30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳۰:از مراد آباد مدرسہ اہلسنت بازار دیوان مرسلہ مولوی ابوالمسعود عبدالودود صاحب طالب علم مدرسہ مذکور یکم جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
وہابی جو مشہور ہیں وہ کون سا فرقہ ہے اوران کی اصل کہاں سے نکلی اور ان کے عقائدکیا ہیں،اوران کی بابت حدیث میں کیاواردہے؟
الجواب:
وہابی ایك بے دین فرقہ ہے جو محبوبانِ خدا کی تعظیم سے جلتا ہے اور طرح طرح کے حیلوں سے ان کے ذکر و تعظیم کو مٹانا چاہتا ہے ابتداء اس کی ابلیس لعین سے ہے کہ الله عزوجل نے تعظیم سیدنا آدم علیہ الصلوۃ والسلام کا حکم دیا اور اس ملعون نے نہ مانا اور زمانہ اسلام میں اس کا ہادی ذوالخویصرہ تمیمی ہوا جس نے حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی شانِ ارفع میں کلمہ توہین کہا اس کے بعد ایك پورا گروہ خوارج کا اس طریق پر چلا جن کو امیر المومنین مولٰی علی نے قتل فرمایا لوگوں نے کہا حمد اﷲ کو جس نے ان کی نجاستوں سے زمین کو پاك کیا امیر المومنین نے فرمایا یہ منقطع نہیں ہوئے ابھی ان میں کے ماؤں کے پیٹوں میں ہیں باپوں کی پیٹھوں میں ہیں،کلما قطع قرن نشاءقرن جب ان میں کی ایك سنگت کاٹ دی جائے گی دوسری سر اٹھائے گی،حتی یکون اٰخرھم یخرج مع المسیح الدجال[1]۔ یہاں تك کہ ان کا پچھلا گروہ دجال کے ساتھ نکلے گا۔اس حدیث کے مطابق ہر زمانہ میں یہ لوگ نئے نئے نام سے ظاہر ہوتے رہے یہاں تك کہ بارھویں صدی کے آخر میں ابن عبدالوہاب نجدی اس فرقہ کا سرغنہ ہوا اور اس نے کتاب التوحید لکھی اور توحیدِ الٰہی عزوجل کے پردے میں انبیاء و اولیاء علیہم الصلوۃ والسلام اور خود حضور اقدس سیدالانام علیہ افضل الصلوۃ کی توہین دل کھول کر کی اس کی طرف نسبت کرکے اس گروہ کا نام نجدی وہابی ہوا۔ہندوستان میں اس فتنہ ملعونہ کو اسمعیل دہلوی نے پھیلایا کتاب التوحید کا ترجمہ کیا اس کا نام تقویۃ الایمان رکھا،دلی عقیدہ وہ ہے جو تقویۃ الایمان میں کئی جگہ صاف لفظوں میں لکھ دیاکہ:اﷲ کے سوا کسی کو نہ مان[2]۔اوروں کا ماننا محض خبط ہے۔[3]
اس کے متبعین جو گروہ ہیں عقائد میں سب ایك ہیں مگر اعمال میں یوں متفرق ہوئے کہ ایك فرقہ نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع