دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Huqooq Ke Mutaliq Aham Maloomat | حقوق کے متعلق اہم معلومات

book_icon
حقوق کے متعلق اہم معلومات
            
وغیرہ مدد کی صُورتیں ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: بندہ جب تک اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا رہتاہے، اللہ پاک اس کی حاجت پوری فرماتارہتا ہے۔(1) نوٹ: *موٹرسائیکل خراب ہو یا پٹرول ختم ہو جائےتو بعض دفعہ دوسرا موٹرسائیکل والا ہاتھ پکڑ کر اسے منزل تک پہنچاتا ہے، یہ خطرناک ہے، سٹرک پر ایسے کاموں سے بچنا ضروری ہے، ورنہ نقصان ہوسکتا ہے *راہ چلتے کو لفٹ دینے (یعنی اپنے ساتھ سُوار کر لینے) میں بھی آج کل بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ لباسِ خضر میں یہاں سیکڑوں راہزن بھی پھرتے ہیں گر جینے کی خواہش ہے تو پہچان پیدا کر وضاحت : یعنی راہنما اور خیر خواہ کی شکل میں ڈاکو بھی ہو سکتا ہے، لہٰذا جینے کے لیے آدمی کی پرکھ کرنا بھی ضرور سیکھ لیجیے! چوتھا حق: تَھْدُوا الضَّالَ (بھٹکے ہوئےکو راستہ دیکھانا) وضاحت: مثلاً*کسی نے راستہ پوچھا، اسے راستہ بتا دینا *ایسی جگہ ہے کہ عمومًا لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں، راہ بُھول جاتے ہیں، وہاں راستے کی نشاندہی کرنے والی کوئی علامت لگا دینا، مثلا *..بند گلی کی نکر پر کہیں واضِح جگہ لکھ دینا کہ آگے گلی بند ہے *..یونہی راستے میں کہیں گڑھا ہے *.. کسی وجہ سے راستہ بند ہے، ادھر جاتے ہوئےکو بتا دینا کہ بھائی! دھیان سے جانا، آگے گڑھا ہے، وغیرہ راستہ بتانے کی مختلف صُورتیں ہیں، یہ سب راستے کے حقوق میں شامِل ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: تمہارا بُھولے شخص کو راستہ بتا دینا بھی صدقہ ہے۔(2)
[1] ...معجم کبیر،جلد:3،صفحہ:245،حدیث:4667۔ [2] ...ترمذی، کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء فی الصنائع المعروف،صفحہ:478،حدیث:1956۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن