دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gharron Main Bad Amani Kiyon Hai? | گھر وں میں بد امنی کیوں ہے؟

گھر وں میں بد امنی کیوں ہے؟

book_icon
گھر وں میں بد امنی کیوں ہے؟

نىچى آنکھوں کى شرم و حىا پر درود

                اونچى بىنى کى رفعت پہ لاکھوں سلام                (حدائقِ  بخشش)

                             اے عاشقانِ رسول! مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کى مبارک آنکھىں اىسى دل کش تھىں کہ دىکھنے والا قربان ہوجائے۔  ترمذى شرىف مىں رواىت ہے کہ حضور اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کى مبارک آنکھىں سرمگىں ، ىعنى بغىر سرمہ لگائے سرمہ لگى نظر آنے والى تھیں ، ([1]) جبکہ پلکىں شرىف گھنى اور  لمبى تھىں۔ ([2]) حضرتِ سَیِّدُناہند بن ابی ہالہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ فرماتے ہىں کہ نبى کرىم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے مبارک ابرو (یعنی Eyebrows) بڑے تھے اور ان پر بال شرىف مناسب تھے ، یعنی  نہ بہت زىادہ تھے اور نہ ہی بالکل کم۔ نیز ابرو مبارک دور سے آپس مىں ملے ہوئے لگتے تھے۔ ([3]) مبارک آنکھوں کى طاقت کا بھى کىا کہنا! صحابى ابن صحابى حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُما فرماتے ہىں : نبى پاک ،  سرور کائنات صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم رات کے وقت بھى اىسے دىکھتے تھے جىسے دن کى روشنى مىں دىکھتے تھے۔ ([4])

ہوں کردو تو گَردوں کى بنا گرجائے

ابرو جو کھچے تىغِ قضا گر جائے

اے صاحبِ قوسین بس اب  رد نہ کرے

                                                                                                                                                            سہمے ہوؤں سے تىر بلا پھر جائے                        (حدائقِ  بخشش)

                             یعنی  يَارسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم! آپ کے حسن و جمال اور جلال باکمال کى کىا عظمت و شان ہے اگر ’’ہوں‘‘ فرمادىں تو آسمان کى بنىاد ہل جائے اور اگر آپ کے مبارک ابرو پر بَل ىعنى ہلکا سا نشان آجائے تو فىصلے بدل جائىں۔ اے معراج کى رات اللہ پاک سے ملاقات فرمانے والے پىارے پىارے آقا  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم! آپ کرم فرمادىجئے کہ ہم ڈرے ہوؤں ،  خوف زدوں اور کمزوروں سے بلاؤ ں ، آفتوں اور مصیبتوں ، نیز کورونا وائرس کا رخ پھر جائے۔

گِردابِ بَلا میں پھنس کے کوئی طیبہ کی طرف جب تکتا ہے

سلطانِ   مدینہ    خود    آکر    بگڑی    کو     بنایا   کرتے    ہیں

جلوسِ میلاد میں ڈھول بجانا کیسا؟

سُوال : کچھ لوگ جلوس مىلاد مىں ڈھول باجے بجاتے ہىں۔ کىا ىہ صحىح ہے ؟ (احمد۔ Facebook کے ذریعے سُوال)

جواب : جن دنوں میں جلوس میلاد میں شریک ہوتا تھا ان دنوں ایسا کچھ نہیں ہوتا تھا۔ اب بھی ایسا کچھ میں نے دیکھا نہیں ہے ، البتہ سنا ہے کہ کچھ لوگ میوزک وغیرہ بھی جلوس میں چلاتے ہیں۔ یہ حرام اور گناہ کا کام ہے۔ ([5]) مروّجہ ڈھول بجانا ثواب کا کام کیسے ہوسکتا ہے! بلکہ یہ تو گناہ کا کام ہے۔ زندگى بھر   جشنِ ولادت منانا اىک طرف ، اىک بار ڈھول بجانے کا گناہ اىک طرف۔ اللہ جانے ڈھول بجانے والے کتنی دیر تک بجاتے ہوں گے!ایسا گناہ اگر کبھی کسی نے کیا ہے تو پکی توبہ کریں اور جلوسِ میلاد کو نعتوں ، درود و سلام اور سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے مزین کریں۔ ہم تو یہاں تک مشورہ دیتے ہیں کہ ایسے نعرے بھی نہ لگائے جائیں جن سے کوئی مشتعل ہوکر پتھراؤ شروع کردے اور آپ کا جلوس منتشر ہو ، کیونکہ اس میں آپ  ہی کا نقصان ہے۔ ہم کیوں ایسے حالات پیدا کریں جن سے وطن عزیز میں ہنگامے ، فسادات ، لڑائیاں اور مارا ماریاں ہوں!! بس جھومتے ہوئے عشق رسول میں ڈوب کر نعتیں پڑھتے ہوئے ادب و احترام کے ساتھ باوضو محتاط انداز میں جلوس میلاد میں شرکت کریں۔ بعض لوگ ایسے بھی ہوں گے جو جلوس میلاد میں اچھل کود  اور رقص کرتے ہوں گے ، ایسی حرکتوں سے لوگوں کو تنقید کا موقع ملتا ہے۔

بیماری کی وجہ سے نماز جمعہ چھوڑنا کیسا؟

سُوال : بىمارى کى وجہ سے کتنے جمعے چھوڑے جاسکتے ہىں؟ (عامر حیات۔ Facebook کے ذریعے سُوال)

جواب : اللہ کریم عافیت نصیب فرمائے۔ اگر کوئی واقعی ایسا بیمار ہے کہ جمعہ پڑھنے نہیں جاسکتا ، یا دشمن کا خطرہ ہے کہ باہر نکلے تو مارڈالے گا ، ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ گھر پر ہی ظہر کی نماز پڑھ لے۔ ([6]) اس میں گنتی نہیں ہے کہ اتنے جمعوں میں ایسا کرسکتا ہے۔ بس یہ غور کرلیں کہ مجبوی واقعی ایسی ہو جسے شریعت مجبوی تسلیم کرلے۔ عام نمازوں میں بھی بیماری یا دشمن



[1]    ترمذی ، کتاب المناقب ، باب فی صفة النبی ، ۵ / ۳۶۸ ، حدیث : ۳۶۶۵۔

[2]    ترمذی ، کتاب المناقب ، ۸-تابع باب ، ۵ / ۳۶۴ ، حدیث : ۳۶۵۸۔

[3]     شمائل محمدیة ، باب ما جاء فی خلق... الخ ، ص۲۱ ، حدیث : ۷۔

[4]     دلائل النبوة للبیھقی ، باب ماجاء فی رؤیة النبی ، ۶ / ۷۵۔

[5]     رد المحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ / ۶۵۱۔

[6]     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب الجمعة ، ۳ / ۳۶ ماخوذاً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن