دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

طائعا غیر مکرہ فلیس منّا[1]۔

ذلت پر پیش کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

اور جب نہ غدر ہو نہ قانونی جُرم تو پھر جس طرح اس کا مال ملے مباح ہے۔

جواب سوال پنجم:ضرور اس کی اصل ہے،حدیث میں ارشاد ہوا ہے کہ عورت کو مرد سے سو حصے زائد خواہش(شہوت)ہے مگر اﷲ تعالٰی نے اس پر حیا ڈال دی ہے۔[2]

جواب سوال ششم:کنگھے کے لیے شریعت میں کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے اعتدال کا حکم ہے،نہ تو یہ ہو کہ آدمی جِنّاتی شکل بنارہے نہ یہ ہو کہ ہر وقت مانگ چوٹی میں گرفتار،خیر الامور اوسطہا[3]۔ (بہترین امروہ ہے جو درمیانہ ہو۔ت)

جواب ہفتم:اشرف علی کی نسبت علمائے حرمین شریفین نے اسی کتاب حسام الحرمین میں فرمایا ہے۔

من شك فی کفرہ وعذابہ فقد کفر۔[4]

جو اس کے اقوالِ کفر پر مطلع ہو کر اس کے کافر و معذب ہونے میں شك کرے وہ بھی کافر ہے۔

جواب سوال ہشتم:تقویۃ الایمان ایك گمراہی اور بے دینی کی کتاب ہے،علمائے حرمین شریفین نے اس گروہ کو گمراہ و بے دین لکھا ہے،اور فرمایا ہے۔

" اُولٰٓئِکَ حِزْبُ الشَّیۡطٰنِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیۡطٰنِ ہُمُ الْخٰسِرُوۡنَ ﴿۱۹"

[5]۔

یہ لوگ شیطان کے گروہ ہیں خبردار رہو شیطان ہی کے گروہ نقصان میں ہیں۔

اس کتاب اور اس کے مصنف کے کلمات کفر کوکبہ شہابیہ میں بطور نمونہ ستر۷۰ کے قریب بیان کیے ہیں جس میں صفحات کے حوالہ سے اس کی عبارتیں اور پھر اس کے کلمہ کفر ہونے پر آیتیں،حدیثیں ائمہ کی روایتیں لکھی ہیں اور اس رسالہ کو دیکھئے تو آپ کو معلوم ہو کہ یہ شخص کیسا بے دین تھا بیدین کی کتاب دیکھنا حرام ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] الترغیب والترھیب الترغیب فی الزھد فی الدنیا الخ حدیث ۶۰ مصطفٰی البابی مصر ۴/ ۱۷۹

[2] المقاصد الحسنہ حدیث ۶۰۵ دارالکتاب العربی بیروت ص ۳۰۴،کنزا العمال حدیث ۴۴۸۴۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶/ ۳۴۵

[3] کشف الخفاء حدیث ۱۲۴۵ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/ ۳۴۶

[4] حسام الحرمین مع تمہیدِ ایمان مطبع اہلسنت بریلی ص ۹۴

[5] القرآن الکریم ۵۸/ ۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن