دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

وکان سبائیا قال الاعمش اتق ھذہ السبائیۃ فانی ادرکت الناس وانما یسمّونھم الکذابین،التبوذکی سمعت ھما ما یقول سمعت الکلبی یقول انا سبائی عن ابی عوانۃ سمعت الکلبی یقول انا سبائی عن ابی عوانۃ سمعت الکلبی یقول کان جبرئیل یملی الوحی علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فلما دخل النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الخلاء جعل یملی علی علیٍّ، قال الجوز جانی وغیرہ کذاب وقال الدار قطنی و جماعۃ متروك وقال ابن حبان مذھبہ فی الدین و وضوع الکذب فیہ اظھر من ان یحتاج الی الاغراق فی وصفہ لایحل ذکرہ فی الکتاب فکیف الاحتجاج بہ [1] اھ ملتقطا"۔

تھا۔امام سلیمٰن اعمش تابعی نے فرمایا کہ ان رافضیوں سے بچو،میں نے علماء کو پایا کہ ان کا نام کذاب رکھتے تھے تبوذ کی کہتے ہیں میں نے ہمام سے سُنا وہ کہتی ہیں میں نے خود کلبی کو کہتے سنا کہ میں رافضی ہوں۔ابوعوانہ کہتے ہیں کلبی نے میرے سامنے کہا کہ جبرئیل نبی کو وحی لکھاتے تھے جب حضور بیت الخلاء کو تشریف لے جاتے تو مولٰی علی(کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم)کو لکھانے لگتے۔جو زجانی وغیرہ نے کہا۔کلبی کذاب ہے،دارقطنی اور ایك جماعت علماء نے کہا:متروك ہے۔ابن حبّان نے کہا اس کا مذہب دین میں اور اس میں کذب کا وضوع ایسا روشن ہے کہ محتاجِ بیان نہیں کتابوں میں اس کا ذکر کرنا حلال نہیں اور نہ اس سے سند لانا اھ ملتقطًا۔

اُسی میں ہے:

ہشام بن محمد بن السائب الکلبی قال احمد بن حنبل انما کان صاحب سمر و نسب ما ظننت ان احدا یحدث عنہ وقال الدارقطنی وغیرہ متروك وقال ابن عساکر رافضی لیس بثقۃ[2]۔

امام احمد نے کلبی کے بیٹے ہشام کی نسبت فرمایا:وہ تو یہی کچھ کہانیاں کچھ نسبت نامے جانتا تھا مجھے گمان نہ تھا کہ کوئی اس سے حدیث روایت کرے گا۔امام دارقطنی وغیرہ نے فرمایا: متروك ہے۔امام ابن عساکر نے کہا:رافضی نامعتمدہے۔

ثانیًا:خود اُسی وصیت نامہ میں وہ لفظ منقول جن میں صاف اپنے حال کی طرف اشارہ ہےکہ اُن حاضرین سے کہا:


 

 



[1] میزان الاعتدال ترجمہ ۷۵۷۴ محمد بن سائب الکلبی دارالمعرفۃ بیروت ۳ /۵۵۷تا ۵۵۹

[2] میزان الاعتدال ترجمہ ۹۲۳۷ ھشام بن محمد السائب دارالمعرفۃ بیروت ۴ /۳۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن