30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(25)...راستے کے 4حقوق(قسط اول)
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : تم مجھ پر درود پڑھو بے شک یہ تمہارے لیے پاکیزگی ہے۔ (1)
صلّوا علی الحبیب صلّی اللہ علیٰ محمد
آیتِ مبارکہ
اللہ پاک نے فرمایا:
وَ لَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْن (پ :8،اعراف:86)
ترجَمۂ کنزُ العرفان :اور ہر راستے پر یوں نہ بیٹھو کہ راہگیروں کو ڈراؤ۔
قومِ مَدْیَن کے عیبوں میں سے ایک عیب یہ بھی تھا کہ یہ لوگ راستوں میں بیٹھتے اور آتے جاتے لوگوں کو تکلیف پہنچایا کرتے تھے، انہیں حضرت شُعَیْب عَلَیْہ السَّلام نے فرمایا: ہر راستے پر یوں نہ بیٹھو کہ راہ گیروں کو ڈراؤ۔ (2)
فرمانِ آخری نبی
اللہ پاک کے حبیب، دِلوں کے طبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : راستوں میں بیٹھنے سے بچو...! عرض کیا گیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اس کے بغیر تو ہمارا گزارا نہیں۔ فرمایا: اگر بیٹھنا ضروری ہے تو راستے کو اس کا حق دو...!! سُوال ہوا: راستے کا حق کیا ہے؟ فرمایا: (1): غَضَّ البَصَر ِ(نگاہیں نیچی رکھنا) (2): کَفَّ الْاَذٰی ( تکلیف سے بچانا) (3):رَدَّ السَّلام (سلام کا
[1] ... مسند امام احمد،مسند ابی ھریرہ،جلد:4،صفحہ:409،حدیث:904۔
[2] ... تفسیر قرطبی،پ :8،سورۃ الاعراف،تحت الآیۃ :86،جلد:4،صفحہ:152۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع