دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Huqooq Ke Mutaliq Aham Maloomat | حقوق کے متعلق اہم معلومات

دعائےمصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

book_icon
حقوق کے متعلق اہم معلومات
            
تیسرا حق : والدین کی خِدْمت کرنا وضاحت:خِدْمت کی مختلف صُورتیں ہو سکتی ہیں، مثلاً * انہیں اچھے اچھے کھانے کھلانا *ہاتھ پاؤں دبانا *سَر میں تیل لگانا، مالش کر دینا تاکہ انہیں سکون ملے *ان کی ضروریات کا خیال رکھنا *پسند کی چیزیں حاضِر کرنا *کپڑے جوتی وغیرہ چیزیں خرید کر دیتے رہنا *بیمار ہو جائیں تو دوا وغیرہ دِلوانا، ان کی صحت کے لیےدُعائیں کرنا *ان کے پاس بیٹھنا، باتیں کرنا، انہیں وقت دینا *ان کی مالِی خِدْمت کرنا وغیرہ سب خِدْمت ہی کی صُورتیں ہیں۔ خصوصًا جب ماں باپ بوڑھے ہو جائیں، تب ان خِدْمتوں کے زیادہ محتاج ہوتے ہیں۔ مسلم شریف میں ہے:پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے 3 بار فرمایا: وہ ذلیل وخوار ہے،وہ ذلیل وخوار ہے،وہ ذلیل وخوار ہے۔عرض کی گئی: یارسول اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! کون ذلیل وخوار ہے؟فرمایا: جو اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے میں پائےاور( ان کی خِدْمت کرکے) جنت میں داخل نہ ہوسکے۔(1)

دہرائی

آج ہم نے والدین کے یہ 3 حقوق سیکھے ہیں،ذہن میں بٹھالیجیے:(1):اطاعت و فرماں برداری (2):والدین کو راضی رکھنا (3):والدین کی خِدْمت کرنا۔

دعائےمصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ ترجمہ:اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دِل کواپنے دین پرقائم رکھ۔(2)
[1] ... مسلم،كتاب البر والصلۃ والآداب،باب رغم انف۔۔۔الخ،صفحہ:991،حدیث:2551۔ [2] ... مسند امام احمد،جلد:5،صفحہ:746،حدیث:14046، دار الکتب العلمیہ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن