30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)مساوات درجہ دوم سے یہ بہت سہل حل ہوسکتا یہاں تك آپ لے آئے کہ۔۷۴ لا۲ + ۴۵۰۰لا = ۶۷۵۰۰ یہاں نفی واثبات کا قلب کرلیجئے مساوات یہ ہوجائے گی ۷۴لا۲ ۴۵۰۰ = ۶۷۵۰۰۰ پھر خواہ یوں عمل کیجئے لا ۲۔۴۵۰۰ /۷۴ لا =۔ ۶۷۵۰۰/۷۴ طرفین میں ۲۲۵۰/۷۴ کا مجذور شامل کیجئے یا مساوات کو بحال رکھ کر ۲۹۶ میں ضرب دے کر طرفین میں (۶۷۵۰۰)۲ شامل فرمائیے مدعا حاصل ہوگا۔
(۳)ہاں لطیف تر یہ ہے کہ درجہ دوم کا نام نہ آنے پائے صرف مساوات درجہ اول سے حاصل ہو اسے بتائیے وہ بہت آسان ہے فقط۔
مسئلہ ۱۸: مسئولہ قاضی فضل احمد صاحب لودیانوی ۲۲ صفر مظفر ۱۳۳۹ھ
علمائے کرام کا اس میں کیا ارشاد ہے ایك رافضی نے کہا آیت کریمہ" اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِیۡنَ مُنۡتَقِمُوۡنَ ﴿٪۲۲﴾ "[1]۔ (بے شك ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔ت)کے عدد ۱۲۰۲ ہیں اور یہ ہی عدد ابوبکر عثمان کے ہیں۔
الجواب:
روافض لعنہم اﷲ تعالٰی کی بنائے مذہب ایسے ہی اوہام بے سرو پاو پا در ہوا پر ہے۔
اولًا:ہر آیت عذاب کے عدد اسماء اخیار سے مطابق کرسکتے ہیں اور آیت ثواب کے اسماء کفار سے کہ اسماء میں وسعت وسیعہ ہے۔
ثانیًا: امیر المومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کے تین صاحبزادوں کے نام ابوبکر و عمر و عثمان ہیں۔
رافضی نے آیت کو ادھر پھیرا کوئی ناصبی ادھر پھیر دے گا اور دونوں ملعون ہیں۔حدیث میں ہے سیدنا امام حسن رضی الله تعالٰی عنہ کی ولاد ت پر حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تشریف لے گئے اور ارشاد فرمایا۔ارونی ابنی ما سمیتموہ [2]مجھے میرا بیٹا دکھاؤ تم نے اس کا کیا نام رکھا۔مولٰی علی نے عرض کی حرب۔فرمایا:نہیں بلکہ وہ حسن ہے۔پھر سیدنا امام حسین رضی الله تعالٰی عنہ کی ولادت پر تشریف لے گئے اور فرمایا مجھے میرا بیٹا دکھاؤ تم نے اس کا کیا نام رکھا؟ مولی علی نے عرض کی:حرب۔ فرمایا: نہیں بلکہ وہ حسین ہے پھر امام محسن کی ولادت پر وہی فرمایا مولٰی علی نے وہی عرض کی۔فرمایا:نہیں بلکہ وہ محسن ہے پھر فرمایا میں نے اپنے بیٹوں کے نام داؤد علیہ الصلوۃ والسلام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع