دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Goongay Behron kay Baray main Sawal Jawab | گونگے بہروں کے بارے میں سوال جواب

book_icon
گونگے بہروں کے بارے میں سوال جواب

جواب :   جی ہاں  ،   اگر گونگے کے اِشارے سمجھ میں   آتے ہیں   تو اس کااِشارے کے ذَرِیعے کیا ہوا        ظِہار ہوجاتا ہے ،  اوراگر لکھنا جانتاہوتو لکھنے سے بھی واقِع ہو جائے گا جبکہ اس کی نیّت بھی ظِہار کی ہو۔ چُنانچِہ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلام فرماتے ہیں   :  ’’گونگے نے لکھ کر یا ایسے اِشارے سے ظِہار کیا جوکہ معلوم ہو اور اس کی نیّت بھی ہو تو ظِہار لازِم (یعنی لاگو) ہو جائے گا ،  جس طرح کہ اس کی دی ہوئی طَلَاق ہوجاتی ہے۔ ‘‘(الفتاوی الہندیۃ،   ج۱،   ص۵۰۸)

سوال :    ظِہار([1]) کسے کہتے ہیں   ؟

جواب :   اپنی بیوی کو یا اس کے کسی جُزوِ شائع کو(یعنی مثلاًاس کے آدھے حصے کو) یا ایسے جُز(حصے)  کو جوکہ کُل سے تعبیر کیا جاتا ہو(یعنی وہ حصّۂ بدن بول کر پورا جسم مُراد لیا جاتاہو جیسے سر ،  گردن وغیرہ) ایسی عورت سے تَشبیہ دینا جو اس پر ہمیشہ کیلئے حرام ہو (جیسے ماں  ،   بہن،   بیٹی،   خالہ،   پھوپھی،   بھانجی،   بھتیجی ) یا اس کے کسی ایسے عُضْو (حصے)سے تَشبِیہ دینا کہ جس کی طرف دیکھنا (اس کیلئے) حرام ہو (جیسے شرمگاہ،  ران،  پیٹ،   پیٹھ وغیرہ) مَثَلًا (بیوی سے) کہا کہ تُومجھ پر میری ماں   کی مِثل(طرح) ہے یا تیرا سَریا تیری گردن یا تیرا نصف میری ماں   کی پیٹھ کی مِثل ہے۔  (بہارشریعت،  ج۲،   حصہ۸،   ص۲۰۵)

سوال :     ظِہار کا حکم کیا ہے ؟

جواب :   اس کا حکم یہ ہے کہ جب تک مردظِہار کا کَفّارہ ادا نہ کر لے اُ س وَقت تک اپنی بیوی سے جِماع کرنا ،  شہوت کے ساتھ اسکا بوسہ لینا،  یا (شہوت سے )اس کو چُھونا،   یا(شہوت کے ساتھ) اس کی شرمگاہ کی طرف نظر کرنا حرام ہے۔ اور بغیر شہوت چھونے یا بوسہ لینے میں   حرج نہیں   ،  مگر لب کا بوسہ بغیر شہوت بھی جائز نہیں  ۔

(الجوہرۃ النیرۃ،   الجزء الثانی،   ص۸۲،   و الدر المختار،   ج۵،   ص۱۳۰)

سوال :    ظِہارکا کَفّارہ کیا ہے ؟

جواب :   گونگا اورغیر گونگا دونوں   ہی کیلئے ظِہارکے کَفّارے کی تین صورَتیں   ہیں   {۱} غلام یاکنیز آزاد کرے اگر اِس پر قدرت نہ ہو تو {۲} (سنِ ہجری کے) دو ماہ کے لگاتار روزے رکھے اگر اِس پر قدرت نہ ہو تو {۳}  ساٹھ مسکینوں   کو دو وَقت(یعنی صبح،   شام کا) کھانا کھلائے یا 60 مساکین کو صَدَقۂ فطر ادا کرے۔ (بہارشریعت،   ج۲،   حصہ۸،   ص۱۰۴،  ۱۰۹ ملخصاً)

سوال :    اگربیوی سے جِماع کرنا نہ چاہے یا بیوی ہی فوت ہو جائے تو کیا پھر بھی کفّارہ ادا کرنا ہو گا ؟  

 



[1]   ظہار کے تفصیلی احکام کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت جلد2،  حصّہ 8 میں  ’’ ظہار کا بیان ‘‘ اور ’’ کفّارے کا بیان ‘‘ پڑھ لیجئے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن