30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
فضائلِ اہلِ بیت
دعائے عطّار:یاربِّ مصطفےٰ! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”فضائلِ اہلِ بیت “پڑھ یا سُن لے اُسے فیضانِ اہلِ بیتِ کِرام علیہمُ الرّضوان سے خوب مالامال فرما اور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے ۔
اٰمِین بِجَاہِ خاتَم ِالنَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
دُرُودِ پاک کی فضیلت
حضرتِ اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشادفرمایا: اِذَا نَسِیْتُمْ شَیْئًا فَصَلُّوْا عَلَیَّ تَذْکُرُوْہُ اِنْ شَآءَ اللّٰہ یعنی جب تم کوئی چیز بھول جاؤ تو مجھ پر دُرود بھیجو اِن شاءَ اللہ یاد آجائے گی۔
(القول البدیع، ص 427،حدیث:53)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللّٰهُ علٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! مُحرّم شریف ایک مقدّس اور حرمت والا مہینا ہے اور اس کی 10تاریخ کو بہت سے تاریخی واقعات رُونُما ہوئے، بالخصوص سن61 ہجری میں عاشورا کے دن بہت زیادہ خونی اور افسوس ناک واقعہ ہوا۔ ہمارے یہاں عاشورا کے دن کو یادگار کے طور پر لوگ بہت زیادہ مناتے ہیں اور نَذْر و نِیاز کے ذریعے اہلِ بیتِ اَطہارکے لیے خُصوصی ایصالِ ثواب کا اِہْتمام کرتے ہیں۔ اہلِ بیتِ اَطہار کی شان کو اُجاگر کرنے کے لیے مساجد میں محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اہلِ بیتِ اَطہار کی شان کے کیا کہنے! اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سُنّت، مولانا شاہ اِمام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کے بھائی جان ، مولانا حسن رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ نے اہلِ بیت کی شان میں بڑی پیاری مَنْقَبَت لکھی ہے، جو مجھے بہت پسند ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع