30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوال : گونگا، اُمّی کا اِمام بن سکتا ہے یا نہیں ؟
جواب : ایسا اُمّی جو کہ ُدرُست طور پر تکبیرِتحریمہ بھی نہ کہہ سکتاہو، گونگا اُس کی اِمامت کرسکتاہے ۔ صدرُالشَّریعہ، بدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی فرماتے ہیں : ’’اگر اُمّی صحیح طور پر تحریمہ بھی باندھ نہیں سکتا تو گونگے کی اقتِداکر سکتا ہے۔ ‘‘(الدر المختار ورد المحتار، ج۲، ص۳۹۱، وبہارشریعت، ج۱، حصہ۳، ص۵۷۰)
سوال : کیا گونگا اُمّی کی اقتِداء کرسکتاہے ؟
جواب : جی ہاں ، گونگا اُمّی کی اقتِدامیں نَماز ادا کرسکتاہے ۔ صدرُالشَّریعہ، بدرُالطَّریقہ حضرت علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی فرماتے ہیں : ’’اُمّی گونگے کی اقتِدا نہیں کر سکتا گونگا اُمّی کی کر سکتا ہے۔ ‘‘(الدرالمختار ورد المحتار، ج۲، ص۳۹۱، وبہارشریعت، ج۱، حصہ۳، ص۵۷۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
سوال : اگر مقتدی بہرا ہو اور امام بِالجَہر(یعنی بلند آواز سے)قِراءَت شروع کردے جبکہ ابھی مقتدی نے ثنا نہیں پڑھی تو کیا اس کیلئے بھی خاموش رہنے اور ثناء نہ پڑھنے کا حکم ہوگا ؟
جواب : جی ہاں ، بہرے کے لئے بھی یہی حکم ہے یعنی بہرا بھی ثنانہ پڑھے ۔ صدرُ الشَّریعہ، بدرُالطَّریقہحضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی فرماتے ہیں : ’’اِمام نے بِالجہر قِراءَت شروع کر دی تو مقتدی ثنا نہ پڑھے اگرچِہ بوجہ دُور ہونے یابہرے ہونے کے اِمام کی آواز نہ سنتا ہو جیسے جُمُعہ و عیدین میں پچھلی صف کے مقتدی کہ بوجہ دُور ہونے کے قِراءَت نہیں سُنتے ۔ (الفتاوی الہندیۃ، ج۱، ص۹۰ وغنیۃ المتملی، ص۳۰۴)امام آہستہ پڑھتا ہو تو پڑھ لے۔ ‘‘(رد المحتار، ج۲، ص۲۳۲، وبہارشریعت، ج۱، حصہ۳، ص۵۲۳)
بابُ المدینہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی ایک مسجِدکے امام صاحِب کے بیان کا خُلاصہ ہے : کچھ دِنوں سے جب بھی مَیں مسجِد میں داخِل ہوتا توایک نوجوان کو پہلی صف میں موجود پاتا ، جو اذان سے پہلے ہی آکر بیٹھ جاتا اور ذِکر و اَذکار میں مشغول رہتا ۔ مَیں ان سے بے حد مُتأَثِّر ہو ا کہ آج کے پُر فِتَن دَور کے اندربھر پور جوانی میں عبادت کا ایسا جذبہ … ! ! نوجوان کایہ بھی مَعمول تھا کہ بَہُت دیر تک دُعائیں مانگتا رہتا ۔ مَیں نے ایک دن اُن سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع