دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

جہدہ مستفرغا ما عندہ ولکن عاقت عن ذلك عوائق الاقدار التی لاینفع معہا حرص ولا اعتذار[1]۔

وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم ۔

تھی جو کچھ کوشش ممکن تھی سب خرچ فرمادی مگر وہ تقدیریں آڑے آئیں جن کے آگے نہ خواہش چلتی ہے نہ عذر۔

اور اﷲ تعالٰی ہمیں کافی ہے کیا ہی اچھا کارساز ہے،اور نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی قوت مگر بُلندی و عظمت والے خدا کی توفیق سے۔(ت)

شبہہ تاسعہ:الحمدﷲ عمرو کے سب شبہات حل ہوگئے اور وہ شبہات ہی کیا تھے محض مہملات تھے اب ایك شبہہ باقی رہا جس سے زمانہ قدیم میں بعض روافض نے اپنے رسالہ "اسلام ابی طالب"میں استناد کیا اور اکابرائمہ علمائے اہل سنت مثل امام اجل بیھقی و امام جلیل سہیلی و امام حافظ الشان ابن حجر عسقلانی و امام بدر الدین محمود عینی و امام احمد قسطلانی و امام ابن حجر مکی و علامہ حسین دیار بکری وعلامہ محمد زرقانی و شیخ محقق دہلوی وغیرہم رحمہم اﷲ تعالٰی نے متعدد وجوہ سے جواب دیا۔سُنّی کے لیے تو اسی قدر سے جواب ظاہر ہوگیا کہ استدلال کرنے والا ایك رافضی اور جواب دینے والےائمہ و علمائے اہلسنت مگر تتمیم فائدہ کے لیے فقیر غفرلہ المولی القدیر وہ شبہہ اور علماء کے اجوبہ ذکر کرکے جو کچھ فیض قدیر سے قلب فقیر پر فائض ہوا تحریر کرے۔وباﷲ التوفیق،ابن اسحٰق نے سیرۃ میں ایك روایت شاذہ ذکر کی جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ابو طالب کے مرض الموت میں اشرافِ قریش جمع ہو کر ان کے پاس گئے کہ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو سمجھا دو کہ ہمارے دین سے غرض نہ رکھیں،ہم ان کے دین سے تعرض نہ کریں ابو طالب نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو بلا کر عرض کی،حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:ہاں یہ ایك بات کہہ لیں جس سے تم تمام عرب کے مالك ہوجاؤ اور عجم تمہاری مطیع ابوجہل لعین نے عرض کی حضور ہی کے باپ کی قسم ایك بات نہیں دس۱۰ باتیں۔فرمایا:تو لا الٰہ الا اﷲ کہہ لو۔اس پر کافر تالیاں بجا کر بھاگ گئے۔ابوطالب کے منہ سے نکلا،خدا کی قسم حضور نے کوئی بے جا بات تو ان سے نہ چاہی تھی اس کہنے سے سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو اُمید پڑی کہ شاید یہی مسلمان ہوجائے۔حضور نے بار بار فرمانا شروع کیا:اے چچا ! تو ہی کہہ لے جس کے سبب سے میں تیری شفاعت روزِ قیامت حلال کرلوں۔جب ابوطالب نے حضور کی شدتِ خواہش دیکھی تو کہا۔اے بھتیجے ! میرے خدا کی قسم اگر یہ خوف نہ ہوتا


 

 



[1]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن