30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گونگے بہرے اِسلامی بھائیوں اور عُمُومی اِسلامی بھائیوں پر مشتمل ایک مدنی قافلہ راہِ خُدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرتا ہوا کسی علاقے میں پَہنچا۔ وہاں مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہونے والے ایک گونگے بہرے نوجوان پر اِشاروں کی زَبان میں اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے جب اُسے نبیِّ کریم، رَء ُوفٌ رَّحیمصلی اللّٰہتعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان مبارَکہ کے مُتَعَلِّق بتایا گیا تو وہ چونک کر اِشاروں میں پوچھنے لگا : یہ کون ہیں ؟ یعنی وہ گونگا بہرا نوجوان، نبی آخرالزمان، سُلطانِ دو جہاں صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بالکل ہی اَنجان تھا۔ بَہَرحال مُبلِّغ دعوتِ اسلامی نے اس کو اِشاروں کی زَبان میں میٹھے میٹھے آقا صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ذاتِ مبارَکہ کے مُتَعَلِّق بتایا۔
آہ ! ان بے چاروں کو دِین کون سکھائے ! یقینا یہ بھی ہمارے اِسلامی بھائی ہیں ، ہماری توجُّہ کے مُنتظر ہیں ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ ان کی رہنمائی کیلئے دعوتِ اسلامی کی طرف سے ’’مجلس برائے خُصُوصی اِسلامی بھائی‘‘ قائم کی گئی ہے جو کہ ان میں مدَنی کام کر رہی ہے اِسلامی بھائیوں کیلئے قُفلِ مدینہ کورس کروانے یعنی گونگے بہروں کی اِشاروں کی زبان سکھانے کا باقاعدہ سلسلہ ہے اور اِشاروں کی زَبان جاننے والے مُبلِّغِین ان کی تربیت کرتے ہیں ۔ ان کی کوشِشوں سے ڈھیروں ڈھیر گونگے بہرے اور نابینا اِسلامی بھائی ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماعات میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ سُنَّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافلوں میں سُنَّتوں بھرا سفر بھی اختیار کرتے ہیں ۔ گونگے بہروں کی رہنمائی کیلئے بعض شرعی اَحکام سُوالاً جواباً پیش کئے جاتے ہیں ۔
تکبیرِ تَحرِیمَہ
سوال : گونگے شخص کیلئے تکبیرِتحریمہ(یعنی نماز کی پہلی تکبیر) کا کیا حکم ہوگا ؟
جواب : گونگا یا ایسا شخص جس کی زبان کسی بھی وجہ سے بند ہوگئی ہو اس پر تکبیر تحریمہ میں تَلَفُّظ (یعنی الفاظ ادا کرنا) ضَروری نہیں ، دِل میں اِرادہ کرلینا ہی کافی ہے ۔ بہارِ شریعت میں ہے : ’’ جو شخص تکبیر کیتَلَفُّظ پر قادِرنہ ہومَثَلاً گونگا ہو یا کسی اور وجہ سے زَبان بند ہو اُس پرتَلَفُّظ واجِب نہیں ، دِل میں اِرادہ کافی ہے۔ (بہارشریعت، ج۱، حصہ۳، ص۵۰۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع