30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رِکشہ، گاڑی وغیرہ پر سَفَر کرنا ہے، ان سے بھی اُجْرت پیشگی طَے کیجیے! یہ کہہ دینا کہ جو مُنَاسب ہو لے لینا یا کچھ بھی طَے ہی نہ کرنا یہ درست نہیں ہے،عموماً جھگڑے کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جب اَجِیر کو اُجْرت پر رکھو تو اُسے اُجْرت پہلے ہی بتا دو۔ (1)
دوسرا حق :بَرْوقت مزدوری ادا کرنا
وضاحت: اس میں 2 حق ہیں: (1): مَزْدُور کی اُجْرت پُوری پُوری ادا کرنا (2): بَروقت ادا کرنا۔ بعض نادان *دَھونس جما کر(ڈرا دھما کر) *سختی کر کے *پریشان کر کے اس کی اُجْرت دبا لیتے ہیں،یہ سخت گُنَاہ، حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ (2) بالفرض آپ کے پاس رقم نہیں ہے یا کم ہے اور کام کروانا بھی ضروری ہے تو پہلے طَے کر لیجیے! کہ ابھی رَقم نہیں ہے، فُلاں وقت دے دُوں گا۔ پہلے کام کروانا، پِھر ساری یا آدھی رقم اُدھار پر ڈال دینا بھی درست نہیں۔ حدیث شریف میں ہے: مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ سُوکھنے سے پہلے ادا کرو ...! (3) (یعنی: مزدوری دینے میں ٹال مٹول مت کرو...! جس وقت دینا طے کیا تھا بغیر کسی تاخیر کے اسی وقت دےدو ...!) (4)
تیسرا حق: مَزْدُور سے حسن سلوک کرنا
وضاحت:*ان سے مسکرا کر بات کرنا *عزّت سے پیش آنا *اَبَے تَبے وغیرہ غیرمُہَذَّب الفاظ سے بچنا *موقع کی مُنَاسبت سے چائے، کھانا، پانی وغیرہ پیش کر دینا *کام اچھا
[1] ...مسند امام اعظم بروايت ابو نعيم،مراسیل ابراہیم،صفحہ:89۔
[2] ...فتاوی رضویہ،جلد:19،صفحہ:455ماخوذاً۔
[3] ...ابن ماجہ ،کتاب الرھون،باب اجر الاجراء،صفحہ:392،حدیث :2443۔
[4] ...مرآۃ المناجیح،جلد:4،صفحہ:338۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع