دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

فِیۡ عِبَادِہٖ ۚ وَ خَسِرَ ہُنَالِکَ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿۸۵﴾٪"[1]۔

بندوں میں گزر چکا اور وہاں کافر گھاٹے میں۔(ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اﷲ یقبل توبۃ العبد ما لم یغرغر،رواہ الحمد [2] والترمذی و حسنہ و ابن ماجۃ والحاکم و ابن حبان والبیھقی فی الشعب کلھم عن سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

اﷲ تعالٰی سکراتِ موت سے پہلے پہلے توبہ قبول فرماتا ہے، اس کو روایت کیا احمد نے،ترمذی نے اور ترمذی نے اس کو حسن کہا۔نیز روایت کیا اس کو ابن ماجہ،حاکم،ابن حبان اورا مام بیہقی نے شعب میں،ان تمام نے سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔(ت)

اب اگر وقت اول کہنا مانتے ہیں تو آیت قرآنیہ مع اُن احادیث صحیحہ کے اس حدیث صحیح مفروض سے مناقض ہوگی اور کسی نہ کسی حدیث صحیح کو رَد کے بغیر چارہ نہ ملے گا اور اگر وقت دوم پر مانتے ہیں تو آیت و احادیث سب حق و صحیح ٹھہرتے ہیں اور تناقض و تعارض بے تکلف دفع ہوا جاتا ہے کلمہ پڑھا اور ضرور پڑھا مگر کب،اس وقت جب کہ وقت نہ رہا تھا،لہذا حکمِ شرك و نار برقرار رہا۔قال اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت):

" حَتّٰۤی اِذَاۤ اَدْرَکَہُ الْغَرَقُ قَالَ اٰمَنۡتُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا الَّذِیۡۤ اٰمَنَتْ بِہٖ بَنُوۡۤا اِسْرٰٓءِیۡلَ وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیۡنَ ﴿۹۰"[3]۔" آٰلۡـٰٔنَ وَقَدْ عَصَیۡتَ قَبْلُ وَکُنۡتَ مِنَ الْمُفْسِدِیۡنَ ﴿۹۱"[4]۔

یہاں تك کہ جب اُسے ڈوبنے نے آلیا تو بولا مَیں ایمان لایا کہ کوئی سچا معبود نہیں اس کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے اور میں مسلمان ہوں کیا اب اور پہلے سے نافرمان رہا اور تو فسادی تھا۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۰ /۸۵

[2] جامع الترمذی ابواب الدعوات باب ماجاء فی فضل التوبۃالخ امین کمپنی دہلی ۲ /۱۹۲،مسند احمد بن حنبل عن عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۱۳۲،المستدرك للحاکم کتاب التوبۃ باب ان اﷲ یغفر لعبدہ دارالفکر بیروت ۴ /۲۵۷

[3] القرآن الکریم ۱۰ /۹۰

[4] القرآن الکریم ۱۰ /۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن