دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hasad | حَسَد

book_icon
حَسَد

بچوں چُغلیوں سے سدا یاالٰہی     دے توفیقِ صِدق و وَفا یاالٰہی

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 حَسَد اور چُغلی

        محسود سے متاثر ہونے والوں کو بَدظَن کرنا حاسِد کی اَوَّلِین کوشِش ہوتی ہے ، لگائی بُجھائی کرکے محسود کو بدنام کرنا اس کے لئے باعثِ سکون ہوتا ہے چنانچہ وہ محبتوں کی قینچی ’’چُغلی‘‘ کو اِستِعمال کرتا ہے اور اپنے کندھوں پر ایک اور گناہ کا بوجھ لاد لیتا ہے۔ چُغْل خور کے عبرت ناک اَنجام کی ایک لرزہ خیز روایت ملاحظہ کیجئے :  چنانچہ  نبیِّ آخر الزّمان ، شَہَنْشاہِ کون و مکانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا فرمانِ عبرت نشان ہے :  چار طرح کے جہنَّمی جوکہ حَمِیْم  اور جَحِیْم  (یعنی کھولتے پانی اور آگ ) کے درمیان بھاگتے پھرتے وَیل وثُبُور (یعنی ھلاکت) مانگتے ہونگے۔ ان میں سے ایک شخص وہ ہوگا کہ جو اپنا گوشت کھاتا ہوگا ۔جہنَّمی کہیں گے :  اس بد بخت کو کیا ہوا ہماری تکلیف میں اِضافہ کئے دیتا ہے؟ کہا جائے گا :  یہ’’ بدبخت ‘‘ لوگوں کا گوشت کھاتا  (یعنی غیبت کرتا) اور چُغلی کرتا

تھا ۔(الغیبۃ والنمیمۃ لابن ابی الدنیا ص۸۹ رقم ۴۹)

؎ سنوں نہ فُحش کلامی نہ غیبت وچغلی

     تری پسند کی باتیں فَقَط سنا یاربّ     (وسائل بخشش ص ۹۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 حَسَد اورجھوٹ

        اگر محسود کے بارے میں مَنْفِی تاثر پھیلانے کے لئے کوئی سچی بات نہ ملے تو حاسِد مَذْمُوم مقاصد کی تکمیل کے لئے اپنی زبان کو جھوٹ کی گندگی سے آلودہ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا یوں وہ ایک اور جہنم میں لے جانے والے کام میں  مبتلا  ہو جاتا ہے ۔  فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ  جلد اوّل صَفْحَہ 720پر ہے : جھوٹ اور غیبت مَعنوی نَجاست(یعنی باطِنی گندگیاں )  ہیں وَ لہٰذا جھوٹے کے منہ سے ایسی بدبو نکلتی ہے کہ حفاظت کے فرِشتے اُس وَقت اُس کے پاس سے دُور ہٹ جاتے ہیں جیسا کہ حدیث میں وارِد ہوا ہے، رسولُ اﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّمنے فرمایا : اِذَا کَذَبَ الْعَبْدُ تَبَاعَدَ عَنْہُ الْمَلَکُ مِیْلًا مِنْ نَتْنِ مَا جَائَ بِہٖ یعنی جب بندہ جھوٹ بولتا ہے، اس کی بدبو سے فرِشتہ ایک میل دور ہوجاتا ہے۔ (سُنَنِ تِرمِذی ج۳ص۳۹۲ حدیث ۱۹۷۹) (فتاویٰ رضویہ مخرجہ، ج۱، ص۷۲۰)

کتے کی شکل میں بدل جائے گا

        مشہور ولیُّ اللّٰہ حضرتِ سیِّدُنا حاتِمِ اَصَم  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم فرماتے ہیں ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ : غیبت کرنے والاجہنَّم میں بندر کی شکل میں بدل جائے گا، جھوٹا دوزخ میں کُتّے کی شکل میں بدل جائے گا اور حاسِد جہنَّم میں سُوَر کی شکل میں بدل جائے گا۔ (تنبیہ المغترین ، ص ۱۹۴)

؎  میں جھوٹ نہ بُولوں کبھی گالی نہ نِکالوں

اللہ مَرَض سے تُو گناہوں کے شِفا دے         (وسائل بخشش ص۱۰۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 حَسَد اوربدگمانی

        حاسِد اپنی مَنفی سوچ کی وجہ سے محسود کے ہر کام اور کلام میں بُرے پہلو تلاش کرتا ہے اور بدگُمانی میں مبتلا ہوکر وادیٔ ہلاکت میں جاپڑتا ہے کیونکہ اِس ایک گُناہ کی وجہ سے دیگر کئی گناہ سَرْزَد ہوجاتے ہیں مثلاً

(1)اگر سامنے والے پر اِس کااِظہار کیا تو اُس کی دِل آزاری کا قَوِی اندیشہ ہے اور بغیر اِجازتِ شرعی مسلمان کی دِل آزاری حرام ہے ۔ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جس نے کسی مسلمان کو اَذِیَّت دی اس نے مجھے  اَذِیَّت  دی اور جس نے مجھے  اَذِیَّت  دی ، پس اس نے اللّٰہ  تَعَالٰی کو اَذِیَّت دی ۔(المعجم الاوسط ، ج۲، ص۳۸۶، الحدیث ۳۶۰۷)

 (2) اگراس کی غیر موجودگی میں کسی دوسرے پر اِظہار کیا تو غِیبت ہوجائے گی اور مسلمان کی غیبت کرنا حرام ہے ۔قراٰن پاک میں ارشاد ہوتا ہے :

وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕ-اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُؕ     ۲۶، الحجرٰت : ۱۲)

ترجمۂ کنزالایمان : اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو۔ کیا تم میں کوئی پسندرکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں گوارا نہ ہو گا۔

        حجۃالاسلام اِمام محمدغزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی (اَ لْمُتَوَفّٰی۵۰۵ھ) ارشاد فرماتے ہیں :  ’’مسلمانوں سے بدگُمانی رکھنا شیطان کے مکر وفریب کی وجہ سے ہوتا ہے ، بیشک بعض گُمان گناہ ہوتے ہیں اور جب کوئی شخص کسی کے بارے میں بدگُمانی کو دِل پر جما لیتا ہے تو شیطان اس کو اُبھارتاہے کہ وہ زبان سے اِس کااِظہار کرے اس طرح وہ شخص غِیبت کامُرْتکِب ہوکر ہلاکت کاسامان کر لیتا ہے یاپھر وہ اس کے حُقُوق پورے کرنے میں کوتاہی کرتاہے یاپھر اُسے حقیر اور خود کو اُس سے بہترسمجھتا ہے اور یہ تمام چیزیں ہلاک کرنے والی ہیں ۔ (الحدیقۃ الندیۃ ، ج۲، ص۸)

(3)بدگُمانی کے نتیجے میں تَجَسُّس پیدا ہوتا ہے کیونکہ دِل محض گُمان پر صَبْر نہیں کرتا بلکہتَحْقِیْق طَلَب کرتا ہے جس کی وجہ سے اِنسان تَجَسُّس میں جاپڑتا ہے اور یہ بھی ممنوع ہے ۔اللّٰہ  تَعَالٰی نے ارشاد فرمایا :

وَّ لَا تَجَسَّسُوْا (پ، ۲۶، الحجرٰت : ۱۲)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن