دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hasad | حَسَد

book_icon
حَسَد

        حضرتِ سیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی لکھتے ہیں : اس آیت میں خوشی سے مراد شَماتت ہے اور حَسَد اور شَماتت ایک دوسرے کولازِم ہیں ۔ (احیاء العلوم، ج۳، ص۲۳۴)

کہیں تم اس پریشانی میں مبتلاء نہ ہوجاؤ

         کسی کا گھر جلتا دیکھ کر خوش نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس کے گھر کو جلانے والی آگ آپ کے گھر تک بھی پہنچ سکتی ہے ، چنانچہ سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ نصیحت نشان ہے :  لَاتُظْہِرِ الشَّمَاتَۃَ لِاَخِیْکَ فَیَرْحَمَہُ اللّٰہُ وَیَبْتَلِیْکَ یعنی اپنے بھائی کی پریشانی پر خوشی کا اظہار مت کرو کہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ   اسے اس سے نَجات دے کر تمہیں اس میں مبتلا نہ فرما دے ۔(جامع الترمذی ، ج۴، ص۲۲۷، الحدیث : ۲۵۱۴)

    حاسِد کب خوش ہوتا ہے ؟

        حضرتِ سیِّدُنا امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں : میں ہر شخص کو راضی کر سکتا ہوں سوائے اس شخص کے جو میری کسی نعمت سے حَسَد کرتا ہے کیونکہ وہ اسی وَقت راضی ہو گا جب وہ نعمت مجھ سے چھن جائے گی۔(الزواجر عن اقتراف الکبائر، ج۱، ص۱۱۶)

؎کریں نہ تنگ خیالاتِ بد کبھی ، کردے

شُعُور و فکر کو پاکیزگی عطا یاربّ  (وسائل بخشش ص۹۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

حَسَد اور قتل

        حَسَد کا مرض بعض اوقات اتنا بگڑ جاتا ہے کہ حاسِد محسود کو قتل ہی کرڈالتا ہے ، چنانچِہ دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوالصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے :  حَسَد سے بچتے رہو کیونکہ حضرت آدم( علیہ الصلوٰۃ والسلام ) کے دو بیٹوں میں سے ایک نے دوسرے کو حَسَد ہی کی بنا پر قتل کیا تھا، لہٰذا حَسَدہر خطا کی جڑہے۔(جامع الاحادیث للسیوطی، الحدیث : ۹۳۱۴، ج۳، ص۳۹۰ملخصًا)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

سب سے پہلا قاتل و مقتول

     رُوئے زمین پر سب سے پہلا قاتِل قابیل اور سب سے پہلے مقتول حضرت سیِّدناہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں ۔یہ دونوں حضرت آدم عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام     کے فرزند ہیں ۔ ان کا واقعہ یہ ہے کہ حضرتِ سیدتنا حوّا  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا کے ہر حمل میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہوتے تھے۔ اور ایک حمل کے لڑکے کا دوسرے حمل کی لڑکی سے نکاح کیا جاتا تھا۔ اس دستور کے مطابق حضرت آدم عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے قابیل کا نکاح ’’لیوذا‘‘ سے کرنا چاہاجو حضرت سیِّدناہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے ساتھ پیدا ہوئی تھی۔ مگر قابیل اس پر راضی نہ ہوا کیونکہ اِقْلِیما زیادہ خوبصورت تھی اس لئے وہ اس کا طلب گار ہوا۔ حضرت سیدناآدم عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اس کو سمجھایا کہ اقلیما تمہارے ساتھ پیدا ہوئی ہے اس لئے وہ تیری بہن ہے اُس کے ساتھ تمہارانکاح نہیں ہو سکتا مگر قابیل اپنی ضد پر اَڑا رہا۔ بالآخر حضرت آدم عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے یہ  حُکم دیا کہ تم دونوں اپنی اپنی قربانیاں رب عَزَّوَجَلَّ  کے دربار میں پیش کرو، جس کی قربانی مقبول ہو گی وہی اقلیما کا حق دار ہو گا۔ اس زمانے میں قربانی کی مقبولیت کی یہ نشانی تھی کہ آسمان سے ایک آگ اُتر کر اس کو کھالیا کرتی تھی۔ چنانچہ قابیل نے گیہوں (یعنی گندم)کی کچھ بالیں اور حضرت سیِّدناہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ایک بکری قربانی کے لئے پیش کی۔ آسمانی آگ نے حضرت سیِّدناہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی قربانی کو کھالیا اور قابیل کے گیہوں کو چھوڑ دیا۔ اس بات پر قابیل کے دل میں بُغْض و حَسَد پیدا ہو گیا اور اس نے حضرت سیِّدناہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو قتل کی دھمکی دی ۔حضرت سیِّدناہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا کہ قربانی قبول کرنا اللہ عَزَّ وَجَلَّ   کا کام ہے اور وہ مُتَّقی بندوں ہی کی قربانی قبول کرتا ہے، اگر تو مُتَّقی ہوتا تو

    ضَرور تیری قربانی قبول ہوتی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ اگر تو میرے قتل کے لئے ہاتھ بڑھائے گا تو میں تجھ پر اپنا ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا کیونکہ میں اپنے رب  عَزَّوَجَلَّ  سے ڈرتا ہوں ۔ لیکن قابیل پر ان باتوں کا کوئی اثر نہ ہوا اور موقع پا کر اس نے اپنے بھائی حضرت سیِّدناہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو قتل کردیا۔ بوقت قتل آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی عمر بیس برس کی تھی اور قتل کا یہ حادثہ مکہ مکرمہ میں جبلِ ثور کے پاس یا جبل حرا کی گھاٹی میں ہوا اور بعض کا قول ہے کہ بصرہ میں جس جگہ مسجد ِ اعظم بنی ہوئی ہے، منگل کے دن یہ سانحہ ہوا۔ (واللّٰہ تعالٰی اعلم) جب قابیل نے حضرت سیِّدناہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو قتل کردیا تو چونکہ اس سے پہلے کوئی آدمی مرا ہی نہیں تھا اس لئے قابیل حیران تھا کہ بھائی کی لاش کو کیا کروں ۔ چنانچہ کئی دنوں تک وہ لاش کو اپنی پیٹھ پر لادے پھرا۔ پھر اس نے دیکھا کہ دو کوے آپس میں لڑے اور ایک نے دوسرے کو مار ڈالا۔ پھر زندہ کوے نے اپنی چونچ اور پنجوں سے زمین کرید کر ایک گڑھا کھودا اور اس میں مرے ہوئے کوے کو ڈال کر مٹی سے دبا دیا۔ یہ منظر دیکھ کر قابیل کو معلوم ہوا کہ مُردے کی لاش کو زمین میں دَ فن کرنا چاہئے۔ چنانچہ اُس نے قبر کھود کر اس میں بھائی کی لاش کو دَفن  کردیا۔( مدارک التنزیل، المائدۃ ، تحت الآیۃ۳۱، ص۲۸۲)

 قابیل کا عبرت ناک اَنجام

        حضرت سیِّدناہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو شہید کر کے قابیل کیسا برباد ہوااس کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے :  قابیل جو بہت ہی گورا اور خوبصورت تھا، بھائی کا خون  بہاتے ہی اس کا چہرہ بالکل کالا اور بَدصورت ہو گیا۔ حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلامکوحضرت سیِّدناہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے قتل کا بے حد رَنج و قلق ہوا۔ یہاں تک کہ سو برس تک کبھی آپ عَلَیْہِ السَّلامکے لبوں پر مسکراہٹ نہیں آئی۔ آپ عَلَیْہِ السَّلامنے شدید غَضَب کے عالَم میں قابیل کو پھٹکار کر اپنے دربار سے نکال دیا اور وہ اقلیما کو ساتھ لے کر یمن کی سرزمین ’’عَدَن‘‘ میں چلا گیا۔ وہاں ابلیس اس کے پاس آکر کہنے لگا کہ ہابیل کی قربانی کو آگ نے اس لئے کھا لیا کہ وہ آگ کی پوجا کیا کرتا تھا لہٰذا تُو بھی آگ کی پَرستش کیا کر۔ چنانچہ قابیل پہلا وہ شخص ہے جس نے آگ کی عِبادت کی۔اس کی موت کا سبب یہ بنا کہ اس کے ایک نابینابیٹے نے اسے ایک پتھر مار کر قتل کردیا اور یہ بدبخت آگ کی پَرسْتِش (یعنی عبادت)کرتے ہوئے  کُفرو شِرْک کی حالت میں مارا گیا۔( روح البیان، ج۲، ص۳۷۹)

دنیا میں ہونے والے ہرقتل کا گناہ قابیل کو بھی ملتا ہے

        رُوئے زمین پر قیامت تک جو بھی خون ناحق ہو گا قابیل اس میں حصہ دار ہو گا کیونکہ اسی نے سب سے پہلے قتل کا دستور نکالا ۔رسولِ نذیر ، سِراجِ مُنیر، محبوبِ ربِّ قدیرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن