دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hasad | حَسَد

book_icon
حَسَد

          سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : تین بیماریاں میری اُمت کو ضرور ہوں گی :  حَسَد، بدگمانی اور بدفالی، کیا میں تمہیں ان سے چھٹکارے کاطریقہ نہ بتادوں ؟ جب تم میں بدگمانی پیدا ہو تو اس پر یقین نہ کرو، اور جب تم حَسَد میں مبتلا ہو تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ  سے اِستِغفار کر لیا کرو اور جب بدشگونی پیدا ہو تو اس کام کو کر گزرو۔

(المعجم الکبیر، الحدیث : ۳۲۲۷، ج۳، ص۲۲۸، تقدما تأخرا)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حَسَدسے بچنے کے لئے بیان کردہ مُعالَجات کے  ساتھ ساتھ حسبِ توفیق اوّل آخِرایک ایک بار درود شریف کے ساتھ یہ7 رُوحانی عِلاج بھی کیجئے :

(۱)  جب بھی دل میں حَسَد کا خیال آئے تو’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم‘‘ ایک بار پڑھنے کے بعد اُلٹے کندھے کی طرف تین بار تُھوتُھو کردیجئے ۔

(۲)   روزانہ دس بار ’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم‘‘پڑھنے والے پر شیطان سے حفاظت کرنے کے لئے اللہ عَزَّ وَجَلَّایک فِرِشتہ مقرَّر کردیتا ہے ۔

(۳) سورۃُالاخلاص گیارہ بار صبح (آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کِرن چمکنے تک صبح ہے) پڑھنے والے پر اگر شیطان مع لشکر کے کوشِش کرے کہ اس سے گناہ کرائے تو نہ کراسکے جب تک کہ یہ (پڑھنے والا)خود نہ کرے ۔(الوظیفۃ الکریمہ ص۲۱)

(۴) سورۃ ُالنَّاس پڑھ لینے سے بھی وَسوَسے دور ہوتے ہیں ۔

(۵)   مُفَسِّرِ شَہِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمفتی احمد یارخان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان  فرماتے ہیں :  ’’صُوفیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  فرماتے ہیں کہ جو کوئی صبح شام اِکّیس اِکّیس بار ’’لاحَول شریف‘‘پانی پر دم کرکے پی لیا کرے تو اِنْ  شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ وسوسۂ شیطانی سے بَہُت حد تک اَمن میں رہے گا ۔‘‘  (مراٰۃالمناجیحج۱ ص۸۷ )

(۶)هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُۚ-وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ(۳) (پ۲۷، الحدید : ۳) کہنے سے فوراً  وَسوَسہ دور ہوجاتا ہے ۔

(۷)  سُبْحٰنَ الْمَلِکِ الْخَلَّاقِ، (اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍۙ(۱۹)     وَّ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ(۲۰)) (پ۱۳، ابراہیم : ۱۹، ۲۰)کی کثرت اسے یعنی وَسوَسے کو جڑ سے قَطع کر(یعنی کاٹ) دیتی ہے ۔(مُلَخَّص ازفتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱ ص ۷۷۰) (اِس دعا کے حصۂ آیت کو آپ کی معلومات کیلئے مُنَقَّش ہلالین اور رسمُ الخط کی تبدیلی کے ذَرِیعے واضِح کیا ہے) (ماخوذ از نیکی کی دعوت، ص۱۰۴تا ۱۰۶)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۱۴)   مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے

        شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِس پُرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقۂ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامِع مجموعہ بنام ’’مَدَنی انعامات‘‘بصورتِ سُوالات مُرتّب کیا ہے۔اِسلامی بھائیوں کیلئے 72، اسلامی بہنوں کیلئے 63، طَلَبۂ عِلمِ دین کیلئے 92 ، دینی طالِبات کیلئے 83، مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کیلئے40جبکہ خُصُوصی اسلامی بھائیوں (یعنی گونگے بہروں ) کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں ۔بے شمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اورطَلَبہ مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ’’فکرِمدینہ کرتے ہوئے ‘‘یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مَدَنی اِنْعامات کے جیبی سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔ان مَدَنی اِنْعامات کواِخلاص کے ساتھ اپنا لینے کے بعد نیک بننے اورگناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللّٰہ تَعَالٰی کے فَضل وکرم سے اکثر دُور ہوجاتی ہیں اوران کی بَرَکت سے اَ لْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ  پابند ِ سنّت بننے ،  گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذِہن بھی  بنتا

ہے ۔ان مَدَنی انعامات میں سے ایک مَدَنی انعام حَسَدسے بچنے کے بارے میں بھی ہے ، چنانچہ  دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 30صفحات پر مشتمل رسالے’’ 72 مَدَنی انعامات‘‘ کے صفحہ13 پر مَدَنی انعام نمبر38 ہے : ’’کیا آج آپ  جھوٹ، غیبت، چُغلی، حَسَد، تکبر اور وعدہ خلافی سے بچنے میں کامیاب ہوئے؟ ‘‘

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

ایک بیان نے میری زندگی بدل دی

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اپنے ظاہِر وباطن کو گناہوں سے بچانے کی کوشش کے لئے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! مَدَنی ماحول کی برکت سے بے شمار اسلامی بھائیوں کی زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا، آئیے میں آپ کو ایسی ہی ایک مَدَنی بہار سناتا ہوں ، چنانچِہ مدینۃ الاولیاء (ملتان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے : ہمارے خاندان کے اکثر لوگ تجارت سے وابستہ تھے مگر میں پڑھائی میں تیز نکلا اور چھوٹی سی عمر میں ہی ایف .اے(F.A) کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کرلیا ۔میری ذہانت دیکھ کر میرے گھر والوں نے مجھے ہرطرح کی آزادی دے رکھی تھی کہ یہ پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بنے گااور ہمارا نام روشن کرے گا۔ اسی آزادی کے طفیل میں نے ڈانس سیکھا، سینکڑوں گانے سنے اور دن میں کئی کئی فلمیں دیکھیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کالج میں نت نئے فیشن  کے لباس پہن کر اور عجیب اسٹائل کے بال بنا کر جاتا ۔میرے کمرے کی دیواروں پر فلمی اداکاراؤں کی بڑی بڑی تصویریں آویزاں رہتی تھیں ۔طبیعت کی شوخی اور ہنسی مذاق میں محلے بھر میں میرا ثانی نہ تھا ۔ گھر کی چھت پر کھڑا ہوکر بدنگاہی کرنا  میرا  معمول تھا ۔میرے یہ لچھن دیکھ کر گھر والے ’’آزادی‘‘دینے پر پچھتانے لگے اور مجھے سمجھانا چاہا لیکن میرے تو مزے تھے لہٰذا میں نے ان کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دی ۔ پھر1990ء کا سال آپہنچا اور میرے نصیب چمکے، ہوا یوں کہ ایک اسلامی بھائی نے میرے ماموں زاد بھائی کو شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کی ایک کیسٹ ’’قبر کی پُکار ‘‘سننے کے لئے دی ، میرے کزن نے وہ کیسٹ کچھ دن رکھنے کے بعد بغیر سُنے واپس کرنے کے لئے مجھے دے دی ، جب میں نے اس اسلامی بھائی کو کیسٹ واپس کرنا چاہی تو انہوں نے بڑی محبت سے مجھ سے درخواست کی کہ میں اس بیان کو سن لوں ، میں نے یہ سوچ کر رکھ لی کہ کچھ دنوں بعد میں بھی بغیر سُنے واپس کردوں گا۔ پھر ایک دن جب میں گھر کی چھت پر بدنگاہی میں مصروف تھا ، میں نے گانے سننے کے لئے کیسٹ نکالنا چاہی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن