دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Rabi ul Awwal Main Jhanday Lagana Kesa | ربیع الاول میں جھنڈے لگانا کیسا؟

جلوسِ میلاد کا تقدس – شرکاء کے لئے رہنمائی

book_icon
ربیع الاول میں جھنڈے لگانا کیسا؟

بڑی بتی اپنی  روشنی بکھیر رہی ہے تو اس کے ہوتے ہوئے ہماری بتیاں کیا چیز ہیں ؟بس بجلی ضائع ہو رہی ہوتی ہے حالانکہ جان بوجھ کر بجلی ضائع کرنا گناہ کا کام ہے لہٰذا فجر کی نماز پڑھنے کے بعد جب اُجالا ہو جائے تو مہربانی کر کے روڈ اور بلڈنگ کی بتیاں بجھا دیں۔ البتہ فجر کی اذان پر بتیاں نہ بجھائیں کہ اس وقت اندھیرا ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھیں کہ  جہاں  جہاں رات کے نو دس بجے تک  چہل پہل ہوتی ہے وہاں  نو دس بجے تک اور  جہاں بارہ بجے تک چہل پہل ہوتی  ہے وہاں  بارہ بجے تک بتیاں جَلائیں اور پھر اس کےبعد بند کر دیں ۔ اگر ساری رات بتیاں  روشن رہیں گی تو بجلی ضائع ہوتی رہے گی کیونکہ کوئی انہیں  دیکھ کر لطف اندوز ہونے والا نہیں ہو گالہٰذا مہربانی کرکے اپنے طور پر سوچیں اور غور و فکر کریں اور پھر  اپنے اپنے علاقے کے ماحول کے اِعتبار سے بتیاں جلانے  کی ترکیب بنائیں ۔  

جلوسِ میلاد میں رِقت کیسے پیدا ہو؟

سُوال:جلوسِ میلاد میں حاضری کا کیسا اَندازہونا چاہیے جس سے رِقت ملے اور آنکھوں سے آنسو بھی جاری ہو جائیں؟

جواب:ہو سکے تو جلوسِ میلاد میں سارا وقت باوُضو گزاریں ، جس سے بَن پڑے وہ پیدل چلے ، نعت شریف کوغور سے سنتے رہیں ، جتنا ہو سکے اپنی آنکھیں بند کر کے سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کے روضے کا تَصَوُّر کریں ، کبھی وِلادت گاہ کا تَصَوُّر باندھیں جو مکہ شریف میں ہے اور ان ہی تَصَوُّرات کے ساتھ نظریں جھکا کر جلوس میں شریک ہوں تو  اِنْ شَآءَ اللّٰہ  رِقت پیدا  ہو گی۔ اگر آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر چاروں طرف دیکھتے رہیں گے تو رِقت کیسے آئے گی؟ اگرچہ یہ اِمتحان تو بڑا  ہے کہ  اِدھر اُدھر دیکھے بغیر چین کیسے آئے گا؟ لیکن اگر اِس اِمتحان میں کامیاب ہو گئے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ رِقت نصیب ہو جائے گی۔

جلوسِ میلاد کا تَقَدُّس بَرقرار رَکھیے

بعض لوگ جلوس میں اودھم مچاتے اور اچھل کود میں لگے ہوتے ہیں بلکہ میوزک تک بجا رہے ہوتے ہیں اب تو سننے میں آیا ہے کہ نعتیں بھی میوزک والی چل پڑی ہیں ، اِس پر مزید ستم ظریفی یہ کہ عورتوں کی بھی بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے۔ یاد رَکھیے! جلوسِ میلاد میں عورتوں کو نہیں جانا چاہیے نیز میوزک چلانا یا میوزک والی نعتیں چلانا دونوں گناہ کے کام  ہیں لہٰذا بغیر میوزک والی نعتیں چلائی جائیں ، نعرے لگائے جائیں اور مَرحبا کی صَدائیں ہوں تو اچھی بات ہے۔  


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن