دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

یعنی جہاں وہ سب کچھ تھا این ہم برعلم ایمان بے اذعان ملنا کیا امکان،ولہذا علمائے کرام جہاں ابوطالب سے یہ امور نقل فرماتے ہیں وہیں موت علی الکفر کی بھی تصریح کر جاتے ہیں اسی مواہب اللدنیہ اور اُن کی دوسری کتاب ارشاد الساری کے کتنے کلمات اوپر گزرے۔مجمع البحار میں ہے:

فی العاشرۃ دناموت ابی طالب فوصی بنی المطلب باعانتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ومات فقال علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ ان عمك الضال قدمات قال فاغسلہ وکفنہ و وارہ غفر اﷲ لہ فجعل یستغفرلہ ایاماحتی نزل " مکان للنّبی"[1]۔

یعنی نبوت سے دسویں سال ابو طالب کو موت آئی بنی عبدالمطلب کو مددگاری نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی وصیت کرکے مرگئے۔اس پر مولا علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم نے عرض کی:حضور کا چچا مر گیا۔فرمایا:نہلا کفنا کر دبا دے اﷲ اُسے بخشے۔دعائے مغفرت فرماتے رہے یہاں تك کہ آیت اتری نبی کو روا نہیں کہ مشرکوں جہنمیوں کی بخشش مانگے۔

علامہ حفنی حاشیہ شرح ہمزیہ میں لکھتے ہیں:

"قال القرطبی فی المفہم کان ابو طالب یعرف صدق رسول اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی کل مایقولہ ویقول لقریش تعلمون واﷲ ان محمدا لم یکذب قط و یقول لا بنہ علی اتبعہ فانہ علی الحق غیرانہ لم یدخل فی الاسلام ولم یزل علی ذلك حتی حضوتہ الوفاۃ فدخل علیہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم طامعًا فی اسلامہ حریصًا علیہ باذلافی ذلك

یعنی امام قرطبی نے مفہم شرح صحیح مسلم میں فرمایا:ابو طالب خوب جانتے تھے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جو کچھ فرماتے ہیں سب حق ہے قریش سے کہتے خدا کی قسم تمہیں معلوم ہے کہ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کبھی کوئی کلمہ خلافِ واقع نہ فرمایا اپنے بیٹے علی کرم اﷲ وجہہ سے کہتے ان کے پیرو رہنا کہ یہ حق پر ہیں پر سب کچھ تھا مگر خود اسلام میں نہ آئے موت آنے تك اسی حال پر رہے اس وقت حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان کے پاس تشریف فرما ہوئے اس امید پر کہ شاید مسلمان ہوجائیں،اس کی حضور کو سخت خواہش

 


 

 



[1] مجمع بحارالانوار فصل فی السیر بیان ارضاعہ مکتبہ دار الایمان مدینۃ المنورۃ ۵/ ۲۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن