30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس سوال کا کیا محل تھا،وہ نہ جانتے تھی کہ الاسلام یجب ماقبلہ مسلمان ہوجانا گزرے ہوئے سب اعمالِ بدکو ڈھادیتا ہے،کیا وہ نہ جانتے تھے کہ اخیر وقت جو کافر مسلمان ہوکر مرے بے حساب جنت میں جائے،من قال لا الٰہ الّا اﷲ دخل الجنّۃ[1]۔(جس نے لا الہٰ الاّ اﷲ کہا جنّت میں داخل ہوا۔ت)اور پھر سوال میں کیا عرض کرتے ہیں وہی پرانے قصّے نصرت ویاری و حمایت و غمخواری یہ نہیں کہتے یارسول اﷲ ! وہ تو کلمہ اسلام پڑھ کر مرا ہے،یہ پوچھتے ہیں کہ حضور نے اسے بھی کچھ نفع بخشا،یا نہیں کہتے یارسول اﷲ ! وہ تو کلمہ اسلام پڑھ کر مرا ہے،یہ پوچھتے ہیں کہ حضور نے اسے بھی کچھ نفع بخشآ یہ نہیں عرض کرتے کہ کون سے اعلٰی درجاتِ جنت عطا فرمائے،وہ حالت صحیح میں ہوتے تو پرواز سوال یوں ہوتا کہ یارسول اﷲ! ابو طالب کا خاتمہ ایمان پر ہوا اور حضور کے ساتھ اُن کی غایت محبت و کمال حمایت تو قدیم سے تھی اﷲ عزوجل نے فردوس اعلٰی کا کون سا محل انہیں کرامت فرمایا تو نظرِ انصاف میں یہ سوال ہی اس روایت کی بے اصلی پر قرینہ و انحہ ہے اور جواب تو جو ارشاد ہوا ظاہر ہے "والعیاذ با ﷲ تعالٰی ارحم الراحمین"یہ جواب فقیر غفر اﷲ تعالٰی لہ نے اپنے فتوائے سابقہ مختصرہ میں ذکر کیا تھا۔ اب شرح مواہب میں دیکھا کہ علامہ زرقانی نے بھی اس کی طرف ایما کیا،فرماتے ہیں:
|
فی سوال العباس عن حالہ دلیل علی ضعف روایۃ ابن اسحٰق لانہ لوکانت الشہادۃ عندہ لم یسأل لعلمہ بحالہ[2]۔ |
ابو طالب کے حال کے بارے میں حضرت عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے سوال میں روایت ابن اسحٰق کے ضعف پر دلیل ہے،کیونکہ اگر ابوطالب نے حضرت عباس کے نزدیك کلمہ شہادت پڑھ لیا تھا تو وہ یہ سوال نہ کرتے اس لیے کہ ان کو اس کا حال معلوم ہوتا،۔(ت) |
اقول:یونہی ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہا جن کی طرف اس کی روایت کی نسبت جاتی ہے علاوہ اُس تفسیر کے جو آیت ثالثہ میں اُن سے مروی خود بسند صحیح معلوم کہ وہ حضور پرنور سید یوم النشور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ابو طالب کے بارے میں وہ ارشاد پاك حدیث ہشتم میں سُن چکے ہیں جس میں ناری ہونے کی صریح تصریح ہے یہ روایت اگر صحیح ہوتی تو اِس کا مقتضٰی یہ تھا کہ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع