30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلے اسے پڑھ لیجئے !
معاشرے کے استحکام اور عدل و انصاف کے قیام کے لیے ہر تہذیب نے انسانی حُقوق کی حِفاظت کے مختلف قوانین بنائےہیں۔
مگر اسلام نے حُقوق کو جس جامعیت، وضاحت اور اہمیت کے ساتھ بیان کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، دینِ اسلام نے معاشرے کے امن اور آخرت کی کامیابی کے لیے حُقوق کو 2بنیادی حِصّوں میں تقسیم کیا ہے (1): اللہ و رسول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے حُقوق اور (2):بندوں کے حُقوق۔ پہلی قسم کے حُقوق خالق کے ساتھ مخلوق کے تعلق کو مضبوط کرتے ہیں، جبکہ بندوں کے حُقوق انسان کے معاشرتی تعلقات کو منظم اور پاکیزہ بناتے ہیں۔ ان دونوں قسموں کے حُقوق کی ادائیگی معاشرے میں خوشحالی اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہیں۔
اللہ پاک حُقوق کے متعلق پارہ:5،سورۂ نساء، آیت نمبر :36 میں فرماتا ہے:
وَ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ لَا تُشْرِكُوْا بِهٖ شَیْــٴًـا وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ بِذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ الْجَارِ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْجَارِ الْجُنُبِ وَ الصَّاحِبِ بِالْجَنْۢبِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِۙ-وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْؕ-
ترجمۂ کنز ُالعرفان : اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ سے اچھا سلوک کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور قریب کے پڑوسی اور دور کے پڑوسی اورپاس بیٹھنے والے ساتھی اور مسافر اور اپنے غلام لونڈیوں (کے ساتھ اچھا سلوک کرو) ۔
دینِ اسلام نے حُقوق العباد كو جس طرح بيان كيا یہ اسی کا خاصہ ہے۔ امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ حُقوق العباد کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے لکھتے ہیں : حُقوق العباد میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع