دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hasad | حَسَد

book_icon
حَسَد

تھے کہ کسی طرح ایاز کو  محمود کی نظروں سے گرا دیں ۔ آخِرِکار انہیں ایک موقع مل ہی گیا ۔ ہوایوں کہ ایاز کا معمول تھا کہ روزانہ مخصوص وَقت میں ایک کمرے میں چلا جاتا اور کچھ دیر گزار کر واپس آجاتا ۔درباریوں نے محمود کے کان بھرنا شروع کئے کہ ضرور ایاز نے شاہی خزانے میں خُردبُرد کر کے مال جمع کررکھا ہے جسے دیکھنے کے لئے کمرۂ خاص میں جاتا ہے ، وہ اس کمرے کو تالا لگا کر رکھتا ہے اورکسی اور کو اندرداخل ہونے کی اِجازت نہیں دیتا ۔ محمود کو اگرچہ ایاز پر مکمل اِعتِماد تھامگر درباریوں کو مطمئن کرنے کے لئے ایک وزیر کو کہا کہ اُس کمرے کا تالاتوڑ ڈالو ، وہاں جوکچھ ملے وہ تمہارا ہے ۔وزیر اور دیگر درباری خوشی خوشی ایاز کے کمرے میں جاگھسے ۔ مگر یہ کیا ! وہاں ایک پُرانے بوسیدہ لباس اور چپلوں کے سوا کچھ تھا ہی نہیں ۔درباریوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔ محمود نے ایاز سے ان کپڑوں اور چپلوں کے بارے میں دریافت کیا تو اُس نے بتایا کہ یہ میری غلامی کے دَور کی یادگار ہیں جنہیں دیکھ کر میں اپنی اوقات یادرکھتا ہوں اور خود کو موجودہ عُروج پر تَکَبُّر میں مبتلا نہیں ہونے دیتا ۔ یہ سُن کر محموداپنے وفادار وزیر ایاز سے اور زیادہ متأَ ثِّر نظر آنے لگا اور حاسِدین کا منہ کالا ہوا ۔     ( مثنوی مولانا روم(فارسی مع ترجمہ)، دفتر پنجم، ص۱۹۰، ملخصًا)

    گدھے کی صورت میں اٹھائیں گے

          سلطان الہند حضرتِ سیِّدُناخواجہ غریب نواز اجمیری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نے فرمایا کہ ایک آدمی تھا وہ جب کبھی بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبین کو دیکھتا اُن سے منہ پھیر لیتا اور حَسَد کے مارے اُن کو دیکھنا پسند نہ کرتا۔جب وہ مر گیا اور اس کو لوگوں نے قبر میں اتا را اور اُس کا منہ قِبلہ رُخ کیا تو فو راً ہی اُس کا منہ پِھر کر دوسری طرف ہو گیااور بارہا ایسا ہی ہوا ۔ لوگ بڑے ہی حیران ہوئے ۔اچانک غیب سے آواز آئی :  اے لوگو !کیوں تکلیف اٹھاتے ہو ، اِس کو یوں ہی رہنے دو، کیو نکہ یہ دنیا میں میرے پیاروں سے منہ پھیر لیا کرتا تھا اور جو شخص میرے پیاروں سے منہ پھیرے اُس سے میری رحمت منہ پھیر لیتی ہے اور ایسا شخص راندۂ درگا ہ ہو جاتا ہے اور کل قیامت کے دن ایسے کو گدھے کی صورت میں اُٹھائیں گے۔اَلْعِیَاذُ بِاللّٰہ تعالٰی ( دلیل العارفین ، ص۲۵ وآبِ کوثر، ص۲۵۲)

؎ مجھے اولیا کی محبت عطا کر

      تُو دیوانہ کر غوث کا یاالٰہی  (وسائل بخشش ص۷۷)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (۹) سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کم ہوجانا

        غوروتفکُّر انسان کی ترقّی میں اہم کردار ادا کرتا ہے مگر حاسِد کی عَقْل پرحَسَد کے پردے پڑ جاتے ہیں ، حجۃ الاسلام حضرتِ سیِّدُناامام محمد بن محمد بن محمد غزالی  عَلَیْہِ     رَحْمَۃُ اللہِ الوالی فرماتے ہیں :

  ’’ حَسَد کے باعث ، حاسِد کا دل اندھا ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے اَحکامات کو سمجھنے کی صلاحیت خَتم ہو جاتی ہے۔‘‘  ( منھاج العا بدین ص۷۵) حضرتِ سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرمایا کرتے تھے : لَاتَکُنْ حَاسِداً تَکُنْ سَرِیْعَ الْفَہْمِحاسِد نہ بن ، تجھے سوچنے سمجھنے کی تیزی نصیب ہو گی۔ ( درۃ الناصحین، ص۷۱)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۱۰) خود پر ظلم کرنا

        دوسروں پر ظُلم کرنے والا خود کو تکلیف نہیں پہنچنے دیتا لیکن حاسِد وہ نادان ہے جو خود اپنے آپ پر ظُلم کرتا ہے ، حضرتِ سیِّدُناابنِ سماکعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَزَّاق اِرشاد فرماتے ہیں :  میں نے حاسِد کے علاوہ کسی ظالم کو مظلوم کے ساتھ زیادہ مُشابہت رکھنے والا نہ دیکھا، ہر وَقت اَفْسُرْدَہ طبیعت، پریشان خیال اور غم میں مبتلاء رہتا ہے۔(درۃ الناصحین ص۷۱) حضرتِ سیِّدُناامام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی لکھتے ہیں :  اَ لْحَسَدُ اَحَرُّ مِنَ النَّارِیعنی  حَسَد آگ سے زیادہ گرم ہے۔(مکاشفۃ القلوب، ص۲۶۰ )

حَسَد سے بڑھ کر نقصان دہ شے کوئی نہیں

        حضرتِ فقیہ ابو اللَّیث سَمرقندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں :  حَسَد سے بڑھ کر بد ترین اور نقصان دہ کوئی شے نہیں ، کیونکہ حَسَد کا اثر دشمن سے پہلے خود حاسِد کو پانچ چیزوں میں مبتلاء کر دیتا ہے :  (1) کبھی خَتم نہ ہونے والا غم ۔ (2) بے اَجْر مصیبت ۔ (3)ناقابلِ تعریف اور لائقِ مَذَمّت حالت۔ (4)  اللّٰہ  تَعَالٰی کی ناراضی۔ (5) توفیقِ الٰہی کے دروازے اس پر بند ہو جانا۔(تنبیہ الغافلین، ص۹۴ )

    ہوں بظاہِر بڑا نیک صورت          کر بھی دے مجھ کو اب نیک سیرت

                         ظاہِر اچھا ہے باطِن بُرا ہے           یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے   (وسائلِ بخشش ص۱۳۲)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۱۱)  بغیر حساب جہنم میں داخلہ

        خوفِ خدا رکھنے والے مسلمان جنت میں بے حساب داخلے کی رو رو کردعا کرتے ہیں مگر حاسِد کی بدنصیبی دیکھئے کہ اس کو حساب لئے بغیر ہی جہنم میں داخل کیا جائے گا، چنانچہ  نبیِّ کریم، رَء وفٌ رَّحیم عَلَیہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیْمکا فرمانِ عظیم ہے، چھ اَفراد ایسے ہیں جو بروزِ قِیامت بِغیر حساب کے جہنَّم میں ڈال دیئے جائیں گے۔ عَرْض کی گئی :  یارسولَ اﷲصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  وہ کون لوگ ہیں ؟ فرمایا : (۱) حاکِم اپنے ظُلم کے باعِث (۲) اہلِ عَرَب تعَصُّب (یعنی قوم پرستی کہ ظلم پر اپنی قوم کی مدد کرتے رہنے ) کے سبب (۳) گاؤں کا سردار تکبُّرکی بدولت (۴) تاجِر خِیانت کرنے کی وجہ سے (۵)دیہاتی اپنی جَہالت کے سبب (۶) اور ذی عِلم اپنے حَسَد کے باعِث ۔(کنزالعمال، ج۱۶، ص۳۷، حدیث : ۴۴۰۲۳/۴۴۰۲۴ملخصًا)

؎   گناہگار ہوں میں لائقِ جہنَّم ہوں

                           کرم سے بَخْش دے مجھ کو نہ دے سزا یاربّ      (وسائل بخشش ص۹۳)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن