپنے بیان میں محبت رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی باتیں کرتا ہے اور جب ناظرین ایسے پروگرام دیکھتے ہیں تو ان میں کوئی کنفیوژن نہیں رہتا،شک وشبہات دور ہو جاتے ہیں اور یہ ہی محبت رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے پیغام کو عام کرنے کا بے مثال طریقہ ہے جو اس مَدَنی چینل  کو دوسرے چینلز سے ممتاز کرتاہے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!        صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(117) حضرت مولاناحافظ محمد عقیل ایوب قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(رضا اسلامک ایجوکیشنل کلچرل سینٹررضا مسجد،مرکز اہلسنّت جامعہ رضاء العلوم الاسلامیہ عربک اسٹڈیز برطانیہ)

        میں قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تمام اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو دینِ اسلام کی بہترین خدمت سر انجام دینے پر مبارک باد پیش کرتاہوں ،جہاں بہت سی تنظیمیں لوگوں کو باعمل مسلمان بنانے کی کوششیں کرچکیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   وہاں امیر اہلسنّت ،امیر دعوتِ اسلامی مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری (اللہ تَعَالٰی انکی حفاظت فرمائے)نے لاکھوں لوگوں کے دل ودماغ کونہ صرف باعمل مسلمان بنایا،دین اسلام کی محبت میں پھیرا بلکہ رسولوں کے سردار ، تاجِ رسالت کے انمول نگینے ، اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   کے پیغام داں ،حضرت محمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی محبت انکے دل ودماغ میں بٹھائی جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اس بات کو دوسروں تک بھی پہنچایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   مَدَنی چینل کی آمد کی برکت سے مسلمانوں اور غیر مسلموں کو بہترین دین اسلام کے سچے پیغامات سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(118)حضرت مولاناثاقب عمران رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(جامع مسجد گلزار مدینہ میلاد چوک ڈنگہ مٹھّیاں کھا ریاں ضلع گجرات پاکستان )

        ہم بے حد شکر گزار ہیں دعوتِ اسلامی کے جس نے نوجوانوں کو نبی پاک  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سنتوں کا پابند بنادیا۔ اللہ تَعَالٰی دعوتِ اسلامی کو دن دُگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور حضرت مولانا محمدالیاس مَتَّعَنَا اللّٰہُ بِطُولِ حیاتِہٖ کو لمبی عمر عطا فرمائے اور میڈیا اس وقت کی اہم ضرورت ہے، دعوتِ اسلامی کا اسلامی تعلیمات کو مَدَنی چینل کے ذریعہ عام لوگوں تک پہنچانا بہت اچھا اقدام ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد     

(119) حضرت مولانا محمد فقیر اللہ خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ گلزارطیبہ سرگودھا، پاکستان)

        عالمی تحریک ’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کی دیگر فتوحات میں ایک فتح مَدَنی چینلہے۔ میڈیا کے اس دور میں اہلسنّت کی جانب سے مذکورہ چینل کا اِجراء مستحسن اِقدام ہے۔دِلی دعا ہے کہ خداوند قدوس مَدَنی چینل کے مَدَنی پیغام کو عام کرنے کی توفیقِ ارزانی عطا فرمائے اور اسے آقائے مدینہعلیہ الصَّلوۃ والسَّلام کی محبت وا طاعت کو پھیلانے کا وسیلہ بنائے۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(120) حضرت پیر محمد طیب الرحمن قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(چیئرمین جامعہ قادریہ ٹرسٹ ،مسجد اور ایجوکیشن کمیونٹی سینٹر،A26-26 الفرید اسٹریٹاسپارک بوروک  برمنگھم B12-8JLبرطانیہ)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  کراچی کے دورے کے دوران میں نے بذاتِ خود مشاہد ہ کیا ہے کہ دعوت اسلامی نے اسلام کی صحیح تعلیمات اور درست عقیدے کی ترویج واشاعت کے لئے ایک مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے، یہ ایک ایسا عظیم کا م ہے جس کے ثمرات بہت زیادہ ہیں اور یہ ایک ایسا چینل ہے جو قرآن وسنت کے اصولوں کی روشنی میں دورِ جدید کی نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے پوری اُمت تک اسلام کا پیغام پہنچارہا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   اس چینل کے ذریعے نہ صرف اسلا م کے سچے عقیدے کی ترویج ہوگی بلکہ اسلام کے متعلق غلط عقائد ونظریات کا بھی قلع قمع کیاجاسکے گا۔میری دعا ہے کہ اللہ تَعَالٰی اس مَدَنی چینل کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور ان لوگوں کو بھی اپنی رحمت سے نوازے جو اس عظیم برکت والے کام کی ترقی میں مخلصانہ کوشش کررہے ہیں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(121)حضرت مولاناملک محمد جاوید اقبال کھارا مُدَّظِلُّہُ العَالِی 

(وائس چیئرمین مدارس کونسل پاکستان )

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن