30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طرح نفس ذلیل ہوگا اور آیندہ غصہ نافذ کرتے وقت اپنی ذِلت یاد آ ئے گی اور ہوسکتا ہے یوں کرنے سے غصے کی عادت سے خلاصی(یعنی چھٹکارا) مل جائے {۱۱} یہ غور کیجئے کہ آج بندے کی خطا پر مجھے غصہ چڑھا ہے اور میں مُعاف کرنے کیلئے تیّار نہیں حالانکہ میری بے شمار خطائیں ہیں اگر اللہپاک ناراض ہوگیا اور اُس نے مجھے معافی نہ دی تو میرا کیا بنے گا ! {۱۲}کوئی اگر زیادتی کرے یا خطا کر بیٹھے اور اس پر نفس کی خاطر غصہ آجائے اُس کو معاف کر دینا کارِثواب ہے تو{۱۳} غصہ آنے پر ذہن بنایئے کہ کیوں نہ میں معاف کر کے ثواب کا حق دار بنوں اور ثواب بھی کیسا زبردست کہفرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : ’’قیامت کے روز اعلان کیا جائے گا جس کا اَجر اللہ پاک کے ذِمّۂ کرم پر ہے ، وہ اُٹھے اورجنت میں داخل ہو جائے ۔ پوچھا جائے گا: کس کے لیے اَجر ہے ؟ وہ منادی (یعنی اعلان کرنے والا ) کہے گا: ’’ان لوگوں کے لیے جو معاف کرنے والے ہیں ۔ ‘‘ تو ہزاروں آدَمی کھڑے ہوں گے اور بلا حساب جنت میں داخِل ہوجائیں گے ۔ ‘‘ (معجم اوسط ج۱ص۵۴۲حدیث۱۹۹۸مختصراً )
چاریار کی نسبت سے غصّے کی عادت نکالنے کے لئے 4اَوراد
{۱}جس کو غصہ گناہ کرواتا ہو اُسے چاہئے کہ ہر نَماز کے بعد بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم 21 بارپڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے ۔ کھانا کھاتے وقت تین تین بار پڑھ کرکھانے اور پانی پر بھی دم کرلے {۲}چلتے پھرتے کبھی کبھی یا اللّٰہُ یا رَحمٰنُ یا رَحِیْمُکہہ لیا کرے {۳}چلتے پھرتے یا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْن پڑھتا رہے {۴}پارہ 4 سُوْرَۂ اٰلِ عِمْرَان کی134ویں آیت کا یہ حصہ روزانہ سات بار پڑھتا رہے :
وَ الْكٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَ الْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِؕ-وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَۚ(۱۳۴) [1]؎
اگر افسر یا سیٹھ بات بات پر غصّہ کرتا اور جھاڑتا ہو تو اٹھتے بیٹھتے ہر وقت یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُپڑھتے رہئے اور تصوُّر میں افسر یا سیٹھ کا چہرہ لاتے رہئے ، اِنْ شَآءَاللہ وہ آپ پر مہربان ہو جائے گا ۔
یہ رسالہ پڑھ لینے کے بعد ثوب کی نیت سے کسی کو دے دیجئے
غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب جنّت الفردوس
میں آقا کے پڑوس کا طالب
![]()
۱۰ جمادی الاولٰی ۱۴۴۰ھ
2019-01-17
کتاب مطبوعہ کتاب مطبوعہ
قراٰن مجید احیاء العلوم دار صادر بیروت
تفسیر نعیمی نعیمی کتب خانہ گجرات کیمیائے سعادت انتشارات گنجینہ تہران
بخاری دار الکتب العلمیۃ بیروت اتحاف السادۃ دار الکتب العلمیۃ بیروت
مسلم دار ابن حزم بیروت تنبیہ الغافلین دارالکتاب العربی بیروت
ابو داوٗد دار احیاء التراث العربی بیروت المفردات دارالعلم دمشق بیروت
ترمذی دار الفکر بیروت تاریخ بغداد دار الکتب العلمیۃ بیروت
مسند امام احمد دار الفکر بیروت اعلام الحدیث مکۃ المکرمہ
شعب الایمان دار الکتب العلمیۃ بیروت تذکرۃ الاولیاء انتشارات زوّار تہران
معجم کبیر دار احیاء التراث العربی بیروت بوستان سعدی انتشارات عالمگیر کتاب خانہ ایران
معجم اوسط دار الکتب العلمیۃ بیروت مثنوی شریف الفیصل ناشران وتاجران کتب لاہور
ابو یعلی دار الکتب العلمیۃ بیروت عالمگیری دار الفکر بیروت
الفردوس دار الکتب العلمیۃ بیروت بہارشریعت مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
جامع صغیر دار الکتب العلمیۃ بیروت حیات اعلیٰ حضرت مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
جمع الجوامع دار الکتب العلمیۃ بیروت محبوب عطار کی122 حکایات مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
مرقات دار الفکر بیروت حدائق بخشش مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
مراٰۃ المناجیح ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور وسائل بخشش مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
الزہد دارالغدالجدیدالمنصورۃمصر ٭٭٭ ٭٭٭
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع