30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے وقت مسلمان بھائیوں کے لیےدُعا ہر ایک کو کرنی چاہیے۔(1) مال و اَعْمال سے خیر خواہی کی مثالیں: *بھوکے کو کھانا کھلانا *غریب کو راشن دینا *جائِز سفارش کر دینا *مَظْلُوم کی مدد کرنا *غیبت، چغلی، دھوکے وغیرہ سے بچانا *مَعْذوروں، بےسہاروں کے کام آنا وغیرہ۔حدیثِ پاک میں ہے:جو اپنے (مسلمان ) بھائی کی حاجت پوری کرنے میں رہتا ہے، اللہ پاک اس کی حاجات پوری فرماتا ہے۔(2)
دوسرا حق: تکلیف نہ دینا
وضاحت: مسلمان کو ناحق تکلیف دینا گُنَاہِ کبیرہ، حرام و جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔(3) حدیثِ پاک میں ہے: مَنْ آذىٰ مُسْلِمًا فَقَدْ آذَانِی، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى الله یعنی جس نے کسی مسلمان کو تکلیف پہنچائی،اس نے مجھے تکلیف دِی اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ پاک کو تکلیف پہنچائی (یعنی اللہ پاک کو غضب دِلایا)۔(4) تکلیف پہنچانے کی مثالیں: * نام بگاڑنا * غصب (یعنی دوسروں کی چیزیں ہتھیانا) * راستے بند کرنا * دِل دُکھانا *جملے کَسْنا *الزام لگانا*طعنے دینا وغیرہ۔
تیسرا حق: مسلمان کی قبر پر حاضِر ہونا
وضاحت: اس سے مقصُود دعا کرنا ہے کہ ہمارا مسلمان بھائی جو قبر کے اندر ہے، نہ جانے کس حال میں ہو گا، ہم اس کے لیےدعا کریں، اِنْ شآء اللہ الکَرِیْم !اسے فائدہ پہنچے گا۔ احادِیث میں ہے:*زندوں کا مردوں کے لیےتحفہ اُن کے لیےبخشش کی دُعا کرنا ہے
[1] ...فتاوی رضویہ،جلد:14،صفحہ:174،ملخصاً۔
[2] ...بخاری،کتاب المظالم والغصب،باب لا يظلم المسلم المسلم ولا يسلمہ،،حدیث:2442۔
[3] ...والدین زوجین اور اولاد کے حقوق،صفحہ:92،مکتبۃ المدینہ کراچی۔
[4] ...معجم اوسط، صفحہ:387، جلد:2، الحدیث: 3607۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع