غصّے کے طِبّی نقصانات
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ghussay ka Ilaj | غصے کا علاج

book_icon
غصے کا علاج

تکلیف) نہ دیں ۔  (اَلزُّہْد لِلامام اَحمد ص۳۷۷رقم۲۲۴۴)

غصّے کے طِبّی نقصانات

       مختلف ’’ویب سائیٹس ‘‘سے جمع شدہ معلومات کی روشنی میں غصے کے طبی نقصانات (Health Risks)  پڑھئے اور سنجیدگی کے ساتھ غصے کا علاج کیجئے : دل کی بیماریاں :بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے خون کو پمپ کرنے کے لیے دل کو اضافی (Extra)محنت کرنی پڑتی ہے اور وہ دباؤ (Pressure)کا شکار ہوجاتا ہے ۔  اوراس سے دماغ کی شریان پھٹنے یعنی برین ہیمبرج ہوجانے یا فالج یا دل کا دورہ پڑجانے کا خطرہ ہوتا ہے ۔  بات بات پر غصے ہو جانے والے افراد کا بلڈ پریشر عام طور پر ہائی رہتا ہے ۔  حکایت:دعوتِ اسلامی کے شروع کے دور کا واقعہ ہے ، ایک صاحب کا انتقال ہو گیا  ۔ سگ مدینہ عفی عنہ نے مرحوم کے فرزند سے تعزیت کی جو کہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آتے تھے ، کسی نے بتایا کہ مرحوم کو کسی بات پر شدید (یعنی بہت سخت )  غصہ آگیا جس سے ان کا ہارٹ فیل ہو گیا ۔  اللہپاک مرحوم کو بے حساب بخشے ۔ اٰمین ۔ قوت مدافعت (یعنی بیماری روکنے کی قوّت) میں کمی:بہت زیادہ غصہ کرنے والے افراد کی قوتِ مدافعت (Immune System)کمزور ہو جاتی ہے اور پھرجسم معمولی سی بیماریوں کو بھی روکنے میں ناکام رہتا ہے ۔  پیٹ میں درد: غصہ جسم میں نقصان دِہ ہارمونز، تیزابیت اور کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرتا ، آنتوں اورمعدے کو نقصان پہنچاتا ہے ۔  غصّے سے پیٹ میں شدید درد، السر اور گیس ہوسکتا ہے ۔  جلدی اَمراض: غصہ جسم میں تیزابی ہارمونز پیدا کرتا ہے جوکہ جلد(Skin)کی بیماریوں کا سبب بنتے اور پورے جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔ غصہ یرقان (Jaundice) کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔  پھیپھڑوں کو نقصان: غصہ پھیپھڑوں کیلئے اُتنا ہی نقصان دِہ ہے جتنا تمباکو نوشی (Smoking)یا الکوحل کا استعمال ۔  قوت حافظہ کو نقصان: زیادہ غصہ کرنا حافظے کو بربادکر کے بے ہوشی (Unconsciosness) میں دھکیل سکتا ہے ۔  غصے سے غور و فکر کی قوت میں کمی آتی ہے ۔

ہلاکت صحت وجاں کی، تباہی دین وایماں کی

وجہ ’’غصہ‘‘ ہی ہے اکثر، فسادِ نوعِ انساں کی      (نامعلوم)

غصّے سے رب پاک کی پناہ کے سولہ حروف کی نسبت سے غصّے سے جنم لینے والی 16برابُرئیوں کی نشاندہی

                   غصہ کے سبب بہت ساری برائیاں جنم لیتی ہیں جو آخرت کیلئے تباہ کن ہیں مَثَلًا: {۱}حسد {۲} غیبت {۳} چغلی {۴} کینہ {۵} قطع تعلُّق (یعنی تعلُّق توڑنا) {۶}جھوٹ {۷} آبروریزی (یعنی بے عزتی) کرنا {۸} دوسرے کو حقیر جاننا {۹} گالی گلوچ {۱۰} تکبُّر {۱۱}بے جا مار دھاڑ {۱۲} تمسخر(یعنی مذاق اُڑانا) {۱۳}قَطعِ رِحمی(یعنی رشتہ توڑ ڈالنا) {۱۴}بے مروتی{۱۵}شماتت (یعنی کسی کے نقصان پر راضی ہونا) {۱۶}اِحسان فراموشی وغیرہ ۔  

نہ رہ غافل کبھی غصے کے شر سے ، اگر انجام کا تجھ کو دھیاں ہے

حسد ، غیبت، عداوت، بغض ونفرت ، یہ سب بچے ہیں ، غصّہ ان کی ماں ہے    (نامعلوم)

                اے عاشقانِ رسول!یہ حقیقت ہے کہ جس پرغصہ آجاتا ہے ، اُس کا اگر نقصان ہوجائے توغصے ہونے والا عام طور پر خوشی محسوس کرتا ہے ، اگر اُس پرکوئی مصیبت آتی ہے تو یہ راضی ہوتا ہے ، جس پر غصہ آ گیااس کے سارے اِحسانات بھول جاتا اور ا س سے تعلُّقات ختم کردیتاہے ۔  بعضوں کا غصہ دل میں چھپا رَہتا ہے اور برسوں تک نہیں جاتا، اسی غصےکی وجہ سے وہ شادی غمی کے مواقِع پر شرکت نہیں کرتا  ۔ بعض لوگ اگر بظاہر نیک بھی ہوتے ہیں پھر بھی جس پرغصہ دل میں چھپا کر رکھتے ہیں ، اس کا اظہار یوں ہوجاتاہے کہ اگر پہلے اس پر اِحسان کرتے تھے تو اب نہیں کرتے ، اب اُس کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش نہیں آتے ، نہ ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، اگر اس نے کوئی اجتماعِ ذِکرونعت وغیرہ کا اِہتمام کیاتومَعَاذَ اللہ محض نفس کیلئے ہونے والی ناراضی اور غصے کی وجہسے اس میں شرکت سے اپنے آپ کو محروم کرلیتے ہیں ۔ بعض رشتے دار ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ آدَمی لاکھ حسنِ سلوک کرے مگر وہ راہ پر آتے ہی نہیں ، مگر ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے ۔ نبیوں کے سردار، مکی مَدَنی سرکار  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں : صِلْ مَنْ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن