دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Goongay Behron kay Baray main Sawal Jawab | گونگے بہروں کے بارے میں سوال جواب

book_icon
گونگے بہروں کے بارے میں سوال جواب

ملاقات کی تو معلوم ہو اکہ وہ قوّتِ گویائی اور سماعت سے محروم(یعنی گونگے بہرے ) ہیں  ۔  مزید معلومات کی تو پتا چلا کہ یہ نیک نمازی گونگے بہرے اِسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہیں   اور ہفتہ وار سُنَّتوں   بھرے اجتماع میں   شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسُول کے ہمراہ مَدَنی قافلوں   میں   بھی سُنَّتوں   بھرا سفر فرماتے ہیں  ۔  اب تک یہ 30دن کے مَدَنی قافِلوں   میں   دو مرتبہ سفر کی سعادت حاصل کر چکے ہیں  ۔ اس علاقے کے اسلامی بھائیوں   کا کہنا ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اس گونگے بہرے اسلامی بھائی کو مَدَنی قافلوں   میں   سفر کی بَرَکت سے ایسا خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّحاصل ہوا کہ یہ اکثر تنہائی میں   بیٹھ کر دُعائیں   مانگتے اور خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے روتے دِکھائی دیتے ہیں  ۔

جبکہ گونگے بہرے اِسلامی بھائی کے والد صاحِب کا بیان کچھ یوں   ہے کہ میرا بیٹا اب پابندی کے ساتھ نَمازادا کرتا ہے ،   اس کے علاوہ دیگر مَدَنی انعامات کے ساتھ ساتھ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں   کے اس مَدَنی اِنعام  :  ’’ کیا آج آپ نے قراٰن پاک (کنزالایمان)  میں   کم از کم ایک رکوع کی زیارت فرمائی ؟ ‘‘ پر بھی عمل کرتا ہے چُنانچِہ میر ابیٹا روزانہ قرآن مجیدکی زیارت کرتاہے اور اسے چُومتا بھی ہے۔  دعوتِ اسلامی کا میرے اُوپر بَہُت بڑا اِحسان ہے جس نے میرے بیٹے کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب  !                        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

سجدۂ تِلاوَت

سوال :    اگرکسی بہرے نے آیت ِسجدہ تلاوت کی تو کیا اس پر سجدہ واجِب ہو گا  ؟

جواب :   اگر اِتنی آواز تھی کہ اگر وہ بہرا نہ ہو تا تو سُن لیتا تو سجدہ واجِب ہو گیا ورنہ نہیں  ۔  فتاوٰی عالمگیری میں   ہے  :  اگر کسی بہرے نے آیتِ سجدہ تلاوت کی اور بہراہونے کی وجہ سے نہ سُنی(یعنی اِتنی آواز تھی کہ بہرانہ ہوتا تو سُن لیتا) تو اس پر سجدۂ تلاوت واجِب ہو جائے گا۔ (الفتاوی الہندیۃ،  ج۱،  ص۱۳۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب  !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

جُمُعہ کا بیان

سوال :  اگر خطیب نے عاقِل بالِغ مردبہروں   کے سامنے خطبۂ جُمُعہپڑھا توکیا خطبہ ہوجائے گاـ؟

جواب :  جی ہاں  ۔ صدرُالشَّریعہ،  بدرُالطَّریقہحضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی ا عظمی  علیہ رحمۃ اللّٰہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن