دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اقول:ومانحاالیہ العلامۃ الشامی من عدم جواز عفوالکفرعقلافانما تبع فیہ الامام النسفی صاحب عمدۃ الکلام وشرذمۃ قلیلۃ من اھل السنۃ والجمھور علی امتناعہ شرعا وجوازہ عقلا کما فی شرح المقاصد و المسامرۃ وغیرھما وبہ تقضی الدلائل فہوالصحیح وعلیہ التعویل فاذن الحق ماذھب الیہ البحروتبعہ فی الدروتمام الکلام فی ھذاالمقام فیما علقنا ہ علی رد المحتار۔

اقول:(میں کہتاہوں)جس کا قصد علامہ شامی نے کیا یعنی کفر کی معافی کا عقلًا عدم جواز تو اس میں انہوں نے عمدۃ الکلام کے مصنف امام نسفی اور اہلسنت کے گروہ قلیل کی پیروی کی ہے،جب کہ جمہور کے نزدیك یہ شرعًا ممتنع اور عقلًا جائز ہے جیسا کہ شرح المقاصد اور مسامرہ وغیرہ میں ہے۔اور دلائل اسی کے مؤید ہیں لہذا یہی صحیح اور اسی پر بھروسا ہے،تو اب حق وہ ہے جس کی طرف صاحب البحر گئے ہیں اور دُر میں اسی کی پیروی کی ہے،اور مکمل کلام اس مقام پر ردالمحتار پر ہمارے حاشیہ میں ہے۔(ت)

ہاں ابولہب وابلِیس لعنہمااﷲ کی مثل کہنا محض افراط اور خون انصاف کرنا ہے،ابوطالب کی عمر خدمت و کفالت و نصرت و حمایتِ حضرت رسالت علیہ وعلٰی آلہ الصلوۃ والتحیۃ میں کٹی اور یہ ملا عنہ درپردہ وعلانیہ درپے ایذاء واضرار رہے کہان وہ جس کا وظیفہ مدح وستائش ہواور کہاں وہ شقی جس کا ورد ذم ونکوہش ہو ایك اگرچہ خود محروم اور اسلام سے مصروف مگر بتسخیر تقدیر نفع اسلام میں مصروف اور دوسرا مردود و متمر دوعدو ومعاندہمہ تن کسر بیضہ اسلام میں مشغوف  ع

ببیں تفاوت رہ ازکجا ست تابہ کجا

(ان میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ت)

آخرنہ دیکھا جو صحیح حدیث میں ارشاد ہوا کہ ابوطالب پر تمام کفار سے کم عقاب ہے اور یہ اشقیاء اُن میں ہیں جن پر اشد العذاب ہے،ابوطالب کے صرف پاؤں آگ میں ہیں اور یہ ملا عنہ اُن میں کہ:

" لَہُمۡ مِّنۡ فَوْقِہِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنۡ تَحْتِہِمْ ظُلَلٌ ؕ"[1]۔" لَہُمۡ مِّنۡ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَّ مِنۡ فَوْقِہِمْ غَوَاشٍ ؕ "[2]۔

اُن کے اوپر آگ کی تہیں ہیں اور اُن کے نیچے آگ کی تہیں۔

ان کے نیچے آگ کا بچھونا اور اوپر آگ کے لحاف۔

سراپا آگ،ہر طرف سے آگ،والعیاذ باﷲ رب العلمین(اور اﷲ رب العالمین کی پناہ۔ت) 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۹ /۱۶

[2] القرآن الکریم ۷ /۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن