دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hasad | حَسَد

book_icon
حَسَد

ترجمۂ کنزلایمان : اور عیب نہ ڈھونڈھو۔

            صدر الافاضل حضرت مولانا سیدمحمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی     (اَ لْمُتَوَ فّٰی ۱۳۶۷ھ) اس آیت کے تحت تفسیر خزائن العرفان صفحہ950پر لکھتے ہیں :  یعنی مسلمانوں کی عیب جوئی نہ کرو اور ان کے چھپے حال کی جستجو میں نہ رہو جسے اللّٰہ  تَعَالٰی نے اپنی ستّاری سے چھپایا۔    ؎

کسی کی خامیاں دیکھیں نہ میری آنکھیں اور

               سنیں نہ کان بھی عیبوں کا تذکرہ یاربّ    (وسائل بخشش ص۹۹)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 حَسَد اورقَطع رحمی

        اگرمحسود حاسِد کے ذِی رحم رشتہ داروں میں سے ہوتو وہ اس سے خیرخواہی کرکے صِلہ رحمی کے تقاضے پورے کرنے کے بجائے قَطع رحمی کی راہ اِختیار کرتا ہے اور خود کو شریعت کا نافرمان ثابت کرتا ہے ۔’’طبرانی‘‘ میں حضرتِ سیِّدُنااَعمَش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے منقول ہے ، حضرتِ سیِّدُناعبدُاللّٰہ ابنِ مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ایک بارصُبح کے وَقت مَجْلِس میں تشریف فرما تھے، اُنہوں نے فرمایا :  میں قاطِع رِحم (یعنی رشتہ توڑنے والے) کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ وہ یہاں سے اُٹھ جائے تا کہ ہم اللہ تَعَالٰیسے مغفِرت کی دُعا کریں کیونکہ قاطِع رِحم(یعنی رِشتہ توڑنے والے) پر آسمان کے دروازے بند رہتے ہیں ۔(یعنی اگر وہ یہاں موجود رہے گا تو رحمت نہیں اُترے گی اور ہماری دعاقَبول نہیں ہو گی)(المعجم الکبیر ج ۹ ص۱۵۸رقم۸۷۹۳ )

؎ رہیں بھلائی کی راہوں میں گامزن ہردَم

کریں نہ رُخ مِرے پاؤں گناہ کا یاربّ        (وسائل بخشش ص۹۷)

     حَسَد اورمسلمانوں کو تکلیف دینا

        محسود کی تکلیف حاسِد کو راحت دیتی ہے ، اس لئے حاسِد اسے تکلیف پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا حالانکہ کسی مسلمان کو تکلیف دینا مسلمان کا کام نہیں بلکہ اسے تو چاہئے کہ اپنے اسلامی بھائی کو تکلیف سے بچائے ۔اللّٰہ کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمانِ ہدایت نشان ہے : مسلمان وہ ہے جس کی زَبان اور ہاتھ سے مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچے ۔ (صحیح البخاری ، ج۱، ص۱۵، الحدیث ۱۰) لیکن حَسَد کا مارا شخص محسود کی تکلیف میں ہی خوشی محسوس کرتا ہے اس لئے موقع ملتے ہی اس سے بدسُلوکی بھی کرتا ہے اور بعض اوقات اس کے خلاف سازشیں کرتا ہے لیکن خود پسِ پردہ رہتا ہے تاکہ محسود کو اس کی حرکتوں کا عِلم نہ ہوسکے۔

مسلمان کو تکلیف دینا کیسا؟

        کسی مسلمان کی بِلاوجہ شَرعی دل آزاری گناہ وحرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔سلطانِ دو جہان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عبرت نشان ہے :  مَنْ اٰذَی مُسْلِمًا فَقَدْ اٰذَانِیْ وَمَنْ اٰذَانِیْ فَقَدْ اٰذَی اللّٰہ(یعنی)جس نے (بِلاوجہِ شَرعی)کسی مسلمان کو اِیذاء دی اُس نے مجھے اِیذاء دی اور جس نے مجھے اِیذاء دی اُس نے اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  کو اِیذاء دی۔

(المعجم الاوسط، ج۲، ص۳۸۶، الحدیث ۳۶۰۷)

 اللّٰہ ورسول  عَزَّوَجَلَّ  وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کواِیذاء دینے والوں کے بارے میں  اللہ عَزَّ وَجَلَّ  پارہ22 سورۃُ الْاَحزاب آیت 57 میں ارشاد فرماتاہے :

اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِیْنًا(۵۷) ۲۲، الاحزاب : ۵۷)

ترجَمہ کنزالایمان :  بے شک جو ایذا دیتے ہیں  اللہ اور اس کے رسول کوان پر  اللہ کی لعنت ہے دنیا وآخرت میں اور اللہ نے ان کیلئے ذلّت کا عذاب تیارکررکھا ہے۔

؎  ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسِطے اٹھیں

                     بچانا ظُلْم وستم سے مجھے سدا یاربّ      (وسائل بخشش ص۹۶)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 حَسَد اور جادو ٹونہ

        کسی شریر اور بدکار شخص کا مخصوص عمل کے ذَرِیعے عام عادت کے خِلاف کوئی کا م کرناجادو کہلاتا ہے۔(شرح المقاصد ج۳، ص۳۳۲)محسود کو نقصان پہنچانے کی کوشِش میں حاسِد جادوٹونہ جیسے قبیح اَفعال بھی کرگزرتا ہے ۔جادو ٹونہ کروانے کے چکر میں بعض مرتبہ وہ خود جعلی جادوگروں اور عامِلوں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے اور اسے لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 حَسَد اور شماتت

        محسود کو تکلیف میں دیکھ کر حاسِد خوشی سے پُھولے نہیں سماتا اور سمجھتا ہے کہ مجھے میری کوشِشوں کا پھل مل گیا مگر اس نادان کو یہ خبر نہیں ہوتی ہے وہ خود ایک اور

     آفت میں مبتلا ہوگیا ہے ، چنانچہ ’’ احیاء العلوم‘‘ میں ہے : حَسَد کی ایک آفت یہ بھی ہے کہ اس میں شَماتت یعنی اپنے مسلمان بھائی کی مصیبت پر خوشی کا اِظہار کرنا بھی پایا جاتاہے ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ   کا فرمانِ عالیشان ہے :

اِنْ  تَمْسَسْكُمْ  حَسَنَةٌ  تَسُؤْهُمْ٘-وَ  اِنْ  تُصِبْكُمْ  سَیِّئَةٌ  یَّفْرَحُوْا  بِهَاؕ      ۴، ال عمرٰن : ۱۲۰)

ترجمۂ کنز الایمان :  تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں برا لگے اور تم کو برائی پہنچے تو اس پر خوش ہوں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن