دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

کہ لوگ حضور کو اور حضورکے باپ(یعنی خود ابو طالب)کے بیٹو ں کو طعنہ دیں گے کہ نزع کی سختی پر صبر نہ ہوا کلمہ پڑھ لیا۔تو میں پڑھ لیتا،اور وہ بھی اس طرح پڑھتا "لا اقولھا الا لا سرك بہا"(میں نہ کہتا وہ کلمہ مگر اس لیے کہ آپ کو خوش کروں) صرف اس لیے کہ حضور کی خوشی کردوں۔یہ باتیں نزع میں تو ہو ہی رہی تھیں جب روح پرواز کرنے کا وقت نزدیك آیا عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ان کے لبوں کی جنبش دیکھی کان لگا کر سنا حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی:"یا ابن اخی واﷲ لقد قال اخی الکلمۃ التی امرتہ ان یقولہا"اے میرے بھتیجے ! خدا کی قسم میرے بھائی نے وہ بات کہہ لی جو حضور اقدس اس سے کہلواتے تھے:قال فقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لم اسمع[1]۔سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا میں نے نہ سُنی۔

یہ وہ روایت ہے علماء نے اس سے پانچ جواب دیئے۔

اوّل:یہ روایت ہے علماء نے اس سے پانچ جواب دیئے۔

اوّل:یہ روایت ضعیف و مردود ہے،اس کی سند میں ایك راوی مبہم موجود ہے،یہ جواب امام بیہقی پھر امام حافظ الشان ابن حجر عسقلانی و امام بدرالدین محمود عینی و امام ابن حجر مکی و علامہ حسین دیار بکری و علامہ زرقانی وغیرہم نے افادہ فرمایا۔خمیس میں ہے:

قال البیھقی انہ منقطع الخ وسیأتی تمامہ[2]۔

بیہقی نے کہا یہ منقطع ہے الخ اس کی پوری تفصیل عقنریب آرہی ہے۔(ت)

عمدۃ القاری میں ہے:

فی سندہ من لم یسم [3]۔

اس کی سند میں ایك ایسا راوی ہے جس کا نام نہیں لیا گیا۔(ت)

شرح مواہب میں ہے:

روایۃ ابن اسحٰق ضعیفہ [4]۔

ابن اسحاق کی روایت ضعیف ہے۔(ت)

اسی میں ہے:


 

 



[1] السیرۃ النبویۃ لابن ہشام وفاۃ ابی طالب وخدیجہ دارابن کثیر والتوزیع للطباعۃ والنشیر القسم الاول ۱۸۔۴۱۷

[2] تاریخ الخمیس وفاۃ ابی طالب مؤسستہ شعبان بیروت ۱ /۳۰۰

[3] عمدۃ القاری کتاب المناقب الانصار باب قصۃ ابی طالب تحت حدیث ۳۸۸۳ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱۷ /۲۳

[4] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ المقصد الاول وفاۃ خدیجۃ وابی طالب دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۲۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن