30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حاسِد کے شر سے بچنے کے مَدَنی پھول
(۱) دعا کرتے رہئے
بہرحال کسی پر حَسَد کا یقینی حُکم لگائے بغیر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں حاسِد کے شر سے بچنے کی دعا کرتے رہئے ، قرآن مجید میں حاسِد کے حَسَد سے پناہ مانگتے رہنے کی تاکید کی گئی ہے ، چنانچہ پارہ30سورۂ فلق آیت5میں ارشاد ہوتا ہے :
وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵) (پ۳۰، الفلق : ۵)
ترجمۂ کنزالایمان : اور حَسَد والے کے شر سے جب وہ مجھ سے جلے ۔
(۲) توجُّہ ہٹا لیجئے
دل کو ان خیالات سے خالی کرلیجئے کہ فلاں شخص مجھ سے حَسَد یا دشمنی کررہا ہے کیونکہ بسا اوقات انسان کو اس کا یہی احساس ، کہ میرا کوئی دشمن یا حاسِد ہے ، نقصان پہنچاتا ہے ۔
(۳) صدقہ وخیرات کیجئے
اس سے بھی بلائیں اور مصیبتیں دور ہوتی ہیں اور یہ حاسِدوں کے حَسَد اور نظرِ بد سے بچنے کامُجَرَّب نُسخہ ہے ۔حضرت ِ سیدنا علی المرتضٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : صدقہ دینے میں جلدی کیاکرو کیونکہ بلاء صدقہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔
(مجمع الزوائد، ج۳ ، ص ۲۸۴ ، الحدیث ۴۶۰۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قیامت سے پہلے ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب کسی کو کسی سے حسد نہ ہوگا ، چنانچہ حضرتِ سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار ، بِاِذنِ پَروَرْدگار غیبوں پرخبردار، شَہَنشاہِ اَبرارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مُشکبارہے : خدا کی قسم! ابنِ مریم (یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام) اُتریں گے، حاکم عادِل ہو کر کہ صلیب توڑ دیں گے ا ور خنزیر فنا کردیں گے، جزیہ ختم فرما دیں گے ، اونٹنیاں آوارہ چھوڑ دی جائیں گی جن پر کام کاج نہ کیا جائے گااور کینے ، بُغْض اورحَسَد جاتے رہیں گے ، وہ مال کی طرف بلائیں گے تو کوئی اُسے قبول نہ کرے گا ۔(صحیح مسلم، ص۹۱، الحدیث : ۲۴۳ )
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان حدیثِ پاک کے اس حصے ’’اور کینے ، بغض اورحسد جاتے رہیں گے‘ ‘ کے تحت فرماتے ہیں : یعنی حضرتِ سیدنا عیسٰی علیہ السلام کی برکت سے لوگوں کے دلوں سے حسد، بغض (اور)کینے نکل جائیں گے کیونکہ کسی کے دل میں دنیا کی محبت نہ رہے گی۔ ہر ایک کو دین و ایمان کی لگن لگ جائے گی محبتِ دنیا ان سب کی جڑ ہے جب جڑ ہی کٹ گئی تو شاخیں کیسے رہیں ۔(مراۃ المناجیح، ج ۷، ص۳۳۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
٭حسد کے بارے میں جاننا فرض ہے ٭ کسی کی دینی یا دُنیاوی نعمت کے زَوال (یعنی اس سے چھن جانے) کی تمنا کرنایا یہ خواہش کرنا کہ فُلاں شخص کو یہ یہ نعمت نہ ملے ، اس کا نام ’’حَسَد‘‘ ہے ٭ حسد کی چار قسمیں ہیں اور ہر قسم کا حکم الگ الگ ہے ٭ر شک کبھی واجب ہوتا ہے تو کبھی مستحب اور کبھی جائز ہوتا ہے ٭حسد کرنے والے کو ان نقصانات کا سامنا ہے : (۱)اللّٰہ ورسول کی ناراضی (۲) ایمان کی دولت چھن جانے کا خطرہ (۳) نیکیاں ضائع ہوجانا(۴) مختلف گناہوں میں مبتلا ہوجانا (۵) نیکیوں کے ثواب سے محروم رہنا(۶) دعا قبول نہ ہونا(۷) نصرتِ الٰہی سے محرومی (۸) ذِلّت ورُسوائی کا سامنا (۹) سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کم ہوجانا (۱۰) خود پر ظُلم کرنا (۱۱)بغیر حساب جہنم میں داخلہ۔٭ سات چیزیں حَسَد کی بنیاد بن سکتی ہیں : (۱)بُغْض وعداوت (۲) خود ساختہ عزت (۳) تکبر (۴) احساسِ کمتری(۵) من پسند مقاصد کے فوت ہونے کا خوف(۶)حبِّ جاہ (۷)قلبی خباثت ۔
٭دَرجِ ذیل تدابیر اِختیار کرکے حَسَد سے جان چھڑائی جاسکتی ہے :
٭توبہ کرلیجئی٭دعا کیجئی٭رضائے الٰہی پر راضی رہیی٭حَسَد کی تباہ کاریوں پر نظر رکھئی٭اپنی موت کو یاد کیجئی٭حَسَد کا سبب بننے والی نعمتوں پر غور کیجئی٭لوگوں کی نعمتوں پر نظر نہ رکھئے ٭حَسَدسے بچنے کے فضائل پرنظر رکھئے ٭اپنی خامیوں کی اِصلاح میں لگ جائیی٭حَسَد کی عادت کو رشک میں تبدیل کرلیجئی٭نفرت کو محبت میں بدلنے کی تدبیریں کیجئی٭دوسروں کی خوشی میں خوش رہنے کی عادت بنالیجئے ٭رُوحانی عِلاج بھی کیجئی٭ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے۔
(تفصیل کے لئے کتاب کا پھر سے مطالعہ کیجئے)
مَدَنی پھول:دوسروں کی غلطی پکڑتے ہوئے اِس اِمکان کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ ہم خود بھی غلطی پر ہو سکتے ہیں
|
نام کتاب |
مطبوعہ |
نام کتاب |
مطبوعہ |
|
کنزالایمان ترجمۂ قراٰن |
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ |
تفسیرنعیمی |
ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور |
|
التفسیر الکبیر |
داراحیاء التراث العربی بیروت |
تفسیر خزائن العرفان |
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ |
|
تفسیر روح البیان |
کوئٹہ |
تفسیر الدر المنثور |
دار الفکر بیروت |
|
تفسیر المدارک |
دار المعرفۃ بیروت |
تفسیر روح المعانی |
داراحیاء التراث العربی بیروت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع